🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
99. بَابٌ فِيمَا اشْتَرَكَ فِيهِ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - مِنَ الْفَضْلِ .
اس چیز کا بیان، جس میں حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ فضیلت کے حوالے سے شریک ہیں
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 15086 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15086
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 63
المعجم الکبیر للطبرانی: 2596
المعجم الاوسط: 6286
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15086
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: بِتُّ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْتُ عِنْدَهُ شَخْصًا، فَقَالَ لِي:" يَا حُذَيْفَةُ هَلْ رَأَيْتَ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" هَذَا مَلَكٌ لَمْ يَهْبِطْ مُنْذُ بُعِثْتُ، أَتَانِي اللَّيْلَةَ يُبَشِّرُنِي أَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو عُمَرَ الْأَشْجَعِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ - أَوْ أَبُو عَمْرَةَ - وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک رات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ٹھہر گیا۔ میں نے آپ کے پاس کسی شخص کو دیکھا، آپ نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تم نے اسے دیکھا؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ فرشتہ ہے جب سے مجھے معبوث کیا گیا ہے یہ کبھی زمین پر نازل نہیں ہوا یہ گزشتہ رات میرے پاس آیا اور اس نے مجھے یہ خوشخبری سنائی کہ حسن اور حسین، اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعمرو اشجعی یا شاید ابوعمرہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15086]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2609)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 63
«أتاني جبريل فبشرني أن الحسن والحسين: سيدا شباب أهل الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے پاس جبریل آئے تو انہوں نے مجھے یہ خوشخبری دی کہ حسن اور حسین دونوں جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 63]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ابن سعد] عن حذيفة. الصحيحة 796: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2596
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَنْمَاطِيُّ ، ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ جَنَّادٍ الْحَلَبِيُّ ، ثَنَا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَفَّافُ ، حَدَّثَنِي أَبُو عَمْرَةَ الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: بِتُّ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُ عِنْدَهُ شَخْصًا، فَقَالَ لِي: " يَا حُذَيْفَةُ هَلْ رَأَيْتَ؟ " قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: هَذَا مَلَكٌ لَمْ يَهْبِطْ إِلَيَّ مُنْذُ بُعِثْتُ، أَتَانِي اللَّيْلَةَ فَبَشَّرَنِي أَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رات گزاری تو میں نے آپ کے پاس ایک ہستی دیکھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے حذیفہ! کیا تم نے دیکھا؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ۔ فرمایا: ”یہ ایک فرشتہ ہے جو میری بعثت کے بعد سے آج تک کبھی میرے پاس نہیں اترا تھا، آج رات میرے پاس آیا اور مجھے خوشخبری دی کہ حسن اور حسین جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2596]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 38، حدیث 2609»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6286
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، ثَنَا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَفَّافُ ، حَدَّثَنِي أَبُو عَمْرٍو الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ، قَالَ: بِتُّ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً، فَرَأَيْتُ عِنْدَهُ شَخْصًا، فَقَالَ: I " هَلْ رَأَيْتَهُ يَا حُذَيْفَةُ I " قُلْتُ: نَعَمْ، يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: هَذَا مَلَكٌ لَمْ يَهْبِطْ إِلَيَّ مُنْذُ بُعِثْتُ، أَتَانِي اللَّيْلَةَ وَبَشَّرَنِي أَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَيْسٍ إِلَّا سَالِمُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ ، وَلَا عَنْ سَالِمٍ إِلَّا أَبُو عَمْرٍو الْأَشْجَعِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ I ".
سیدنا حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے ایک رات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گزاری، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخصیت کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے حذیفہ! کیا تم نے اسے دیکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک فرشتہ ہے جو میری بعثت کے بعد سے اب تک کبھی میرے پاس نہیں اترا، یہ آج رات میرے پاس آیا ہے اور اس نے مجھے یہ خوشخبری دی ہے کہ بے شک سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قیس رحمہ اللہ سے صرف سالم بن ابی الجعد رحمہ اللہ نے، اور سالم رحمہ اللہ سے صرف ابو عمرو اشجعی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ عطاء بن مسلم رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6286]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1194، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6960، 7126، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1181، 4748، 4749، 5675، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 379، 380، 8240، 8307، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3781، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23804، 23805، 23918، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 628، 3949، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5982، 32841، 32937، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2608، 2606، 2607، 2609، 1005»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں