الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
73. بَابُ التَّيَمُّمِ لِأَجْلِ شِدَّةِ الْبَرْدِ .
سردی کی شدت کی وجہ سے تیمم کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1425 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1425
المعجم الکبیر للطبرانی: 11543
حدیث نمبر: 1425
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ صَلَّى بِالنَّاسِ وَهُوَ جُنُبٌ، فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ ذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، [ فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ ] فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خَشِيتُ أَنْ يَقْتُلَنِي الْبَرْدُ، وَقَدْ قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - (وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا) ، فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے جنابت کی حالت میں لوگوں کو نماز پڑھا دی، جب وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات بھی ذکر کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلوایا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ سردی مجھے مار ڈالے گی، اور اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم اپنے آپ کو قتل نہ کرو، بے شک اللہ تعالیٰ تم لوگوں کے لیے رحم کرنے والا ہے“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی بات پر خاموش رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1425]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1425]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17356، وأخرجه فتح الباري برقم: 338، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11593»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 11543
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَبَّاسِ النَّسَائِيُّ الْبَغْدَادِيُّ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنِ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ صَلَّى بِالنَّاسِ وَهُوَ جُنُبٌ، فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، فَدَعَاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، خَشِيتُ أَنْ يَقْتُلَنِي الْبَرْدُ، وَقَدْ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَلا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا، فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے حالتِ جنابت میں لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے تو لوگوں نے آپ سے اس کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلا کر اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے خدشہ ہوا کہ سردی مجھے ہلاک کر دے گی، اور اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ”اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو، بے شک اللہ تم پر بہت مہربان ہے“ [سورۃ النساء: 29] ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے بارے میں خاموش رہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11543]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 234، حدیث 11593»