🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْتِ صَلَاةِ الصُّبْحِ .
صبح کی نماز کے وقت کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1790 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1790
المعجم الکبیر للطبرانی: 9107
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1790
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقُولُ: تَتَدَارَكُ الْحُرْسَانُ مِنْ مَلَائِكَةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - حَارِسُ اللَّيْلِ وَحَارِسُ النَّهَارِ عِنْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ، وَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ (وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ تعالی کی طرف سے مقرر کردہ فرشتے یکے بعد دیگرے آتے ہیں رات کے محافظ آتے ہیں، اور دن کے محافظ صبح صادق کے وقت آتے ہیں اگر تم لوگ چاہو (تو اس کی تائید میں) یہ آیت پڑھ لو ”اور فجر کی تلاوت اور بے شک فجر کی تلاوت میں حاضری ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1790]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف لانقطاعہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9107
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللهِ يَقُولُ: يَتَدَارَكُ الْحَرَسَانِ مِنْ مَلَائِكَةِ اللهِ، حَارِسُ اللَّيْلِ، وَحَارِسُ النَّهَارِ، عِنْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ، وَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ: وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”اللہ کے فرشتوں میں سے رات کا پہرہ دار اور دن کا پہرہ دار طلوعِ فجر کے وقت ایک دوسرے سے آ ملتے ہیں، اور اگر چاہو تو یہ آیت پڑھ لو: ”اور فجر کی قرأت کو (پابندی سے پڑھو)، بیشک فجر کی قرأت میں (فرشتے) حاضر ہوتے ہیں“ [سورۃ الاسراء: 78] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9107]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 232، حدیث 9139»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں