🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. بَابٌ فِيمَنْ يُؤَذِّنُ قَبْلَ دُخُولِ الْوَقْتِ .
جو شخص وقت شروع ہونے سے پہلے اذان دیدے اس کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1921 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1921
سنن دارقطنی: 959، 961
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1921
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَذَّنَ بِلَالٌ قَبْلَ الْفَجْرِ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَرْجِعَ فَيَقُولَ: أَلَا إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ، فَرَقِيَ بِلَالٌ وَهُوَ يَقُولُ: لَيْتَ بِلَالًا ثَكِلَتْهُ أُمُّهُ وَابْتَلَّ مِنْ نَضْحِ دَمِ جَبِينِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے صبح صادق ہونے سے پہلے اذان دے دی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ دوبارہ اذان دیں اور یہ کہیں: خبردار بندہ سو گیا تھا سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اوپر چڑھے اور وہ یہ کہہ رہے تھے: بلال کی ماں اسے روئے اور اس کی پیشانی کے خون کے چھڑکنے سے وہ تر ہو جائے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قاسم ہے، جسے امام أحمد امام ابوداؤد نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1921]
تخریج الحدیث: «1921 مصنف عبد الرزاق الصنعاني كتاب الصلاة باب الاذان فى طلوع الفجر . 1823، سنن الدارقطني كتاب الصلاة باب ذكر الإقامة واختلاف الروايات فيها حديث 825، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6667»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 947 ترقیم الرسالہ : -- 959
نا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ السَّمِيعِ الْهَاشِمِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِيُّ ، ثنا أبِي ، نا أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنَّ بِلالا أَذَّنَ قَبْلَ الْفَجْرِ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَعُودَ فَيُنَادِيَ: إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ"، فَفَعَلَ، وَقَالَ: لَيْتَ بِلالا لَمْ تَلِدْهُ أُمُّهُ، وَابْتَلَّ مِنْ نَضْحِ دَمِ جَبِينِهِ . تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو يُوسُفَ، عَنْ سَعِيدٍ، وَغَيْرِهِ يُرْسِلُهُ عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے صبح صادق ہونے سے پہلے ہی اذان دے دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا: واپس جا کر یہ اعلان کریں: ”بیشک بندہ سو گیا تھا۔“ تو انہوں نے ایسا ہی کیا اور یہ کہا: ”کاش بلال کی ماں نے اسے جنم نہ دیا ہوتا۔“ اور ان کی پیشانی عرق آلود ہو گئی۔ اس روایت کو نقل کرنے میں ابویوسف نامی راوی منفرد ہیں۔ دیگر راویوں نے اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے جو قتادہ سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 959]
ترقیم العلمیہ: 947
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 959، 960، 961، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 6667»
«قال الدارقطني: تفرد به أبو يوسف وأرسله غيره والمرسل أصح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 318)»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 949 ترقیم الرسالہ : -- 961
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمِ الأَوْدِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الأَسَدِيُّ ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ صُبَيْحٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: " أَذَّنَ بِلالٌ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ، فَرَقَى بِلالٌ وَهُوَ يَقُولُ: لَيْتَ بِلالا ثَكِلَتْهُ أُمُّهُ، وَابْتَلَّ مِنْ نَضْحِ دَمِ جَبِينِهِ يُرَدِّدُهَا حَتَّى صَعِدَ، ثُمَّ قَالَ: أَلا إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ أَذَّنَ حِينَ أَضَاءَ الْفَجْرُ" . مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الأَسَدِيُّ ضَعِيفٌ جِدًّا.
حسن بصری، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا وہ دوبارہ اس کو دہرائیں، تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ مینار پر چڑھے اور وہ یہ کہہ رہے تھے: ”کاش بلال کی ماں اسے روتی۔“ اور ان کی پیشانی عرق آلود ہو گئی۔ وہ اس جملے کو دہراتے ہوئے مینار پر چڑھے اور یہ کہا: ”خبردار! بندہ سو گیا تھا۔“ انہوں نے یہ جملہ دو مرتبہ دہرایا، پھر جب صبح صادق ہو گئی تو انہوں نے اذان دی۔ اس روایت کا راوی محمد بن قاسم اسدی نہایت ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 961]
ترقیم العلمیہ: 949
تخریج الحدیث: «ضعيف جدا، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 959، 960، 961، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 6667»
«قال ابن الجوزی: فيه محمد بن القاسم مجروح قال أحمد بن حنبل أحاديثه موضوعة ليس بشيء، نصب الراية لأحاديث الهداية: (1 / 283)»

الحكم على الحديث:
ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں