الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ .
اس کا بیان، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 18703 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18703
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7888
حدیث نمبر: 18703
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ مِنْ أُمَّتِي أُمَّةً يُدْخِلُ اللَّهُ الْجَنَّةَ مِنْهُمْ سَبْعِينَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت میں سے ایک گروہ کو اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کرے گا، جن میں سے ستر ہزار لوگ کسی حساب کے بغیر (جنت میں داخل ہوں گے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے،
یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18703]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے،
یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18703]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3549) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7104)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث
حدیث نمبر: 7888
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ لَنَا: "يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ - أَحْسِبُهُ قَالَ: مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ خُبَيْبِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ خُبَيْبِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے فرمایا کرتے تھے: ”ستر ہزار افراد بغیر حساب و کتاب کے جنت میں داخل ہوں گے - (راوی کا بیان ہے کہ) میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: اسی امت میں سے“، اس حدیث کو امام بزار نے روایت کیا ہے مگر اس کی سند خبیب بن سلیمان بن سمرہ کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة الجنة/حدیث: 7888]
تخریج الحدیث: «رواه البزار بسند ضعيف؛ لجهالة خبيب بن سليمان بن سمرة»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف