🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 16521 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16521
المعجم الاوسط: 2989
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16521
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْأَنْصَارَ عَيْبَتِي الَّتِي آوَيْتُ إِلَيْهَا، فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ ; فَإِنَّهُمْ قَدْ أَدَّوُا الَّذِي عَلَيْهِمْ، وَبَقِيَ الَّذِي لَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک انصار میرے قریبی ہیں، جن کی میں نے پناہ لی ہے، تو تم ان کے اچھے فرد کی اچھائی کو قبول کرو اور ان کے برے فرد سے درگزر کرو، کیونکہ ان لوگوں نے وہ چیز ادا کر دی ہے جو ان کے ذمہ تھی، اب وہ چیز باقی رہ گئی ہے جو ان کا حق ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16521]
تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19911»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2989
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْأَنْصَارَ عَيْبَتِي الَّتِي أَوَيْتُ إِلَيْهَا، فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ، فَإِنَّهُمْ قَدْ أَدَّوُا الَّذِي عَلَيْهِمْ، وَبَقِيَ الَّذِي لَهُمْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ إِلَّا مَعْمَرٌ .
ثابت بنانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک انصار میرے وہ خاص رازدار ہیں جن کے پاس میں نے پناہ لی، لہٰذا تم ان کے نیکوکاروں کی نیکی کو قبول کرو اور ان کے خطا کاروں سے درگزر کرو، کیونکہ انہوں نے وہ ذمہ داری تو پوری کر دی جو ان پر واجب تھی اور اب وہ حق باقی ہے جو ان کا تم پر ہے۔“
ثابت بنانی رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف معمر رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2989]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 39» »
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19911»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں