🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
85. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَإِذَا خَرَجَ مِنْهُ .
جب آدمی مسجد میں داخل ہو اور جب مسجد سے باہر آئے تو کیا پڑھے؟
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 2097 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2097
المعجم الاوسط: 6612
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2097
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: عَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَافْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ" وَإِذَا خَرَجَ صَلَّى عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" اللَّهُمَّ افْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ فَضْلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو اس بات کی تعلیم دی کہ جب وہ مسجد میں داخل ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں اور یہ پڑھیں: ”اے اللہ! تو ہمارے گناہوں کی مغفرت کر دے اور ہمارے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے“۔ اور جب وہ مسجد سے باہر آئیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں اور یہ پڑھیں: اے اللہ! تو ہمارے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سالم بن عبدالاعلیٰ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2097]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6608»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6612
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ابْنُ الْإِمَامِ ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ جَعْفَرٍ الْأَحْمَرُ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: عَلَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيَقُولُ: I " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا، وَافْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ I "، وَإِذَا خَرَجَ صَلَّى عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: I " اللَّهُمَّ افْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ فَضْلِكَ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ إِلَّا أَبُو الْفَيْضِ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو سکھایا کہ جب وہ مسجد میں داخل ہوں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں اور یہ دعا کریں: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا، وَافْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ» ”اے اللہ! ہمارے گناہ بخش دے اور ہمارے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے“، اور جب مسجد سے باہر نکلیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں اور کہیں: «اللَّهُمَّ افْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ فَضْلِكَ» ”اے اللہ! ہمارے لیے اپنے فضل کے دروازے کھول دے“۔“
”ان دونوں احادیث کو صرف ابو الفیض رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ان کی روایت کرنے میں اسماعیل بن صبیح رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6612]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه سالم بن عبد الأعلى وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 32» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه سالم بن عبد الأعلى متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں