الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابٌ فِيمَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ نَحْوَهُ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ .
اس شخص کا بیان جو لہسن یا اس جیسی کوئی (بدبودار چیز) کھا لے اور پھر مسجد میں آئے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1998 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1998
حدیث نمبر: 1998
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ فَوَجَدُوا فِي جِنَانِهَا بَصَلًا وَثُومًا فَأَكَلُوا مِنْهُ وَهُمْ جِيَاعٌ، فَلَمَّا رَاحَ النَّاسُ إِلَى الْمَسْجِدِ إِذَا رِيحُ الْمَسْجِدِ بَصَلٌ وَثُومٌ، قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْخَبِيثَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّا".
قُلْتُ: فَذَكَرَهُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: فَذَكَرَهُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ خیبر میں شرکت کی ان لوگوں کو راستے میں پیاز اور لہسن ملا لوگوں نے اسے کھانا شروع کر دیا کیونکہ وہ بھوکے تھے جب لوگ نماز کی مخصوص جگہ کی طرف آئے تو مسجد میں سین اور پیاز کی بو پھیل گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اس خبیث درخت میں سے کھائے وہ ہمارے قریب ہرگز نہ آئے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے ایک طویل حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1998]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1998]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 18794
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، ثَنَا عَقِيلُ بْنُ مُدْرِكٍ ، عَنْ لُقْمَانَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ ، أَنَّ أَبَا ثَعْلَبَةَ ، حَدَّثَهُمْ أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ فَأَصَابَهُمْ جُوعٌ، فَأَصَابُوا فِيهَا حُمُرًا مِنْ حُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ، فَذَبَحَ النَّاسُ مِنْهَا فَحُدِّثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَنَادَى فِي النَّاسِ، إِنَّ لُحُومَ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ لَا تَحِلُّ لِمَنْ شَهِدَ أَنِّي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَفُوا قُدُورَهُمْ بِمَا فِيهَا فَوَجَدُوا فِي جِنَانِهَا بَصَلًا وَثُومًا فَأَكَلُوا مِنْهُ وَهُمْ جِيَاعٌ فَجَهِدُوا، فَلَمَّا رَاحَ النَّاسُ إِلَى الْمَسْجِدِ إِذَا رِيحُ الْمَسْجِدِ بَصَلٌ وَثُومٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْخَبِيثَةِ فَلَا يَقْرَبْنَا.
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ خیبر میں شرکت کی، تو لوگوں کو بھوک لاحق ہوئی، انہیں وہاں کچھ پالتو گدھے ملے تو لوگوں نے ان میں سے (کچھ) ذبح کر لیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، چنانچہ انہوں نے لوگوں میں اعلان کیا: پالتو گدھوں کا گوشت اس شخص کے لیے حلال نہیں جو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ تو لوگوں نے اپنی ہانڈیاں ان میں موجود (گوشت) سمیت الٹ دیں۔ پھر انہوں نے وہاں کے باغات میں پیاز اور لہسن پایا، وہ بھوکے تھے تو انہوں نے اس میں سے کھا لیا اور (اس سے) تکلیف میں پڑ گئے۔ جب لوگ مسجد کی طرف گئے تو مسجد میں پیاز اور لہسن کی بو پھیلی ہوئی تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس بدبودار درخت (پیاز، لہسن) میں سے کچھ کھائے وہ ہمارے قریب نہ آئے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب اللام ألف/حدیث: 18794]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 215، حدیث 574»
حدیث نمبر: 18797
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا أَبِي (ح) ، وَحَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، قَالَا: ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ ، أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ وَالنَّاسُ جِيَاعٌ فَوَجَدَ فِيهَا حُمُرًا مِنْ حُمُرِ الْإِنْسِ، فَذَبَحَ النَّاسُ مِنْهَا فَحُدِّثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ فَأَذَّنَ فِي النَّاسِ: إِنَّ لُحُومَ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ لِمَنْ لَا يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ فَكَفُوا قُدُورَهُمْ بِمَا فِيهَا وَوَجَدُوا فِي جِنَانِهَا بَصَلًا وَثُومًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرَبْنَا ".
وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَحِلُّ النُّهْبَةُ، وَلَا يَحِلُّ مِنَ السِّبَاعِ كُلُّ ذِي نَابٍ، وَلَا تَحِلُّ الْمُجَثَّمَةُ.
وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَحِلُّ النُّهْبَةُ، وَلَا يَحِلُّ مِنَ السِّبَاعِ كُلُّ ذِي نَابٍ، وَلَا تَحِلُّ الْمُجَثَّمَةُ.
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ خیبر میں شرکت کی، اور لوگ بھوکے تھے، انہیں وہاں کچھ پالتو گدھے ملے تو لوگوں نے ان میں سے (کچھ) ذبح کر لیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، چنانچہ انہوں نے لوگوں میں اعلان کیا کہ پالتو گدھوں کا گوشت اس کے لیے ہے جو یہ گواہی نہیں دیتا کہ میں اللہ کا رسول ہوں، تو لوگوں نے اپنی ہانڈیاں جو ان کے گوشت سے بھری تھیں الٹا دیں، اور انہوں نے وہاں کے باغات میں پیاز اور لہسن پایا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس درخت میں سے کچھ کھائے وہ ہمارے قریب نہ آئے۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوٹ مار حلال نہیں، اور درندوں میں سے کوئی کچلی والا حلال نہیں، اور باندھ کر تیر مارا جانے والا جانور بھی حلال نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب اللام ألف/حدیث: 18797]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 216، حدیث 577»