🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابٌ فِي الْمُذْنِبِينَ مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ .
اہل توحید سے تعلق رکھنے والے گناہگار افراد
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17483 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17483
المعجم الکبیر للطبرانی: 13275، 13307
المعجم الاوسط: 3021
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17483
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ لِقَاتِلِ الْمُؤْمِنِ إِذَا مَاتَ: إِنَّهُ فِي النَّارِ، وَنَقُولُ لِمَنْ أَصَابَ كَبِيرَةً ثُمَّ مَاتَ عَلَيْهَا: إِنَّهُ فِي النَّارِ، حَتَّى أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: (إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ) فَلَمْ نُوجِبْ لَهُمْ، كُنَّا نَرْجُو لَهُمْ وَنَخَافُ عَلَيْهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ فِيهِ عُمَرُ بْنُ بُرَيْدَةَ السَّيَّارِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ خَالِدٍ الزَّنْجِيِّ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم مومن کو قتل کرنے والے شخص کے بارے میں یہ کہا: کرتے تھے کہ جب وہ مر جائے گا تو جہنم میں جائے گا اور جو شخص کسی کبیرہ گناہ کا مرتکب ہو اور پھر وہ اسی حال میں مر جائے، اس کے بارے میں ہم یہ کہتے تھے کہ وہ جہنم میں جائے گا، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہو گئی: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس چیز کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک قرار دیا جائے، اس کے علاوہ جس کی چاہے گا مغفرت کر دے گا۔ راوی کہتے ہیں: تو ہم ان لوگوں کے لئے کوئی چیز واجب نہیں کرتے تھے اور ہم ان کے لیے امید رکھتے تھے اور ان کے بارے میں اندیشے کا بھی شکار تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن مغیرہ ہے اور وہ مجہول ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، انہوں نے اس کو ایک اور سند کے ساتھ بھی نقل کیا ہے، جس میں ایک راوی عمر بن بریدہ سیاری ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس کے حوالے سے
یہ روایت مسلم بن خالد زنگی سے منقول ہے جس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17483]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13364)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13275
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَضِرِ الْخُزَاعِيُّ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَةَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِي عِصْمَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتِ الْمُوجِبَاتُ مِثْلَ قَوْلِهِ: الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَى ظُلْمًا إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، وَمِثْلَ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا، وَمِثْلَ قَوْلِهِ وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ قَالَ: " كُنَّا نَشْهَدُ عَلَى مَنْ فَعَلَ شَيْئًا مِنْ هَذَا أَنَّهُ فِي النَّارِ، فَلَمَّا نَزَلَتْ قَوْلُهُ إِنَّ اللهَ لا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ كَفَفْنَا عَنِ الشَّهَادَةِ فَخِفْنَا عَلَيْهِمْ بِمَا أَوْجَبَ اللهُ لَهُمْ ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب وہ آیات نازل ہوئیں جو (جہنم کو) واجب کرتی ہیں، جیسے اللہ کا فرمان: ”جو لوگ یتیموں کا مال ظلم سے کھاتے ہیں“ [سورۃ النساء: 10] آخر آیت تک، اور جیسے ”جو لوگ سود کھاتے ہیں“ [سورۃ البقرہ: 275] ، اور جیسے اس کا فرمان: ”اور جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے“ [سورۃ النساء: 93] - تو انہوں نے فرمایا: ہم جو بھی ایسا کوئی کام کرتا اس کے بارے میں گواہی دیتے تھے کہ وہ جہنمی ہے، پھر جب یہ آیت نازل ہوئی: ”بےشک اللہ اس بات کو نہیں بخشتا کہ اس کا شریک ٹھہرایا جائے، اور اس کے سوا جسے چاہے بخش دیتا ہے“ [سورۃ النساء: 48] - تو ہم نے اس طرح کی گواہی دینا چھوڑ دیا اور ان کے بارے میں اس چیز کا خوف کرنے لگے جو اللہ نے ان پر واجب کی تھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13275]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 357، حدیث 13332»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13307
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ السَّيَّارِيُّ ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كُنَّا نَبِتُّ عَلَى الْقَاتِلِ حَتَّى نَزَلَتْ إِنَّ اللهَ لا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم قاتل کے بارے میں (جہنم کا) قطعی حکم لگا دیتے تھے، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک اللہ اس بات کو نہیں بخشے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے، اور اس کے سوا جو چاہے بخش دے گا“ [سورۃ النساء: 48] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13307]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 367، حدیث 13364»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3021
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حَسَّانَ الْأَنْمَاطِيُّ، قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، قَالَ: نَا غَالِبٌ الْقَطَّانُ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيِّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ لِقَاتِلِ الْمُؤْمِنِ إِذَا مَاتَ: إِنَّهُ فِي النَّارِ، وَنَقُولُ لِمَنْ أَصَابَ كَبِيرَةً فَمَاتَ عَلَيْهَا: إِنَّهُ فِي النَّارِ، حَتَّى أَنْزَلَ اللهُ هَذِهِ الْآيَةَ: إِنَّ اللهَ لا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ I ".
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِيِّ إِلَّا غَالِبٌ الْقَطَّانُ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ غَالِبٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ الْمُغِيرَةِ .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم کسی مومن کے قاتل کے بارے میں، جب وہ (بغیر توبہ) مر جاتا، تو یہ کہتے تھے کہ وہ جہنم میں ہے، اور اس شخص کے بارے میں بھی جو کسی کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرتا اور اسی حالت میں مر جاتا، ہم یہی کہتے تھے کہ وہ جہنم میں ہے؛ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿إِنَّ اللهَ لا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ﴾ ”بے شک اللہ اس بات کو معاف نہیں فرماتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اور اس کے علاوہ (گناہ) جس کے لیے چاہے بخش دیتا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے بکر مزنی رحمہ اللہ سے صرف غالب قطان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور غالب رحمہ اللہ سے صرف عمر بن مغیرہ رحمہ اللہ نے اسے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 3021]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: غالب في حديثه بعض النكرة و الضعف على أحاديثه بين «الكامل في الضعفاء، ج 7، ص 112» »
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5813، والبزار فى «مسنده» برقم: 5840، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2137، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13332، 13364، 13848، 14028، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5942»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف غالب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں