🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابُ مَا جَاءَ فِي الضِّيَافَةِ
مہمان نوازی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 13612 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13612
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2388
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6134
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13612
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لِلضَّيْفِ عَلَى مَنْ نَزَلَ بِهِ مِنَ الْحَقِّ ثَلَاثٌ، فَمَا زَادَ فَهُوَ صَدَقَةٌ، وَعَلَى الضَّيْفِ أَنْ يَرْتَحِلَ لَا يُؤْثِمُ أَهْلَ مَنْزِلِهِ". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مہمان کا میزبان پر حق تین دن تک ہوتا ہے، جو اس سے زیادہ ہو، تو وہ صدقہ ہو گا، تاہم مہمان پر یہ لازم ہے کہ وہ روانہ ہو جائے، اور میزبان کے گھر والوں کو گناہگار نہ کرے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں کہ
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13612]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1930) أخرجه ابو يعلى فى المسند (6134)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2388
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ، فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ فَهُوَ صَدَقَةٌ أَلَا فَلْيَرْتَحِلِ الضَّيْفُ الضَّيْفَ وَلَا يَشُقَّ عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ.

وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَيْثٍ نَحْوَهُ.
[ وَ ] حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ لَيْثٍ نَحْوَهُ.

وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْحَارِثِ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْمُغِيرَةِ أَوْ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، [نَحْوَهُ] وَلَفْظُهُ: لِلضَّيْفِ عَلَى مَنْ نَزَلَ بِهِ مِنَ الْحَقِّ ثَلَاثٌ فَمَا زَادَ فَهُوَ صَدَقَةٌ، وَعَلَى الضَّيْفِ أَنْ يَرْتَحِلَ لَا يُؤْلِمُ أَهْلَ مَنْزِلِهِ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”مہمان نوازی تین دن تک ہوتی ہے، اور جو اس سے زائد ہو تو وہ صدقہ ہے، خبردار! مہمان کو چاہیے کہ وہ (تین دن کے بعد) کوچ کر جائے اور گھر والوں پر تنگی و مشقت نہ ڈالے۔“
اور امام مسدد نے (دوسری سند سے) لیث کے واسطے سے اسی کی مثل روایت کیا ہے، اور نیز ہم سے حماد بن زید نے لیث سے اسی کی مثل روایت کیا ہے۔
اور امام ابو یعلیٰ نے (تیسری سند سے) سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی کی مثل روایت کیا ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں: ”جس شخص کے ہاں مہمان اترے، اس پر مہمان کا تین دن کا حق ہے اور جو اس سے زائد ہو وہ صدقہ ہے، اور مہمان پر بھی لازم ہے کہ وہ روانہ ہو جائے اور اپنے میزبان کو تکلیف نہ پہنچائے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأطعمة والأشربة/حدیث: 2388]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 5672، 5785، 5787، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 47، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2500، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5154، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3971، وأخرجه فتح الباري برقم: 5672، 5784، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19746، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7378، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 285، 569، 3082، 8841، 9077، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5116/2»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6134
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْحَارِثِ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ أَوْ زِيَادِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: قَاتِلُوا النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَإِذَا فَعَلُوهَا فَقَدْ حَقَنُوا دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ.
قَالَ: وَسَمِعْتُهُ، يَقُولُ: لِلضَّيْفِ عَلَى مَنْ نَزَلَ بِهِ مِنَ الْحَقِّ ثَلَاثٌ، فَمَا زَادَ فَهُوَ صَدَقَةٌ، وَعَلَى الضَّيْفِ أَنْ يَرْتَحِلَ لَا يُؤْثِمْ أَهْلَ مَنْزِلِهِ.
قَالَ: وَسَمِعْتُهُ، يَقُولُ: يَعْنِي: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْعُو بِشَيْءٍ إِلَّا اسْتَجَابَ لَهُ فِيهِ: فَإِمَّا أَنْ يُعْطِيَهُ إِيَّاهُ، وَإِمَّا أَنْ يُكَفِّرَ عَنْهُ بِهِ مَأْثَمًا، مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمٍ أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”لوگوں سے قتال کرو یہاں تک کہ وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کا اقرار کر لیں، پس جب وہ یہ کلمہ کہہ لیں تو انہوں نے مجھ سے اپنے خون اور اپنے اموال محفوظ کر لیے سوائے اس کے حق کے، اور ان کا (باطنی) حساب اللہ کے ذمہ ہے“، نیز آپ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”مہمان کا اس شخص پر جس کے ہاں وہ اترا ہو، تین دن تک (ضیافت کا) حق ہے، پھر اس سے زائد جو کچھ ہو وہ صدقہ ہے، اور مہمان پر لازم ہے کہ وہ کوچ کر جائے تاکہ وہ اپنے میزبان کو گناہ میں نہ ڈالے“، اور آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”کوئی بھی مسلمان جب (اللہ سے) کسی چیز کا سوال کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے شرفِ قبولیت بخشتے ہیں؛ یا تو اسے وہی چیز عطا کر دی جاتی ہے یا اس کے بدلے اس کا کوئی گناہ مٹا دیا جاتا ہے، بشرطیکہ وہ کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6134]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون الشطر الثاني من الفقرة الثانية»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1335، 1388، 2786، 6526، 6855، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 20، 21، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2606، 2607، 3968، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3971، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1556، 2640، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 71، 3927، وأخرجه مسند أحمد برقم: 68، 118، 8687، 9190، 10140، 10459، وأخرجه فتح الباري برقم: 25، 4712، 6526، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 5019، 15367، وأخرجه مسند البزار برقم: 38، 2769، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 10021، 18718، 19251، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1467، 1468، 3981، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2247، 2248، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6218، 8145، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3650، 3660، 8655، 8963، 11782، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6644، 7952، 8364، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8192، 9092، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 15643، 17716، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 90، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3133، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6167/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6108»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں