🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. بَابُ كَفَّارَةِ الْمَجْلِسِ .
مجلس کے کفارہ کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17167 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17167
المعجم الاوسط: 7172
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17167
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى سَقْفِ الْبَيْتِ قَالَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ". قَالَتْ عَائِشَةُ: فَسَأَلْتُهُ عَنْهُنَّ فَقَالَ:" أُمِرْتُ بِهِنَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سر اٹھا کر گھر کی چھت کی طرف دیکھتے تھے، تو یہ پڑھتے تھے:
«سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ»
”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کلمات کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے ان کے بارے میں حکم دیا گیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17167]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7168»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7172
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الرَّقَّامُ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى سَقْفِ الْبَيْتِ قَالَ: I " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ I "، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَسَأَلْتُهُ عَنْهُنَّ؟ فَقَالَ: I " أُمِرْتُ بِهِنَّ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَكَمِ إِلَّا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، وَلَا عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ إِلَّا النَّضْرُ بْنُ أَبِي النَّضْرِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو الْأَشْعَثِ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنا سر مبارک گھر کی چھت کی طرف اٹھاتے تو یہ کلمات کہتے: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ» ”اے اللہ! تو اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کلمات کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ان کا حکم دیا گیا ہے۔“
اس حدیث کو حکم رحمہ اللہ سے صرف عمرو بن عبد الجبار نے، اور عمرو سے صرف نضر بن ابی النضر نے روایت کیا ہے، جبکہ اس کی روایت میں ابو الاشعث منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7172]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه من لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 142» »

الحكم على الحديث:
فيه من لم يعرفه الهيثمي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں