الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابٌ فِيمَنْ نَامَ عَنْ صَلَاةٍ أَوْ نَسِيَهَا .
جو شخص نماز کے وقت سویا رہ جائے یا اسے بھول جائے اس کا حکم
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1811 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1811
المعجم الکبیر للطبرانی: 10671
حدیث نمبر: 1811
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَسِيَ صَلَاةَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ يَوْمَ الْأَحْزَابِ، فَذَكَرَ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" شَغَلُونَا عَنِ الصَّلَاةِ حَتَّى ذَهَبَ النَّهَارُ، أَدْخَلَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ نَارًا" فَصَلَّاهُمَا بَعْدَ الْمَغْرِبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ احزاب کے دن ظہر اور عصر کی نماز ادا نہیں کر سکے مغرب کے بعد آپ کو وہ یاد آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان لوگوں نے ہمیں نماز ادا نہیں کرنے دی یہاں تک کہ دن رخصت ہو گیا اللہ تعالی ان کی قبروں میں آگ داخل کر دے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کے بعد یہ دونوں نمازیں ادا کیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1811]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1811]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10717»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10671
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسِيَ صَلَاةَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ يَوْمَ الْأَحْزَابِ، فَذَكَرَ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: شَغَلُونَا عَنِ الصَّلَاةِ حَتَّى ذَهَبَ النَّهَارُ، أَدْخَلَ اللهُ قُبُورَهُمْ نَارًا "، فَصَلَّاهَا بَعْدَ الْمَغْرِبِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ احزاب کے دن ظہر اور عصر کی نماز (وقت پر ادا کرنا) بھول گئے، پھر مغرب کے بعد یاد آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے ہمیں نماز سے روکے رکھا یہاں تک کہ دن گزر گیا، اللہ ان کی قبریں آگ سے بھر دے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ نماز مغرب کے بعد ادا کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10671]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 297، حدیث 10717»