الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابٌ مِنْهُ : فِي كَمَالِ الْإِيمَانِ .
کامل ایمان کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 187 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 10507
حدیث نمبر: 187
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي: ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَا يَسْتَقِيمُ دِينُ عَبْدٍ حَتَّى يَسْتَقِيمَ لِسَانُهُ، ولا يَسْتَقِيمُ لِسَانُهُ حَتَّى يَسْتَقِيمَ قَلْبُهُ، وَلَا يُدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ" قِيلَ: مَا الْبَوَائِقُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" غِشُّهُ وَظُلْمُهُ، وَأَيَّمَا رَجُلٌ أَصَابَ مَالًا مِنْ حَرَامٍ، وَأَنْفَقَ مِنْهُ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ، وَإِنْ تَصَدَّقَ لَمْ يُقْبَلْ، وَمَا بَقِيَ فَزَادُهُ إِلَى النَّارِ، وَإِنَّ الْخَبِيثَ لَا يُكَفِّرُ الْخَبِيثَ، وَلَكِنَّ الطَّيِّبَ يُكَفِّرُ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: حُصَيْنُ بْنُ مَذْعُورٍ، عَنْ فَرَسٍ التِّيمِيِّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اُس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو، اور اُس شخص کا دین نہیں، جس کا عہد نہ ہو، اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے، آدمی کا دین اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتا، جب تک اُس کی زبان ٹھیک نہ ہو، اور اُس کی زبان اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتی، جب تک اُس کا دل ٹھیک نہ ہو اور آدمی اُس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو گا، جب تک اُس کا پڑوسی اس کی زیادتیوں سے محفوظ نہ ہو، عرض کی گئی: اُس کی زیادتیوں سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا دھوکہ دینا اور ظلم کرنا، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا:) جو شخص حرام طور پر مال حاصل کرے اور پھر اُس میں سے خرچ کرے، تو اُس کے لیے اُس مال میں برکت نہیں رکھی جائے گی، اور اگر وہ (اس مال کو) صدقہ کرے گا، تو وہ قبول نہیں ہو گا، اور جو مال بچ جائے گا، وہ جہنم کی طرف جانے کے لیے اُس کا زاد سفر ہو گا، بیشک خبیث کسی خبیث کو ختم نہیں کرتا، بلکہ پاکیزہ چیز (خبیث چیز) کو ختم کرتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں یہ مذکور ہے کہ اسے حصین بن مذعور نے فرس تیمی سے نقل کیا ہے اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 187]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں یہ مذکور ہے کہ اسے حصین بن مذعور نے فرس تیمی سے نقل کیا ہے اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 187]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10553، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10553»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 343
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ".
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ، وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ مَذْعُورٍ عَنْ قُرَيْشٍ التَّمِيمِيِّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ، وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ مَذْعُورٍ عَنْ قُرَيْشٍ التَّمِيمِيِّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اُس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو، اور اس شخص کا دین نہیں، جس کا عہد نہ ہو“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے گزر چکی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے حصین بن مذعور نے قریش تمیمی میں سے نقل کیا ہے اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 343]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى معجم الكبير 10553»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 10507
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ الْمَازِنِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْخَطَّابِ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ مَذْعُورٍ ، عَنْ قُرَيْشٍ التَّمِيمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَا يَسْتَقِيمُ دِينُ عَبْدٍ حَتَّى يَسْتَقِيمَ لِسَانُهُ، وَلَا يَسْتَقِيمُ لِسَانُهُ حَتَّى يَسْتَقِيمَ قَلْبُهُ، وَلَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ "، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا الْبَوَائِقُ؟ قَالَ: " غَشْمُهُ وَظُلْمُهُ، وَأَيُّمَا رَجُلٍ أَصَابَ مَالًا مِنْ غَيْرِ حِلِّهِ، وَأَنْفَقَ مِنْهُ، لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ، وَإِنْ تَصَدَّقَ لَمْ تُقْبَلْ مِنْهُ، وَمَا بَقِيَ فَرَادُهُ إِلَى النَّارِ، إِنَّ الْخَبِيثَ لَا يُكَفِّرُ الْخَبِيثَ، وَلَكِنَّ الطَّيِّبَ يُكَفِّرُ الْخَبِيثَ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والذي في مصادر تخريج الحديث: (فزاده) واللفظة غير منقوطة في النسخ الخطية. فالله أعلم
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والذي في مصادر تخريج الحديث: (فزاده) واللفظة غير منقوطة في النسخ الخطية. فالله أعلم
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں امانت نہیں اس میں ایمان نہیں، اور جس میں عہد کی پاسداری نہیں اس میں دین نہیں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! کسی بندے کا دین اس وقت تک درست نہیں ہوتا جب تک اس کی زبان درست نہ ہو، اور اس کی زبان اس وقت تک درست نہیں ہوتی جب تک اس کا دل درست نہ ہو، اور جنت میں وہ شخص داخل نہیں ہوگا جس کا پڑوسی اس کی شرارتوں سے محفوظ نہ ہو۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! شرارتیں کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا ظلم اور زیادتی۔ اور جس شخص نے حرام طریقے سے مال حاصل کیا اور اس میں سے خرچ کیا تو اس میں اس کے لیے برکت نہیں دی جائے گی، اور اگر اس نے صدقہ کیا تو وہ قبول نہیں کیا جائے گا، اور جو کچھ بچ گیا وہ اس کے لیے جہنم کا زادِ راہ بن جائے گا۔ بے شک برائی، برائی کا کفارہ نہیں بنتی، لیکن پاکیزگی برائی کا کفارہ بن جاتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10507]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 227، حدیث 10553»