🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
97. بَابُ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَأَكْثَرِ مِنْهُ .
ایک کپڑے میں، یا اس سے زیادہ کپڑوں میں نماز ادا کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 2209 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2209
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1164
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2209
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کپڑے میں نماز ادا کی جس کے کنارے آپ نے مخالف سمت میں ڈالے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2209]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1164
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: "صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، ثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مُتَوَكِّئًا عَلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ وَعَلَيْهِ ثَوْبٌ قَطَرِيٌّ مُتَوَشِّحًا بِهِ، فَصَلَّى بِهِمْ فِيهِ لَيْسَ عَلَيْهِ غَيْرُهُ ".
وَكَذَا رَوَاهُ الْبَزَّارُ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسٍ مَرْفُوعًا... فَذَكَرَهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی کپڑے میں نماز ادا فرمائی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے دونوں پلوؤں کو ایک دوسرے کے مخالف (کندھوں پر) ڈال رکھا تھا“، اس روایت کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی امام ابوبکر بن ابی شیبہ کے طریق سے ذکر کیا ہے، نیز سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے (دوسری سند کے ساتھ) مروی ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اپنے گھر سے) سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کا سہارا لیے ہوئے باہر تشریف لائے، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قطری کپڑے کی ایک چادر تھی جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (بغل کے نیچے سے نکال کر کندھے پر ڈالتے ہوئے) لپیٹا ہوا تھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو اسی میں نماز پڑھائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمِ اطہر پر اس کے علاوہ کوئی دوسرا کپڑا نہ تھا“، اسی طرح امام بزار نے بھی اس روایت کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القبلة وفيه ستر العورة وما يصلى فيه/حدیث: 1164]
تخریج الحدیث: «ابن أبي شيبة لم يدرك إسرائيل فبينهما واسطة سقطت؛ إسرائيل وعاصم الأحول ثقتان، وعاصم سمع أنسًا»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13350، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1849»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، رجاله ثقات، وفيه سقط بين ابن أبي شيبة وإسرائيل في هذا الموضع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں