🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ وَفَاةِ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات کا تذکرہ
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 14392 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14392
الفتح الربانی: 11067
المعجم الکبیر للطبرانی: 28
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14392
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: تَذَاكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ مِيلَادَهُمَا عِنْدِي، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكْبَرَ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، [ وَتُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ ] لِسَنَتَيْنِ وَنِصْفٍ الَّتِي عَاشَ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ أَنَّهُ تُوُفِّيَ، وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ میرے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنی پیدائش کا تذکرہ کر رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے زیادہ تھی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو اس وقت آپ کی عمر شریف تریسٹھ برس تھی جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو وہ بھی تریسٹھ سال کے تھے اور وہ یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اڑھائی برس زندہ رہے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس میں سے صرف یہ حصہ مذکور ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال تریسٹھ سال کی عمر میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14392]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (28)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11067
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ سَنَةً
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تریسٹھ برس کی عمر میں انتقال ہوا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 11067]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3536، 4466، ومسلم: 2349، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24618 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25125»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3536
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 28
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ -رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - قَالَتْ: تَذَاكَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - مِيلَادَهُمَا عِنْدِي، فَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكْبَرَ مِنْ أَبِي بَكْرٍ ، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، وَتُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ لِسَنَتَيْنِ وَنِصْفٍ الَّتِي عَاشَ بَعْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (علي) وكذا في النسخة الخطية إلا أنه ذكر في الحاشية: (يحيى) وصحح عليها.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے میرے پاس اپنی پیدائش کا تذکرہ کیا تو معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوبکر سے عمر میں بڑے تھے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تریسٹھ برس کی عمر میں ہوئی، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات بھی تریسٹھ برس کی عمر میں ہوئی، ان ڈھائی برسوں کے بعد جو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد زندہ رہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 28]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 58، حدیث 28»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں