🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے حوض (کوثر) کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 18473 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18473
المعجم الاوسط: 7760
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18473
وَعَنِ الْفَرَزْدَقِ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو هُرَيْرَةَ: يَا فَرَزْدَقُ، إِنِّي أَرَاكَ صَغِيرَ الْقَدَمَيْنِ، فَإِنْ أَمْكَنَكَ أَنْ يَكُونَ لَهُمَا عِنْدَ الْحَوْضِ مَكَانٌ فَافْعَلْ ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" حَوْضِي مَا بَيْنَ عَمَّانَ وَأَيْلَةَ، مَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، آنِيَتُهُ مِثْلُ عَدَدِ نُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا".
فرزدق بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے فرزدق! میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہارے پاؤں چھوٹے ہیں، اگر تمہارے لیے یہ ممکن ہو کہ حوض کے پاس ان دونوں کے لیے کوئی جگہ بنا سکتے ہو، تو تم ایسا کر لینا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرا حوض، عمان اور ایلہ کے درمیان فاصلے جتنا ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد جتنے ہیں، جو شخص اس میں سے پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہیں ہو گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18473]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2735، 7756»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7760
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، نَا أَبُو عُبَيْدَةَ مَعْمَرُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنِي أَخِي يَزِيدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنِي لَبَطَةُ بْنُ الْفَرَزْدَقِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو هُرَيْرَةَ : يَا فَرَزْدَقُ، إِنِّي أَرَاكَ صَغِيرَ الْقَدَمَيْنِ، فَإِنْ أَمْكَنَكَ أَنْ يَكُونَ لَهُمَا عِنْدَ الْحَوْضِ مَكَانٌ فَافْعَلْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: حَوْضِي مَا بَيْنَ عُمَانَ وَأَيْلَةَ، مَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، آنِيَتُهُ مِثْلُ عَدَدِ نُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ شَرْبَةً لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَبَطَةَ بْنِ الْفَرَزْدَقِ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ يَزِيدَ إِلَّا أَخُوهُ أَبُو عُبَيْدَةَ I ".
لبطہ بن فرزدق رحمہ اللہ اپنے والد (فرزدق) سے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”اے فرزدق! میں دیکھتا ہوں کہ تمہارے قدم چھوٹے ہیں، پس اگر تم سے ہو سکے کہ حوض (کوثر) کے پاس ان قدموں کے لیے جگہ بنا لو تو ضرور ایسا کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میرا حوض عمان اور ایلہ کے درمیانی فاصلے کے برابر ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر ہیں، جو شخص اس سے ایک گھونٹ پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہ ہوگا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو لبطہ بن فرزدق سے یزید بن مثنیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یزید سے ان کے بھائی ابوعبیدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7760]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط والفرزدق ضعفه ابن حبان «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 365» »
«قال ابن حبان: فيه الفرزدق ضعفه ابن حبان «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 365» »
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2714»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف الفرزدق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں