🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابُ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ .
مساجد تعمیر کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1942 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1942
المعجم الاوسط: 6586
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1942
وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا لَا يُرِيدُ بِهِ رِيَاءً وَلَا سُمْعَةً بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے، اور اس کا ارادہ اس کے ذریعے ریاکاری یا دکھاوا نہ ہو، تو اللہ تعالی اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، جسے یحیی القطان نے اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1942]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6582»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6586
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَعْيَنَ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ بَنَى لِلهِ مَسْجِدًا بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی رضا کے لیے کوئی مسجد بنائی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء رحمہ اللہ سے صرف کثیر بن عبد الرحمن رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6586]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 353 / 1، 353 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3178، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1556، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7005»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں