🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابٌ : أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ ، وَأَيُّ الدِّينِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ ؟ .
کون ساعمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ اور کون سا دین اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 201 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 201، 9436
مسند احمد: 22717
الفتح الربانی: 209
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 201
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ - أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِيمَانٌ بِاللَّهِ، وَتَصْدِيقٌ بِهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ، وَحَجٌّ مَبْرُورٌ". قَالَ: أُرِيدُ أَهْوَنَ مِنْ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" السَّمَاحَةُ وَالصَّبْرُ" قَالَ: أُرِيدُ أَهْوَنَ مِنْ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" لَا تَتَّهِمِ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فِي شَيْءٍ قَضَى لَكَ بِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اُس نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی پر ایمان رکھنا، اُس کی تصدیق کرنا، اُس کی راہ میں جہاد کرنا، اور میرور حج، اُس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس سے زیادہ آسان چیز چاہتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نرمی (یا سخاوت) اور صبر، اُس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس سے بھی زیادہ آسان چیز چاہتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہارے بارے میں جو فیصلہ دیا ہو، تو تم اُس کے حوالے سے، اللہ تعالی پر اعتراض نہ کرنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 201]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 318/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 83، أخرجه مسند أحمد برقم: 22210، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22717
حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ جُنَادَةَ بْنَ أَبِي أُمَيَّةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ، يَقُولُ: إِنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " الْإِيمَانُ بِاللَّهِ، وَتَصْدِيقٌ بِهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ , قَالَ: أُرِيدُ أَهْوَنَ مِنْ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَالَ: السَّمَاحَةُ وَالصَّبْرُ , قَالَ: أُرِيدُ أَهْوَنَ مِنْ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَالَ: لَا تَتَّهِمِ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فِي شَيْءٍ قَضَى لَكَ بِهِ" .
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے افضل عمل کون سا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا اس کی تصدیق کرنا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا سائل نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میں اس سے نچلے درجے کے متعلق پوچھ رہاہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا طبیعت کی نرمی اور صبر کرنا سائل نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میں اس سے بھی نچلے درجے کے متعلق پوچھ رہا ہوں فرمایا اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے جو فیصلہ فرما لیا ہو اس میں اللہ تعالیٰ کے متعلق برا گمان نہ رکھو۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22717]

الحكم على الحديث:
حديث محتمل للتحسين، وهذا إسناد ضعيف من أجل أبن لهيعة، وقد توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 209
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ! أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ( (الْإِيمَانُ بِاللَّهِ وَتَصْدِيقٌ بِهِ وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ) ) قَالَ: أُرِيدُ أَهْوَنَ مِنْ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ: ( (السَّمَاحَةُ وَالصَّبْرُ) ) قَالَ: أُرِيدُ أَهْوَنَ مِنْ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ: ( (لَا تَتَّهِمِ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فِي شَيْءٍ قَضَى لَكَ بِهِ) )
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آیا اور کہا: ”اے اللہ کے نبی! کون سا عمل سب سے افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا، اس کی تصدیق کرنا اور اس کے راستے میں جہاد کرنا۔“ اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! میرا ارادہ تو اس سے آسان عمل کا تھا،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبر و سماحت۔“ لیکن اس نے پھر کہا: ”اے اللہ کے رسول! میرا ارادہ تو اس سے ہلکے عمل کا تھا،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر اللہ تعالیٰ تیرے بارے میں جو فیصلہ کر دے، اس میں اس کو متہم نہ ٹھہرانا، (یعنی اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر راضی ہو جانا)۔“ [الفتح الربانی/كتاب القدر/حدیث: 209]
تخریج الحدیث: «حديث محتمل للتحسين۔ أخرجه ابو يعلي في مسنده الكبير، والبخاري في خلق افعال العباد: 163، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22717 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23094»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مختلف اعمال کی ترتیب لگا دی ہے، تاکہ ہر آدمی اپنے حالات کے مطابق اپنے لیے کوئی راہ نکال سکے۔ آخری جملے کا مطلب یہ ہے کہ آدمی دنیوی اور اخروی ترقی کے لیے محنت کرتے ہوئے جائز اسباب استعمال کرے، لیکن اگر کوئی نقصان ہو جاتا ہے یا محنت کا ثمرہ نہیں ملتا تو اس کو اپنے حق میں اللہ تعالیٰ کا فیصلہ سمجھ کر راضی ہو جائے اور اپنے آپ کو مطمئن کرنے کی کوشش کرے۔

الحكم على الحديث:
حديث محتمل للتحسين ۔ أخرجه ابو يعلي في مسنده الكبير
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9436
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ وَحَجٌّ مَبْرُورٌ". فَلَمَّا وَلَّى الرَّجُلُ قَالَ:" وَأَهْوَنُ عَلَيْكَ مِنْ ذَلِكَ إِطْعَامُ الطَّعَامِ وَلِينُ الْكَلَامِ وَحُسْنُ الْخُلُقِ". فَلَمَّا وَلَّى قَالَ:" وَأَهْوَنُ عَلَيْكَ مِنْ ذَلِكَ لَا تَتَّهِمِ اللَّهَ عَلَى شَيْءٍ قَضَاهُ عَلَيْكَ".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا اسی دوران ایک شخص آپ کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ پر ایمان رکھنا اس کی راہ میں جہاد کرنا اور مبرور حج جب وہ شخص مڑ کر جانے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے بھی زیادہ تمہارے لئے آسان یہ ہے کہ کھانا کھلانا نرم گفتگو کرنا اور اچھے اخلاق جب وہ شخص جانے لگا، تو آپ نے فرمایا: اس سے بھی زیادہ تمہارے لئے آسان یہ ہے کہ تم اللہ سے کسی ایسی چیز کے بارے میں شکوہ نہ کرو کہ جو فیصلہ اس نے تمہارے خلاف دیا ہو (یعنی جو تمہیں ناپسند ہو)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9436]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (396/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22210»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي الْحَارِثُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ، أَنَّهُ سَمِعَ جُنَادَةَ بْنَ أَبِي أُمَيَّةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ يَقُولُ: "إِنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَتَصْدِيقٌ بِهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ. قَالَ: أُرِيدُ أَهْوَنَ مِنْ ذَلِكَ. قَالَ: السَّمَاحَةُ وَالصَّبْرُ. قَالَ: أُرِيدُ أَهْوَنَ مِنْ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: لَا تَتَّهِمِ اللَّهَ فِي شَيْءٍ قَضَاهُ لَكَ "
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، ثَنَا سُوِيدٌ - يَعْنِي أَبَا حَاتِمٍ - حَدَّثَنِي عَيَّاشٌ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: "بَيْنَمَا أَنَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: إِيمَانٌ بِاللَّهِ، وَتَصْدِيقٌ بِهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَحَجٌّ مَبْرُورٌ، فَلَمَّا وَلَّى الرَّجُلُ، قَالَ: وَأَهْوَنُ عَلَيْكَ مِنْ ذَلِكَ، قَالَ: إِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَلِينُ الْكَلَامِ، وَالسَّمَاحَةُ، وَحُسْنُ الْخُلُقِ. قَالَ: فَلَمَّا وَلَّى الرَّجُلُ، قَالَ: وَأَهْوَنُ عَلَيْكَ مِنْ ذَلِكَ. قَالَ: لَا تَتَّهِمِ اللَّهَ فِي شَيْءٍ قَضَاهُ عَلَيْكَ ".
قَالَ: وَثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الدَّوْرَقِيُّ ، ثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعَطَّارُ ، ثَنَا سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ، حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ عَيَّاشٍ ... فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
قُلْتُ: وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي مُعْجَمِهِ بِإِسْنَادَيْنِ أَحَدُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! کون سا عمل سب سے زیادہ فضیلت والا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ پر ایمان لانا، اس کی تصدیق کرنا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔“ اس نے عرض کی: ”میں اس سے آسان عمل چاہتا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سخاوت اور صبر۔“ اس نے پھر عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اس سے بھی آسان عمل چاہتا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے جو فیصلہ فرما دیا ہے، اس کے بارے میں اسے ہرگز موردِ الزام نہ ٹھہرانا۔“
امام ابویعلیٰ موصلی کی روایت میں سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھا کہ اچانک ایک شخص آیا اور عرض گزار ہوا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اعمال میں سب سے افضل کون سا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ پر ایمان لانا، اس کی تصدیق کرنا، اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اور حجِ مبرور۔“ جب وہ شخص پیٹھ پھیر کر جانے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور تمہارے لیے اس سے بھی آسان یہ ہے: کھانا کھلانا، نرم گفتگو کرنا، سخاوت اور خوش اخلاقی۔“ جب وہ شخص دوبارہ مڑنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور تمہارے لیے اس سے بھی زیادہ آسان بات یہ ہے کہ اللہ نے تمہارے حق میں جو فیصلہ صادر فرما دیا ہے، اس پر اسے کبھی متہم نہ کرنا۔“
امام ابوعبداللہ دورقی رحمہ اللہ نے بھی اسی کے مثل روایت کیا ہے۔
میں (بوصیری) کہتا ہوں کہ اسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں اور امام طبرانی نے اپنی معجم میں دو اسانید کے ساتھ روایت کیا ہے، جن میں سے ایک حسن ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإيمان/حدیث: 1]
تخریج الحدیث: «ورواه أحمد بن حنبل في مسنده والطبراني في معجمه بإسنادين أحدهما حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22210، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 201، 9436»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں