الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابٌ فِي حُبِّ الْمَالِ وَالشَّرَفِ .
مال اور شرف کی محبت کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17830 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17830
مسند الشهاب: 812
حدیث نمبر: 17830
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا ذِئْبَانِ ضَارِيَانِ فِي حَظِيرَةٍ يَأْكُلَانِ وَيُفْسِدَانِ بِأَضَرَّ فِيهَا مِنْ حُبِّ الشَّرَفِ، وَحُبِّ الْمَالِ فِي دِينِ الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ قُطْبَةُ بْنُ الْعَلَاءِ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چیر پھاڑ کرنے والے دو بھیڑیے باڑے میں گھس کر کھائیں اور فساد کریں، تو وہ اتنا نقصان نہیں کریں گے، جتنا شرف کی محبت اور مال کی محبت، مسلمان شخص کے دین کا نقصان کرتی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قطبہ بن العلاء ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17830]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قطبہ بن العلاء ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17830]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6129»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 812
812 - وَأَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الْقَزْوِينِيُّ مِنْ لَفْظِهِ قَالَ: نا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمَّادٍ السِّمْسَارُ، نا قُطْبَةُ بْنُ الْعَلَاءِ، نا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا ذِئْبَانِ ضَارِيَانِ فِي حَظِيرَةٍ وَثِيقَةٍ يَأْكُلَانِ وَيَفْرِسَانِ بِأَسْرَعَ فِيهَا مِنْ حُبِّ الشَّرَفِ وَحُبِّ الْمَالِ مِنْ دِينِ الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ»
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو خونخوار بھیڑیے جو (بکریوں کے) کسی مضبوط باڑے میں ہوں، کھاتے ہوں اور چیر پھاڑ کرتے ہوں اس میں (نقصان پہنچانے میں) وہ بھی اتنی جلدی نہیں کرتے جتنی کہ مال و جاہ کی محبت مسلمان بندے کے دین میں (نقصان پہنچانے میں) کرتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 812]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الصغير: 944، كشف الاستار: 3608، شعب الايمان: 9784» سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ اور قطبہ بن علاء بن منہال ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف