الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
138. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّمْتِ وَحِفْظِ اللِّسَانَ .
خاموش رہنے اور زبان کی حفاظت کرنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 18151 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 5799
حدیث نمبر: 18151
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِيَسَعْكَ بَيْتُكَ، وَابْكِ عَلَى ذِكْرِ خَطِيئَتِكَ، وَامَلِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا گھر تمہارے لیے گنجائش والا ہونا چاہیے، تم اپنے گناہوں کو یاد کر کے روؤ اور اپنی زبان پر ق ابورکھو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18151]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10353)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10353»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18153
وَعَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ: أَوْصَى ابْنُ مَسْعُودٍ أَبَا عُبَيْدَةَ ابْنَهُ بِثَلَاثِ كَلِمَاتٍ: أَيْ بُنَيَّ، أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ، وَلْيَسَعْكَ بَيْتُكَ، وَابْكِ عَلَى خَطِيئَتِكَ وَامْسِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَنِي آلُ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ أَوْصَى ابْنَهُ.
اسماعیل بن ابوخالد بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادے ابوعبیدہ کو تین باتوں کی وصیت کی تھی: ”اے میرے بیٹے! میں تمہیں اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین کرتا ہوں اور تمہارا گھر تمہارے لیے گنجائش والا ہونا چاہیے اور تم اپنے گناہوں پر رونا اور اپنی زبان کو روکے رکھنا (یعنی اس کو ق ابومیں رکھنا)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالملک بن عمر کا معاملہ مختلف ہے، وہ کہتے ہیں: آل عبداللہ نے مجھے یہ بات بیان کی ہے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادے کو یہ وصیت کی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18153]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8536)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8504
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: أَوْصَى ابْنُ مَسْعُودٍ أَبَا عُبَيْدَةَ ابْنَهُ بِثَلَاثِ كَلِمَاتٍ: " أَيْ بُنَيَّ، أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللهِ، وَلْيَسَعْكَ بَيْتُكَ، وَابْكِ عَلَى خَطِيئَتِكَ، وَأَمْسِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے ابوعبیدہ کو تین باتوں کی وصیت کی: ”بیٹا! میں تمہیں اللہ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں، تمہارا گھر تمہارے لیے کافی ہو، اپنے گناہ پر روتے رہو، اور اپنی زبان کو قابو میں رکھو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8504]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 102، حدیث 8536»
حدیث نمبر: 10315
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْفَيْدِيُّ ، ثَنَا جَابِرُ بْنُ نُوحٍ ، عَنِ الْمَسْعُودِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِيَسَعْكَ بَيْتُكَ، وَابْكِ مِنْ ذِكْرِ خَطِيئَتِكَ، وَامْلِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا گھر تیرے لیے کافی ہو (یعنی زیادہ باہر نہ نکلو)، اپنی خطا یاد کر کے روؤ، اور اپنی زبان کو قابو میں رکھو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10315]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 170، حدیث 10353»
حدیث نمبر: 5799
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْفَيْدِيُّ، قَالَ: نَا جَابِرُ بْنُ نُوحٍ ، عَنِ الْمَسْعُودِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِيَسَعْكَ بَيْتُكَ، وَابْكِ مِنْ ذِكْرِ خَطِيئَتِكَ، وَأَمْسِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا الْمَسْعُودِيُّ ، وَلَا عَنِ الْمَسْعُودِيِّ إِلَّا جَابِرُ بْنُ نُوحٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْفَيْدِيُّ .

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا گھر تمہیں کافی ہو جائے (یعنی اپنے گھر میں ٹکے رہو)، اپنی خطا کو یاد کر کے رویا کرو، اور اپنی زبان کو قابو میں رکھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قاسم بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے مسعودی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ مسعودی سے جابر بن نوح کے سوا کسی نے، اور اس میں محمد بن جعفر فیدی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5799]

تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3234، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35666، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8536، 8753، 10353»