🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
102. بَابُ مَنَاقِبِ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 15196 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15196، 15016
مسند الحمیدی: 38
سنن سعید بن منصور: 1777
المعجم الاوسط: 7675
فضائل صحابہ: 1076
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15196
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ أَحَبُ إِلَيْكَ، أَنَا أَمْ فَاطِمَةُ؟ قَالَ:" فَاطِمَةُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْكَ، وَأَنْتَ أَعَزُّ عَلَيَّ مِنْهَا". قُلْتُ: فَذَكَرَهُ وَقَدْ تَقَدَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ کے نزد یک زیادہ محبوب ہوں یا فاطمہ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فاطمہ میرے نزدیک تم سے زیادہ محبوب ہے اور تم میرے نزدیک اس سے زیادہ معزز ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث بیان کی ہے جو اس سے پہلے گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15196]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (400/22)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7671»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 38
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: أَرَدْتُ أَنَ أَخْطُبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَتَهُ، ثُمَّ ذَكَرْتُ أَنَّهُ لا شَيْءَ لِي، فَذَكَرْتُ عَائِدَتَهُ وَفَضْلَهُ , فَخَطَبْتُهَا، فَقَالَ لِي: " هَلْ عِنْدَكَ شَيْءٌ تُعْطِيهَا إِيَّاهُ؟" , قُلْتُ: لا، قَالَ:" فَأَيْنَ دِرْعُكَ الْحُطَمِيَّةُ الَّتِي أَعْطَيْتُكَهَا يَوْمَ كَذَا وَكَذَا؟" , قُلْتُ: هِيَ عِنْدِي، قَالَ:" فَأْتِ بِهَا"، قَالَ: فَجِئْتُ بِهَا , فَأَعْطَيْتُهُ إِيَّاهَا , فَزَوَّجَنِيهَا، فَلَمَّا أَدْخَلَهَا عَلَيَّ، قَالَ:" لا تُحْدِثَا شَيْئًا حَتَّى آتِيكُمَا"، فَجَاءَنَا وَعَلَيْنَا كِسَاءٌ , أَوْ قَطِيفَةٌ، فَلَمَّا رَأَيْنَاهُ تَخَشْخَشْنَا، فَقَالَ:" مَكَانَكُمَا"، فَدَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ، فَدَعَا فِيهِ ثُمَّ رَشَّهُ عَلَيْنَا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهِيَ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ أَنَا؟ قَالَ:" هِيَ أَحَبُّ إِلِيَّ مِنْكَ، وَأَنْتَ أَعَزُّ عَلَيَّ مِنْهَا" . قَالَ أَبُو عَلِيٍّ الصَّوَّافُ: وحَدَّثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ . حَدَّثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ، فَذَكَرَ مَعْنَاهُ.
عبداللہ بن ابونجیح اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: مجھے ان صاحب نے بتایا جنہوں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے یہ سنا، سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے یہ ارادہ کیا، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کے لیے نکاح کا پیغام بھجواؤں پھر مجھے یاد آیا، میرے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں۔ پھر مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور فضیلت کا خیال آیا، تو میں نے (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے) نکاح کا پیغام دیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس کوئی ایسی چیز ہے، جسے تم (مہر کے طور پر) اسے دو؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری حطمیہ زرہ کہاں ہے؟ جو میں نے فلاں موقع پر تمہیں دی تھی؟ میں نے عرض کیا: وہ میرے پاس ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے ہی لے آؤ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں وہ لے کر آیا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ زرہ دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری شادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ کر دی۔ جب ان کی رخصتی ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک میں تم دونوں کے پاس نہیں آتا اس وقت تک تم دونوں کوئی بات چیت نہ کرنا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ہم نے ایک چادر (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ایک کمبل اوڑھا ہوا تھا۔ جب ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو ہم اس میں داخل ہونے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں اپنی جگہ پر رہو! پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی موجود تھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں دعا مانگی (یعنی اس پر کچھ پڑھ کر دم کیا) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ہم پر چھڑک دیا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ (یعنی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک زیادہ محبوب ہیں، یا میں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ میرے نزدیک تم سے زیادہ محبوب ہے اور تم میرے نزدیک اس سے زیادہ معزز ہو۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں راوی نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو کوفہ کے منبر پر یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا۔ [مسند الحميدي/حدیث: 38]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد 80/1، والبيهقي فى الصداق 234/7 وابوداود:2126»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 600 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1777
نا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبَى نَجِيحٍ , عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَجُلٍ , سَمِعَ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , يَقُولُ: أَرَدْتُ أَنْ أَخْطُبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَتَهُ فَذَكَرْتُ أَنْ لا شَيْءَ لِي، فَذَكَرْتُ عَائِدَتَهُ وَصِلَتَهُ فَخَطَبْتُهَا إِلَيْهِ. فَقَالَ:" هَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَيْءٍ؟" فَقُلْتُ: لا، فَقَالَ:" أَيْنَ دِرْعُكَ الْحُطَمِيَّةُ؟" قُلْتُ: هِيَ عِنْدِي، قَالَ:" هَاتِهَا"، فَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ دَخَلْتُ عَلَيْهَا جَاءَ فَجَلَسَ وَنَحْنُ فِي قَطِيفَةٍ فَلَمَّا رَأَيْنَاهُ تَخَشْخَشْنَا مِنْهُ , فَقَالَ:" لا تُحْدِثَا شَيْئًا حَتَّى آتِيَكُمَا" فَدَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ فَدَعَا فِيهِ، ثُمَّ رَشَّهُ عَلَيْنَا , فَقَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَا أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ هِيَ؟ قَالَ:" هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْكَ، وَأَنْتَ أَعَزُّ عَلَيَّ مِنْهَا" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کا رشتہ طلب کرنے کا ارادہ کیا، لیکن میں نے یاد کیا کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے۔ پھر میں نے ان کے احسانات اور تعلقات کو یاد کیا، تو میں نے ان سے نکاح کا پیغام دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کچھ ہے؟“ میں نے کہا: ”نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری حطمیہ درع کہاں ہے؟“ میں نے کہا: ”وہ میرے پاس ہے۔“ فرمایا: ”اسے لاؤ۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے نکاح کر دیا۔ جب شادی کی رات آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، ہم ایک چادر میں تھے، جب ہم نے آپ کو دیکھا تو ہم سمٹ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی کام نہ کرنا جب تک میں واپس نہ آؤں۔“ پھر پانی کا برتن منگوایا، اس میں دعا کی اور ہم پر چھڑک دیا۔ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں آپ کو زیادہ محبوب ہوں یا وہ (فاطمہ رضی اللہ عنہا)؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مجھے تم سے زیادہ محبوب ہے، لیکن تم مجھے اس سے زیادہ عزیز ہو۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1777]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6946، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 610، 716، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3375، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5541، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 600، 602، وأحمد فى «مسنده» برقم: 613، والحميدي فى «مسنده» برقم: 38»
مجہول راوی عن رجل

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15016
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّمَا أَحَبُّ إِلَيْكَ، أَنَا أَمْ فَاطِمَةُ؟ قَالَ:" فَاطِمَةُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْكَ، وَأَنْتَ أَعَزُّ مِنْهَا، وَكَأَنِّي بِكَ وَأَنْتَ عَلَى حَوْضِي تَذُودُ عَنْهُ النَّاسَ، وَإِنَّ عَلَيْهِ الْأَبَارِيقَ مِثْلُ عَدَدِ نُجُومِ السَّمَاءِ، وَإِنِّي وَأَنْتَ، وَالْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ، وَفَاطِمَةَ، وَعَقِيلًا، وَجَعْفَرًا، فِي الْجَنَّةِ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ، أَنْتَ مَعِي وَشِيعَتُكَ فِي الْجَنَّةِ". ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ) لَا يَنْظُرُ أَحَدٌ فِي قَفَا صَاحِبِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلْمَى بْنُ عُقْبَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے نزدیک کون زیادہ محبوب ہے، میں یا فاطمہ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فاطمہ میرے نزدیک تم سے زیادہ محبوب ہے اور تم میرے نزدیک اس سے زیادہ معزز ہو، یوں ہے کہ جیسے تم میرے حوض پر ہو گے، اور اس سے لوگوں کو پرے کر رہے ہو گے حالانکہ اس حوض پر آسمان کے ستاروں کی تعداد میں کوزے ہوں گے، اور میں اور تم اور حسن اور حسین اور فاطمہ اور عقیل اور جعفر جنت میں ہوں گے۔ ہم بھائی بھائی بن کے پلنگوں پر ایک دوسرے کے مدمقابل بیٹھے ہوئے ہوں گے، جنت میں تم میرے ساتھ ہو گے، اور تمہارے ساتھی بھی ہوں گے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”وہ بھائی بھائی ہوں گے جو پلنگوں پر ایک دوسرے کے مدمقابل بیٹھے ہوئے ہوں گے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”کوئی شخص اپنے ساتھی کی گدی کی طرف نہیں دیکھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلمیٰ بن عقبہ ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15016]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7671»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7675
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ كَثِيرٍ ، ثَنَا سَلْمَى بْنُ عُقْبَةَ الْحَنَفِيُّ الْيَمَامِيُّ ، ثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ : يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّمَا أَحَبُّ إِلَيْكَ: أَنَا أَمْ فَاطِمَةُ ؟ قَالَ: فَاطِمَةُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْكَ، وَأَنْتَ أَعَزُّ عَلَيَّ مِنْهَا، وَكَأَنِّي بِكَ وَأَنْتَ عَلَى حَوْضِي تَذُودُ عَنْهُ النَّاسَ، وَإِنَّ عَلَيْهِ لَأَبَارِيقَ مِثْلَ عَدَدِ نُجُومِ السَّمَاءِ، وَإِنِّي وَأَنْتَ وَالْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ وَفَاطِمَةُ وَعَقِيلٌ وَجَعْفَرٌ فِي الْجَنَّةِ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ، وَأَنْتَ مَعِي وَشِيعَتُكَ فِي الْجَنَّةِ I "، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ لَا يَنْظُرُ أَحَدُهُمْ فِي قَفَا صَاحِبِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ عِكْرِمَةَ إِلَّا سَلْمَى بْنُ عُقْبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْحَسَنُ بْنُ كَثِيرٍ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زیادہ محبوب کون ہے، میں یا فاطمہ؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فاطمہ مجھے تم سے زیادہ محبوب ہے اور تم مجھے اس سے زیادہ عزیز ہو۔ گویا میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم میرے حوض پر کھڑے لوگوں کو اس سے ہٹا رہے ہو، اور اس پر آسمان کے تاروں کی تعداد کے برابر آبخورے رکھے ہوئے ہیں۔ اور بے شک میں، تم، حسن، حسین، فاطمہ، عقیل اور جعفر جنت میں بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر ہوں گے، اور تم اور تمہارے پیروکار جنت میں میرے ساتھ ہوں گے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿إِخْوَانًا عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ﴾ ”(وہ) بھائی بھائی ہوں گے، آمنے سامنے تختوں پر (بیٹھے ہوں گے)۔“ (اس کا مفہوم یہ ہے کہ) ”ان میں سے کوئی اپنے ساتھی کی گدی کی طرف نہیں دیکھے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر سے عکرمہ بن عمار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عکرمہ سے سلمی بن عقبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں حسن بن کثیر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7675]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه سلمى بن عقبة ولم أعرفه وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 173» »
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 188»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة سلمى بن عقبة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1076
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ عَلِيًّا عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ يَقُولُ: لَمَّا أَرَدْتُ أَنْ أَخْطُبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْتُ أَنْ لَا شَيْءَ لِي، ثُمَّ ذَكَرْتُ عَائِدَتَهُ وَصِلَتَهُ فَخَطَبْتُهَا، فَقَالَ: "وَهَلْ عِنْدَكَ شَيْءٌ؟" قُلْتُ: لَا، قَالَ: "فَأَيْنَ دِرْعُكَ الْحُطَمِيَّةُ الَّتِي كُنْتُ أَعْطَيْتُكَ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا؟" قُلْتُ: هِيَ عِنْدِي، قَالَ: "فَأْتِ بِهَا"، قَالَ: فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَأَنْكَحَنِيهَا، فَلَمَّا أَنْ دَخَلَتْ عَلَيَّ قَالَ: "لَا تُحْدِثَنَّ شَيْئًا حَتَّى آتِيَكُمَا"، فَاسْتَأْذَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْنَا كِسَاءٌ أَوْ قَطِيفَةٌ فَتَحَشْحَشْنَا، فَقَالَ: "مَكَانَكُمَا، عَلَى حَالِكُمَا"، فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَلَسَ عِنْدَ رُءُوسِنَا فَدَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ، فَأُتِيَ بِهِ، فَدَعَا فِيهِ بِالْبَرَكَةِ، ثُمَّ رَشَّهُ عَلَيْنَا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ هِيَ؟ قَالَ: "هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْكَ، وَأَنْتَ أَعَزَّ عَلَيَّ مِنْهَا".
ابو نجیح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے خبر دی جس نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو کوفہ کے منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے) نکاح کی درخواست کرنے کا ارادہ کیا، تو مجھے یاد آیا کہ میرے پاس تو (مہر کے لیے) کچھ بھی نہیں ہے، پھر مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مروت اور صلہ رحمی یاد آئی تو میں نے نکاح کا پیغام دے دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری وہ «الْحُطَمِيَّةُ» (حطمی) زرہ کہاں ہے جو میں نے تمہیں فلاں فلاں دن عطا کی تھی؟“ میں نے عرض کیا: وہ میرے پاس موجود ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے آؤ۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر میں وہ زرہ لے آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نکاح ان سے کر دیا۔ جب وہ میرے پاس (رخصت ہو کر) آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک میں تمہارے پاس نہ آ جاؤں، کوئی نیا کام نہ کرنا۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ہمارے ہاں تشریف لا کر) اجازت طلب کی، اس وقت ہم پر ایک چادر یا کمبل تھا، ہم نے (تعظیماً) اٹھنے کی کوشش کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی جگہ پر رہو، جس حالت میں ہو اسی پر رہو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس اندر تشریف لائے اور ہمارے سرہانے بیٹھ گئے، پھر پانی کا ایک برتن منگوایا، جب وہ لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں برکت کی دعا فرمائی، پھر وہ پانی ہم پر چھڑکا۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کو زیادہ محبوب ہوں یا یہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ مجھے تم سے زیادہ محبوب ہے، اور تم مجھے اس سے زیادہ عزیز ہو۔““ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1076]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لابهام راويه عن علي، وأخرجه سعيد بن منصور في سننه (٣: ١: ١١٤) عن سفيان مثله وفيه تخشخشنا بالمعجمة وأخرجه ابن معين في الجزء الثاني من حديثه (ل ٨٠ ب) عن سفيان مثله. .» ‏‏‏‏
«سنن سعيد بن منصور: 114/1/3؛ مسند الامام احمد: 80/1؛ الطبقات الكبري لابن سعد: 20/8؛ سنن ابي داود: 240/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں