الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ .
اس کا بیان، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 18699 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
حدیث نمبر: 18699
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" سَبْعُونَ أَلْفًا مِنْ أُمَّتِي يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، هُمُ الَّذِينَ لَا يَكْتَوُونَ، وَلَا يَكْوُونَ، وَلَا يَسْتَرْقُونَ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُبَارَكٌ أَبُو سُحَيْمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کے ستر ہزار لوگ حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے، یہ وہ لوگ ہوں گئے جو داغ نہیں لگواتے ہوں گے، داغ نہیں لگاتے ہوں گے، جھاڑ پھونک نہیں کرتے ہوں گے، فال نہیں نکالتے ہوں گے اور اپنے پروردگار پر توکل کرتے ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مبارک ابوسحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18699]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مبارک ابوسحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18699]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3545)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7883/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 10829
- وَقَدْ رَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ أَنَسٍ نَحْوَهُ. وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ روایت سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس روایت میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10829]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1653)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3604
«سبعون ألفا من أمتي يدخلون الجنة بغير حساب: هم الذين لا يكتوون ولا يكوون ولا يسترقون ولا يتطيرون وعلى ربهم يتوكلون»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری امت کے ستر ہزار لوگ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے: یہ وہ لوگ ہیں جو داغ نہیں لگواتے، نہ داغ لگاتے ہیں، نہ (غیر شرعی) دم کرواتے ہیں اور نہ بدشگونی لیتے ہیں، اور وہ اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3604]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [البزار] عن أنس. الضعيفة 3690.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 8071
«يدخل الجنة من أمتي سبعون ألفا بغير حساب هم الذين لا يسترقون ولا يتطيرون ولا يكتوون وعلى ربهم يتوكلون»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری امت میں سے ستر ہزار لوگ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو نہ جھاڑ پھونک کراتے ہیں، نہ بدشگونی لیتے ہیں، نہ داغ لگواتے ہیں، اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8071]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن ابن عباس [حم م] عن عمران بن حصين [م] عن أبي هريرة. المشكاة 5295.»
قال الشيخ الألباني: صحيح