الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. بَابُ الصَّلَاةِ فِي بِقَاعِ الْمَسْجِدِ .
مسجد کے مختلف حصوں میں نماز ادا کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1984 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 8933
حدیث نمبر: 1984
عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ قَالَ: حَدَّثْتُ نَفْسِي أَنْ أُصَلِّي خَلْفَ كُلِّ سَارِيَةٍ مِنْ مَسْجِدِ الْكُوفَةِ رَكْعَتَيْنِ، فَبَيْنَا أَنَا أُصَلِّي إِذْ أَنَا بِابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْمَسْجِدِ فَأَتَيْتُهُ لِأُخْبِرَهُ بِأَمْرِي فَسَبَقَنِي رَجُلٌ فَأَخْبَرَهُ بِالَّذِي أَصْنَعُ فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: لَوْ يَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ - جَلَّ وَعَزَّ - عِنْدَ أَدْنَى سَارِيَةٍ مَا جَاوَزَهَا حَتَّى يَقْضِيَ صَلَاتَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
مرہ ہمدانی بیان کرتے ہیں: میں نے یہ طے کیا کہ میں مسجد کوفہ کے ہر ایک ستون کے پاس دو رکعات ادا کروں گا میں اس طرح نماز ادا کر رہا تھا اسی دوران سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد میں تشریف لے آئے میں ان کے پاس آیا تاکہ انہیں اپنے معاملے کے بارے میں بتاؤں تو ایک شخص مجھ سے پہلے ان کے پاس پہنچ گیا اس نے انہیں میرے طرز عمل کے بارے میں بتایا تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر یہ شخص یہ بات جانتا ہو کہ اللہ تعالیٰ قریبی ستون کے پاس بھی ہے، تو وہ نماز مکمل کرنے سے پہلے اس ستون سے آگے نہ جاتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1984]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1984]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5960
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْجَزُورُ فِي الْأَضْحَى عَنْ عَشَرَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قربانی میں ایک اونٹ دس افراد کی طرف سے ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5960]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5960]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10330)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10330»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8933
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ ، قَالَ: حَدَّثْتُ نَفْسِي أَنْ أُصَلِّيَ خَلْفَ كُلِّ سَارِيَةٍ فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ، فَبَيْنَمَا أَنَا أُصَلِّي إِذْ أَتَانَا ابْنُ مَسْعُودٍ فِي الْمَسْجِدِ، فَأَتَيْتُهُ لِأُخْبِرَهُ بِأَمْرِي، فَسَبَقَنِي رَجُلٌ فَأَخْبَرَهُ بِالَّذِي أَصْنَعُ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : لَوْ يَعْلَمُ هَذَا أَنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ عِنْدَ أَدْنَى سَارِيَةٍ مَا جَاوَزَهَا حَتَّى يَقْضِيَ صَلَاتَهُ ".
مرہ ہمدانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے اپنے دل میں ٹھان لیا کہ کوفہ کی مسجد کے ہر ستون کے پیچھے نماز پڑھوں گا، تو میں نماز پڑھ ہی رہا تھا کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد میں تشریف لائے، میں انہیں اپنے (اس عمل کے) بارے میں بتانے کے لیے گیا تو ایک آدمی مجھ سے پہلے پہنچ کر انہیں بتا چکا کہ میں کیا کر رہا ہوں۔ تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر اسے معلوم ہو کہ اللہ تعالیٰ قریب ترین ستون کے پاس ہے تو وہ اسے نہ چھوڑے یہاں تک کہ اپنی نماز پوری کر لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8933]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 196، حدیث 8965»