🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
359. بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - .
صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 16368 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16368
المعجم الکبیر للطبرانی: 17139
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16368
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: تُوُفِّيَ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ يَوْمَ جَاءَ نَعْيُ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ إِلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَسِتِّينَ، وَصَلَّى عَلَيْهِ ابْنُ الزُّبَيْرِ بِالْحَجُونِ، أَصَابَهُ حَجَرُ الْمَنْجَنِيقِ وَهُوَ يُصَلِّي بِالْحِجْرِ، فَأَقَامَ خَمْسَةَ أَيَّامٍ، وَتُوُفِّيَ فِي شَهْرِ رَبِيعٍ الْأَوَّلِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَسِتِّينَ، وَقَدِمَ بِهِ الْمَدِينَةَ فِي عَقِبِ ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ ثَمَانٍ، وَشَهِدَ عَامَ الْفَتْحِ وَهُوَ ابْنُ سِتِّ سِنِينَ، - وَتُوُفِّيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ، يَعْنِي الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ -.
اسی سند کے ساتھ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کا انتقال اس دن ہوا تھا، جب یزید بن معاویہ کے انتقال کی اطلاع سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس آئی تھی، اور یہ سن 64 ہجری کی بات ہے، سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ ”حجون“ کے مقام پر پڑھائی تھی انہیں منجنیق کا پتھر لگا تھا یہ اس وقت حطیم میں نماز ادا کر رہے تھے، یہ پانچ دن زندہ رہے تھے اور پھر ربیع الاول کے مہینے میں ان کا انتقال ہو گیا تھا یہ سن 64 ہجری کی بات ہے اور سن 8 ہجری میں ذوالحجہ کے آخر میں انہیں مدینہ منورہ لایا گیا تھا، یہ فتح مکہ میں شریک ہوئے تھے، اس وقت ان کی عمر 6 سال تھی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو تو اس وقت ان کی عمر 8 سال تھی، راوی کہتے ہیں: یعنی سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایسا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16368]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17139
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ يَوْمَ جَاءَ نَعْيُ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ إِلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَسِتِّينَ، وَصَلَّى عَلَيْهِ ابْنُ الزُّبَيْرِ بِالْحَجُونِ، أَصَابَهُ حَجَرُ الْمَنْجَنِيقِ، وَهُوَ يُصَلِّي فِي الْحِجْرِ، فَأَقَامَ خَمْسَةَ أَيَّامٍ، فَتُوُفِّيَ فِي شَهْرِ رَبِيعٍ الْأَوَّلِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَسِتِّينَ، وُلِدَ بَعْدَ الْهِجْرَةِ بِسَنَتَيْنِ وَقُدِمَ بِهِ الْمَدِينَةَ فِي عَقِبِ ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ ثَمَانٍ، وَشَهِدَ عَامَ الْفَتْحِ، وَهُوَ ابْنُ سِتِّ سِنِينَ، وَتُوُفِّيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ " يَعْنِي الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اس دن فوت ہوئے جس دن یزید بن معاویہ کی موت کی خبر سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے پاس چونسٹھ ہجری میں پہنچی، اور سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے حجون میں ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ انہیں منجنیق کا پتھر لگا تھا جبکہ وہ حطیم میں نماز پڑھ رہے تھے، تو وہ پانچ دن زندہ رہے، پھر ربیع الاول چونسٹھ ہجری میں فوت ہو گئے۔ وہ ہجرت کے دو سال بعد پیدا ہوئے اور آٹھ ہجری کے آخر ذوالحجہ میں انہیں مدینہ لایا گیا، اور فتح مکہ کے سال وہ حاضر تھے جبکہ ان کی عمر چھ سال تھی، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت ان کی عمر آٹھ سال تھی - یعنی سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17139]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 6، حدیث 3»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں