الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. بَابٌ فِي مَرَضِهِ ، وَوَفَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا أَطْلَعَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ مِنْ ذَلِكَ .
نبی اکرم ﷺ کی بیماری اور آپ ﷺ کی وفات کا بیان اور اس بات کا بیان کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اس حوالے سے مطلع کر دیا تھا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 14240 (کل: 13 مقامات، 6 کتب)
الفتح الربانی: 8850
المعجم الکبیر للطبرانی: 11280
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5907
11 تا 13
حدیث نمبر: 11528
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نُعِيَتْ إِلَيَّ نَفْسِي بِأَنِّي مَقْبُوضٌ فِي تِلْكَ السَّنَةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَلَفْظُهُ: لَمَّا نَزَلَتْ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاطِمَةَ، فَقَالَ:" إِنَّهُ قَدْ نُعِيَتْ إِلَيَّ نَفْسِي"، فَبَكَتْ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَفِي إِسْنَادِهِ هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ قَالَ: يَحْيَى ثِقَةٌ مَأْمُونٌ لَمْ يَتَغَيَّرْ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں جب یہ سورت نازل ہوئی: ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے میری وفات قریب ہونے کی اطلاع دے دی گئی ہے کہ میں اسی سال فوت ہو جاؤں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، جس کے الفاظ یہ ہیں: جب یہ سورت نازل ہوئی ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بلایا اور یہ ارشاد فرمایا: مجھے میری وفات کی اطلاع دے دی گئی ہے، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رونے لگیں۔۔۔۔۔۔۔، اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ہلال بن خباب ہے، یحیی کہتے ہیں: یہ ثقہ اور مامون ہے یہ تغیر کا شکار نہیں ہوا تھا، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ امام أحمد کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11528]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (687) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11907) اخرجه أحمد فى المسند (1873 و 3127)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1876، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5907/1، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 79، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11907، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 887»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11280
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ الْأَوْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَرِيكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، وَعَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى، قَالَ: هُوَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، دَنَا فَتَدَلَّى إِلَى رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ”پھر وہ قریب ہوئے اور اور بھی قریب ہو گئے“ [سورۃ النجم: 8] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب عزوجل کے قریب ہوئے اور اور بھی قریب ہو گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11280]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 150، حدیث 11328»
حدیث نمبر: 5907
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتْ (إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نُعِيتُ إِلَى نَفْسِي بِأَنِّي مَقْبُوضٌ فِي تِلْكَ السَّنَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ... فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب سورت ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے میری وفات کی خبر دے دی گئی ہے کہ میں اسی سال قبضِ روح کر لیا جاؤں گا۔“ اس روایت کو امام ابو یعلی موصلی نے بھی ابو خیثمہ اور محمد بن فضیل کے طریق سے انہی الفاظ کے ساتھ بیان کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5907]
تخریج الحدیث: «عطاء بن السائب: صدوق اختلط (التقريب، من الحفظ)؛ ابن فضيل سمع منه بأخرة (من الحفظ)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1876، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11527، 14242»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1876، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11527، 14242»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لاختلاط عطاء بن السائب، ومحمد بن فضيل ممن سمع منه بعد الاختلاط