🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ .
موزوں پر مسح کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1371 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1371، 1387
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1371
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: مَنْ رَغِبَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَقَدْ رَغِبَ عَنْ سُنَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ، وَنُسِبَ إِلَى الْكَذِبِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص موزوں پر مسح کرنے سے منہ موڑے گا، وہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے منہ موڑے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ ہے، جس کی نسبت جھوٹ بولنے کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1371]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1387
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَهُوَ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفٌ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ الْكُوفِيُّ، وَنُسِبَ إِلَى الْكَذِبِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: مسافر کے لیے اس کی مدت تین دن، اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ کوفی ہے، جس کی نسبت جھوٹ بولنے کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1387]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1578»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً؛ اس کے راوی یوسف بن عطیہ الکوفی پر کذب کا الزام ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں