🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
70. بَابُ التَّوْقِيتِ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ .
موزوں پر مسح کے بارے میں مدت کا تعین کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1403 (کل: 3 مقامات، 1 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1403، 1388، 1402
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1403
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ: لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ.
وَالْحَكَمُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَلِيٍّ، وَلَا مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَمَعَ ذَلِكَ فِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ.
حکم بن عتیبہ نے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ”مسافر کے لیے اس کی مدت تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے“ حکم نامی راوی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی سماع نہیں کیا ہے، اس کے ہمراہ اس روایت کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1403]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1388
وَلِابْنِ مَسْعُودٍ عِنْدَ الْبَزَّارِ أَيْضًا كُنَّا نَمْسَحُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْخُفَّيْنِ لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ.
وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
امام بزار نے، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موزوں پر مسح کیا کرتے تھے، مسافر کے لیے اس کی مدت تین دن اور تین راتیں تھی، اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات تھی۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سلیمان بن بشیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1388]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1402
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ.
وَسَافَرْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَكَانَ يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ مَوْقُوفٌ كَمَا تَرَى، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثَهُ الْمَرْفُوعَ، وَلَهُ أَسَانِيدُ بَعْضُهَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مسافر کے لئے تین دن اور تین راتیں، اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود کے ساتھ سفر کیا، تو وہ تین دن تک موزوں پر مسح کرتے رہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور یہ ”موقوف“ ہے، جیسا کہ آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں، اُن کی نقل کردہ ”مرفوع“ حدیث پہلے گزر چکی ہے اور وہ ایسی اسانید کے ساتھ منقول ہے، ان میں سے بعض کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1402]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں