🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. بَابٌ فِي مَرَضِهِ ، وَوَفَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا أَطْلَعَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ مِنْ ذَلِكَ .
نبی اکرم ﷺ کی بیماری اور آپ ﷺ کی وفات کا بیان اور اس بات کا بیان کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اس حوالے سے مطلع کر دیا تھا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 14245 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14245
المعجم الکبیر للطبرانی: 19234
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14245
وَعَنْ عَائِشَةَ: إِنَّهَا كَانَتْ تَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَرَضِهِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ قَالَ لِفَاطِمَةَ:" يَا بُنَيَّةُ احْنِي عَلَيَّ فَأَحْنَتْ عَلَيْهِ فَنَاجَاهَا سَاعَةً ثُمَّ انْكَشَفَتْ وَهِيَ تَبْكِي وَعَائِشَةُ حَاضِرَةٌ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ بِسَاعَةٍ: احْنِي عَلَيَّ يَا بُنَيَّةُ فَأَحْنَتْ عَلَيْهِ فَنَاجَاهَا سَاعَةً ثُمَّ انْكَشَفَتْ عَنْهُ فَضَحِكَتْ. قَالَتْ عَائِشَةُ: فَقُلْتُ: أَيْ بُنَيَّةُ أَخْبِرِينِي مَاذَا نَاجَاكِ أَبُوكِ فَقَالَتْ فَاطِمَةُ: نَاجَانِي عَلَى حَالِ سِرٍّ، ظَنَنْتِ أَنِّي أُخْبِرُ بِسِرِّهِ وَهُوَ حَيٌّ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى عَائِشَةَ أَنْ يَكُونَ سِرًّا دُونَهَا، فَلَمَّا قَبَضَهُ اللَّهُ قَالَتْ عَائِشَةُ لِفَاطِمَةَ: يَا بُنَيَّةُ أَلَا تُخْبِرِينِي بِذَلِكَ الْخَبَرِ، قَالَتْ: أَمَّا الْآنَ فَنَعَمْ، نَاجَانِي فِي الْمَرَّةِ الْأُولَى فَأَخْبَرَنِي" أَنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُعَارِضُهُ بِالْقُرْآنِ فِي كُلِّ عَامٍ مَرَّةً، وَإِنَّهُ عَارَضَنِي بِالْقُرْآنِ الْعَامَ مَرَّتَيْنِ. وَأَخْبَرَنِي: أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا عَاشَ نِصْفَ عُمُرِ الَّذِي كَانَ قَبْلَهُ. وَأَخْبَرَنِي: أَنَّ عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ عَاشَ عِشْرِينَ وَمِائَةَ سَنَةٍ، وَلَا أُرَانِي إِلَّا ذَاهِبًا عَلَى رَأْسِ السِّتِّينَ". فَأَبْكَانِي ذَلِكَ، فَقَالَ:" يَا بُنَيَّةُ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ نِسَاءِ الْمُسْلِمِينَ امْرَأَةٌ أَعْظَمُ رَزِيَّةً مِنْكِ، فَلَا تَكُونِي أَدْنَى مِنَ امْرَأَةٍ صَبْرًا". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ، وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ أَيْضًا، وَفِي رِجَالِهِ ضَعْفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جس بیماری کے دوران وصال ہوا، اس بیماری کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: اے میری بیٹی! میرے پاس آ جاؤ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہو گئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ دیر سرگوشی میں ان کے ساتھ کوئی بات چیت کی، جب وہ پیچھے ہٹیں تو وہ رو رہی تھیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا وہاں موجود تھیں، پھر اس کے کچھ دیر بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: میری بیٹی میرے پاس آ جاؤ! وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک گئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سرگوشی میں ان سے کوئی بات کی، پھر وہ پیچھے ہٹیں، تو وہ ہنس رہی تھیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے کہا: اے میری بیٹی! تم مجھے بتاؤ کہ تمہارے والد نے تمہارے ساتھ سرگوشی میں کیا بات چیت کی ہے؟ تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: انہوں نے میرے ساتھ ایک راز کی بات کی ہے، تو کیا آپ یہ سمجھتی ہیں کہ میں ان کی زندگی میں ان کے راز کے بارے میں بتا دوں گی؟ یہ بات سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو گراں گزری کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بجائے کسی اور کے ساتھ راز کی بات کی ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کہا: اے میری بیٹی! کیا تم مجھے اس کے بارے میں نہیں بتاؤ گی؟ تو انہوں نے کہا: جی ہاں اب ٹھیک ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی مرتبہ مجھے سرگوشی میں یہ بتایا کہ جبرائیل ہر سال ایک مرتبہ آپ کے ساتھ قرآن کا دور کرتے تھے، اس سال انہوں نے دو مرتبہ میرے ساتھ دور کیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بتایا کہ جبرائیل نے انہیں یہ بتایا تھا کہ جو بھی نبی زندہ رہتا ہے، وہ اپنے سے پہلے نبی کی نصف عمر تک رہتا ہے، اور انہوں نے مجھے یہ بھی بتایا تھا کہ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام ایک سو بیس سال تک زندہ رہے تھے، تو اپنے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ ساٹھ سال کی عمر میں میرا انتقال ہو جائے گا (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:) تو اس بات پر مجھے رونا آ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے میری بیٹی! مسلمانوں کی خواتین میں کوئی خاتون ایسی نہیں ہے کہ جس کو تم سے زیادہ بڑی مصیبت کا سامنا کرنا ہو، تو تم صبر کرنے کے حوالے سے کسی عورت سے کم نہ ہونا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے، امام بزار نے بھی اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اور اس کے رجال میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14245]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (846) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (416/22)، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 142، 1937»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19234
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، أَنَّ أُمَّهُ فَاطِمَةُ بِنْتُ حُسَيْنٍ حَدَّثَتْهُ، أَنَّ عَائِشَةَ كَانَتْ تَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ، قَالَ لِفَاطِمَةَ : يَا بُنَيَّةُ أَحْنِي عَلَيَّ فَأَحْنَتْ عَلَيْهِ فَنَاجَاهَا سَاعَةً ثُمَّ انْكَشَفَتْ وَهِيَ تَبْكِي وَعَائِشَةُ حَاضِرَةٌ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ بِسَاعَةٍ: " أَحْنِي عَلَيَّ يَا بُنَيَّةُ " فَأَحْنَتْ عَلَيْهِ، فَنَاجَاهَا سَاعَةً ثُمَّ انْكَشَفَتْ عَنْهُ فَضَحِكَتْ، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَقُلْتُ: أَيْ بُنَيَّةُ، أَخْبِرِينِي مَاذَا نَاجَاكِ أَبُوكِ؟ فَقَالَتْ فَاطِمَةُ : نَاجَانِي عَلَى حَالِ سِرٍّ، ظَنَنْتِ أَنِّي أُخْبِرُ بِسِرِّهِ وَهُوَ حَيٌّ؟ فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى عَائِشَةَ أَنْ يَكُونَ سِرًّا دُونَهَا، فَلَمَّا قَبَضَهُ اللهُ قَالَتْ عَائِشَةُ لِفَاطِمَةَ : يَا بُنَيَّةُ، أَلَا تُخْبِرِينِي بِذَلِكَ الْخَبَرِ؟ قَالَتْ: أَمَّا الْآنَ فَنَعَمْ، نَاجَانِي فِي الْمَرَّةِ الْأُولَى فَأَخْبَرَنِي أَنَّ جِبْرِيلَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعَارِضُهُ بِالْقُرْآنِ فِي كُلِّ عَامٍ مَرَّةً، وَأَنَّهُ عَارَضَهُ بِالْقُرْآنِ الْعَامَ مَرَّتَيْنِ، وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا عَاشَ نِصْفَ عُمُرِ الَّذِي قَبْلَهُ، وَأَنَّهُ أَخْبَرَنِي أَنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ عَاشَ عِشْرِينَ وَمِائَةَ سَنَةٍ وَلَا أُرَانِي إِلَّا ذَاهِبًا عَلَى رَأْسِ السِّتِّينَ، فَأَبْكَانِي ذَلِكَ، وَقَالَ: " يَا بُنَيَّةُ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ نِسَاءِ الْمُسْلِمِينَ امْرَأَةٌ أَعْظَمُ رَزِيَّةً مِنْكِ، فَلَا تَكُونِي أَدْنَى مِنِ امْرَأَةٍ صَبْرًا " وَنَاجَانِي فِي الْمَرَّةِ الْآخِرَةِ فَأَخْبَرَنِي أَنِّي أَوَّلُ أَهْلِهِ لُحُوقًا بِهِ، وَقَالَ: " إِنَّكِ سَيِّدَةُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِلَّا مَا كَانَ مِنَ الْبَتُولِ مَرْيَمَ بِنْتِ عِمْرَانَ " فَضَحِكْتُ بِذَلِكَ.
فاطمہ بنت حسین رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہا کرتی تھیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اس بیماری میں، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”بیٹی! میری طرف جھکو۔“ تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھکیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کچھ دیر سرگوشی کی، پھر وہ ہٹ گئیں اور رو رہی تھیں، جبکہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا موجود تھیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ دیر بعد دوبارہ فرمایا: ”بیٹی! میری طرف جھکو۔“ تو وہ پھر جھکیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ دیر ان سے سرگوشی کی، پھر وہ ہٹیں تو ہنس رہی تھیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے کہا: بیٹی! بتاؤ تمہارے والد نے تم سے کیا سرگوشی کی؟ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: انہوں نے مجھ سے ایک راز کی بات کی، اور تم یہ سمجھو کہ میں ان کی زندگی میں ان کا راز بتا دوں گی؟ یہ بات سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر گراں گزری کہ ان سے یہ راز چھپایا گیا۔ پھر جب اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح قبض کر لی، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کہا: بیٹی! کیا اب مجھے وہ بات نہیں بتاؤ گی؟ انہوں نے کہا: اب تو ٹھیک ہے۔ پہلی بار انہوں نے مجھ سے سرگوشی کرتے ہوئے بتایا کہ جبریل علیہ السلام ہر سال ایک بار ان سے قرآن کا دور کرتے تھے، اور اس سال انہوں نے دو بار قرآن کا دور کیا، اور بتایا کہ ہر نبی اپنے سے پہلے نبی کی عمر کے آدھے تک زندہ رہا، اور بتایا کہ عیسیٰ بن مریم ایک سو بیس سال زندہ رہے، اور مجھے لگتا ہے کہ میں ساٹھ سال کی عمر کے قریب رخصت ہو جاؤں گا، تو مجھے اس بات پر رونا آیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹی! مسلمان عورتوں میں سے کسی کو تم سے بڑا مصیبت زدہ نہیں ہوگا، پس صبر میں کسی عورت سے کم نہ رہو۔“ اور دوسری بار انہوں نے سرگوشی میں مجھے بتایا کہ میں ان کے اہل میں سب سے پہلے ان سے آ ملوں گی، اور فرمایا: ”تم جنتی عورتوں کی سردار ہو، سوائے بتول مریم بنت عمران کے۔“ تو میں اس پر ہنس پڑی۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19234]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 417، حدیث 1031»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں