🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 16484 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16484
مسند احمد: 22591
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16484
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ - يَعْنِي ابْنَ عَقِيلٍ - قَالَ: قَدِمَ مُعَاوِيَةُ الْمَدِينَةَ، فَتَلَقَّاهُ أَبُو قَتَادَةَ فَقَالَ: أَمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَمَا إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً". قَالَ: فَبِمَا أَمَرَكُمْ؟ قَالَ: أَمَرَنَا أَنْ نَصْبِرَ، قَالَ: اصْبِرُوا إِذًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن محمد بن عقیل بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ منورہ تشریف لائے، وہاں سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے ان کی ملاقات ہوئی تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (انصار سے) یہ ارشاد فرمایا تھا: ”تم لوگ میرے بعد ترجیحی سلوک کا سامنا کرو گے“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ لوگوں کو کیا حکم دیا تھا؟ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم صبر سے کام لیں، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر آپ لوگ صبر سے کام لیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور عبداللہ بن محمد بن عقیل نامی راوی حسن الحدیث ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16484]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (304/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22085»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22591
حَدَّثَنَا عَبدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: قَدِمَ مُعَاوِيَةُ الْمَدِينَةَ، فَتَلَقَّاهُ أَبُو قَتَادَةَ ، فَقَالَ: أَمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ قَالَ: " إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً" , قَالَ: فَبِمَ أَمَرَكُمْ؟ قَالَ: أَمَرَنَا أَنْ نَصْبِرَ , قَالَ: فَاصْبِرُوا إِذًا.
عبداللہ بن محمد کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ تشریف لائے تو وہاں حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی؟ وہ کہنے لگے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے تم میرے بعد ترجیحات کا سامنا کرو گے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو اس موقع کے لئے کیا حکم دیا تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں صبر کرنے کا حکم دیا تھا حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ پھر آپ لوگ صبر کریں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22591]

الحكم على الحديث:
المرفوع منه صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف من أجل عبدالله بن محمد بن عقيل، وابن عقيل لم يدرك القصة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں