🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابُ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ .
مساجد تعمیر کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1937 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1937
مسند احمد: 2157
الفتح الربانی: 1322
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6128، 6129
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 352
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 937
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1937
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ لِبَيْضِهَا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی خاطر مسجد بناتا ہے خواہ وہ قطاۃ پرندے کے (اپنے انڈے کے لئے کھودے جانے والے) گڑھے جتنی ہو، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1937]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2158»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2157
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَمَّارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْر ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ لِبَيْضِهَا، بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ کے لئے تعمیر مسجد میں حصہ لیتا ہے - خواہ وہ قطا پرندے کے انڈے دینے کے گھونسلے کے برابر ہی کیوں نہ ہو - اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر تعمیر فرما دیتا ہے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2157]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف جابر الجعفي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1322
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: ( (مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ لِبَيْضِهَا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ) )
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((جس شخص نے اللہ کے لیے مسجد بنائی، خواہ وہ فاختہ پرندے کے انڈا دینے کے لیے بیٹھنے والے گھونسلے جتنی کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1322]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه البزار: 402، والطيالسي: 2617، وابن ابي شيبة: 1/ 310 (انظر: 2157 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2157»
وضاحت: فوائد: … سیّدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ بَنٰی مَسْجِدًا لِلّٰہِ کَمَفْحَصِ قَطَاۃٍ اَوْ اَصْغَرَ بَنَی اللّٰہُ لَہٗبَیْتًا فِیْ الْجَنَّۃِ۔)) یعنی: جو شخص فاختہ کے انڈے دینے کی جگہ کے برابر یا اس سے بھی چھوٹی مسجد بنائے گا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔ (ابن ماجہ: ۷۳۸) یقینا اتنی جگہ نماز کے لیے ناکافی ہے، اس لیے ان الفاظ کو مبالغہ پر محمول کیا جائے گا، سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ کی روایت سے اس معنی کی تائید ہوتی ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ ایک ضرب المثل ہو اور اس سے مراد چھوٹی سی مسجد ہو، اس سے بڑی مسجد کے اجر و ثواب کا اندازہ سامعین خود کر لیں گے۔ ایک معنییہ بیان کیا گیا ہے کہ مختلف لوگ ایک مسجد کی تعمیر میں حصہ لیتے ہیں اور بعض افراد کا چندہ واقعی اس پرندے کے گھونسلے کی جگہ کی قیمت کے برابر ہوتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ اتنی مقدار کی بھی قدر کرتا ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه البزار: 402
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6128
«من بنى لله مسجدا ولو كمفحص قطاة أو أصغر بنى الله له بيتا في الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اللہ کے لیے مسجد بنائے، خواہ وہ چکور کے گھونسلے جتنی چھوٹی ہو یا اس سے بھی چھوٹی، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنا دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6128]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن جابر. صحيح الترغيب 267.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6129
«من بنى لله مسجدا ولو كمفحص قطاة لبيضها بنى الله له بيتا في الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اللہ کے لیے مسجد بنائے، خواہ وہ چکور کے انڈے دینے کے گھونسلے جتنی چھوٹی ہو، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنا دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6129]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن ابن عباس. صحيح الترغيب 268، الروض النضير 2/258، 951.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 352
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ [الطَّيَالِسِيُّ] : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي جَابِرٌ ، عَنْ عَمَّارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «‏‏‏‏مَنْ بَنَى مَسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ لِبَيْضِهَا بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ» ‏‏‏‏.

وَقَالَ الْحَارِثُ [ابْنُ أَبِي أُسَامَةَ] ، وَأَبُو يَعْلَى ، جَمِيعًا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، فَذَكَرَهُ بِلَفْظِ: «‏‏‏‏مَنْ بَنَى لِلهِ مَسْجِدًا بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ» ‏‏‏‏.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے کوئی مسجد تعمیر کی، اگرچہ وہ (قطا نامی) پرندے کے انڈے دینے کے گھونسلے جتنی ہی مختصر کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے جنت میں اس کے لیے ایک گھر بنائے گا۔“
حارث اور ابویعلیٰ نے یحییٰ بن عبدالحمید، انہوں نے شریک، انہوں نے عمار الدہنی کے طریق سے انہی کے ہم معنی روایت ان الفاظ کے ساتھ بیان کی ہے: ”جس نے اللہ کی رضا کی خاطر کوئی مسجد بنائی، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے جنت میں اس کے لیے ایک گھر تعمیر فرمائے گا۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 352]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: جابر الجعفي له حديث صالح ولم أر له أحاديث جاوزت المقدار في الإنكار وهو مع هذا كله أقرب إلى الضعف منه إلى الصدق (الكامل في الضعفاء، ج 2، ص 336)»
«أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5995، 5080، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 937/2، 939/1، 937/1، 938/1، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2158، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1937، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1610، 1611، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2492»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ وحسّنه المحقق لغيره بمجموع الطرق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 937
فِيهِ حَدِيثُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، وَتَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْعِلْمِ فِي بَابِ الصِّدْقِ، وَحَدِيثُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، وَسَيَأْتِي فِي الْجِهَادِ.
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي جَابِرٌ ، عَنْ عَمَّارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ لِبَيْضِهَا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عَمَّارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ، فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِ الْحَارِثِ وَمَتْنِهِ.
قَالَ: وَثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْبَكْرِيُّ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ - يَعْنِي الطَّيَالِسِيَّ - فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ... فَذَكَرَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ يَسَعُهَا لِبَيْضِهَا". وَكَذَا رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ. وَلَهُ شَاهِدٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ مِنْ حَدِيثِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ .
وَقَوْلُهُ: "كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ " هُوَ بِفَتْحِ الْمِيمِ وَالْحَاءِ الْمُهْمَلَةِ هُوَ مَجْثَمُهَا لِبَيْضِهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی رضا کے لیے مسجد تعمیر کی، اگرچہ وہ قطاہ (ایک پرندے) کے انڈے دینے کی جگہ جتنی (مختصر) ہی کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر تعمیر فرمائے گا۔“
اسے الحارث بن محمد بن ابی اسامہ نے یحییٰ بن عبدالحمید کے واسطے سے روایت کیا ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے کہ ”جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی، اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔“
اسے امام ابو یعلیٰ موصلی رحمہ اللہ نے بھی الحارث کی سند اور متن کے ساتھ روایت کیا ہے۔
نیز امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ نے اسے ابوعبداللہ البکری کے واسطے سے ابو داؤد طیالسی رحمہ اللہ سے بھی روایت کیا ہے۔
میں (بوصیری) کہتا ہوں کہ اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں محمد بن جعفر کے واسطے سے شعبہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، مگر اس میں یہ الفاظ ہیں: ”قطاہ پرندے کے انڈے سینے کی جگہ کے برابر جو اس کے انڈوں کے لیے کافی ہو۔“ اسی طرح اسے امام بزار رحمہ اللہ نے بھی اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اور اس حدیث کا ایک شاہد صحیحین (بخاری و مسلم) میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی موجود ہے۔
(حدیث میں مذکور لفظ) «مَفْحَصِ قَطَاةٍ» (میم اور حاء کے فتحہ کے ساتھ) سے مراد وہ جگہ ہے جہاں پرندہ اپنے انڈوں پر بیٹھتا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المساجد/حدیث: 937]
تخریج الحدیث: «(937/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 2158، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1937، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1610، 1611، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5080، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2492»
«(937/2) أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5995»
«(937/4) أخرجه مسند أحمد برقم: 2158، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1937، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1610، 1611، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5080، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2492»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لضعف جابر الجعفي، والمتن صحيح من حديث عثمان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں