🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
158. بَابُ مَا يَجُوزُ مِنَ الْعَمَلِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران کس قدر عمل کرنا جائز ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 2484 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2484، 18571
صحیح ابن خزیمہ: 890
صحیح ابن حبان: 6432
المعجم الکبیر للطبرانی: 14943
المعجم الاوسط: 3197
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2484
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَأَطَالَ الْقِيَامَ وَكَانَ إِذَا صَلَّى لَنَا خَفَّفَ، فَرَأَيْتُهُ أَهْوَى بِيَدِهِ لِيَتَنَاوَلَ شَيْئًا، ثُمَّ أَنَّهُ رَكَعَ بَعْدَ ذَلِكَ، فَلَمَّا سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَلَسَ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلِمْتُ أَنْ رَاعَكُمْ طُولُ صَلَاتِي وَقِيَامِي" قُلْنَا: أَجَلْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَسَمِعْنَاكَ تَقُولُ:" أَيْ رَبِّ وَأَنَا فِيهِمْ" فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا مِنْ شَيْءٍ وَعِدْتُمُوهُ فِي الْآخِرَةِ إِلَّا قَدْ عُرِضَ عَلَيَّ فِي مَقَامِي هَذَا حَتَّى لَقَدْ عُرِضَتْ عَلَيَّ النَّارُ فَأَقْبَلَ عَلَيَّ مِنْهَا حَتَّى حَاذَى خِبَائِي هَذَا فَخَشِيتُ أَنْ يَغْشَاكُمْ، فَقُلْتُ: [ أَيْ رَبِّ ] وَأَنَا فِيهِمْ فَصَرَفَهَا اللَّهُ عَنْكُمْ فَأَدْبَرَتْ قِطَعًا كَأَنَّهَا الزَّرَابِيُّ، فَنَظَرْتُ نَظْرَةً فِيهَا فَرَأَيْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُرْثَانَ بْنِ الْحَارِثِ أَحَدَ بَنِي غِفَارٍ مُتَّكِئًا فِي جَهَنَّمَ عَلَى قَوْسِهِ، وَرَأَيْتُ فِيهَا الْحُمْرِيَّةَ صَاحِبَةَ الْقِطَّةِ الَّتِي رَبَطَتْهَا فَلَا هِيَ أَطْعَمَتْهَا وَلَا هِيَ سَقَتْهَا".
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ: الصَّوَابُ: خُرْثَانُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی آپ نے قیام کو طول دیا حالانکہ آپ جب ہمیں نماز پڑھاتے تھے تو مختصر نماز پڑھایا کرتے تھے پھر میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا جیسے آپ کسی چیز کو پکڑنے لگے ہیں اس کے بعد آپ رکوع میں چلے گئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا اور آپ تشریف فرما ہوئے تو ہم بھی آپ کے اردگرد بیٹھ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس بات کا پتہ ہے کہ میری نماز اور قیام کی طوالت نے تمہیں پریشان کر دیا ہے ہم نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! ہم نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا تھا اے میرے پروردگار! میں ان کے درمیان ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے آخرت کے حوالے سے جس بھی چیز کا وعدہ تم لوگوں کے ساتھ کیا گیا وہ میرے یہاں کھڑے ہونے کے دوران میرے سامنے پیش کی گئی یہاں تک کہ میرے سامنے جہنم پیش کی گئی اس میں سے کچھ حصہ میری طرف آیا یہاں تک کہ میری جگہ کے مد مقابل آ گیا تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ تمہیں نہ ڈھانپ لے، تو میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! میں ان لوگوں کے درمیان موجود ہوں تو اللہ تعالی نے اس کو تم لوگوں سے پھیر دیا پھر وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر پیچھے ہٹ گئی، جو بچھونوں (یا قالینوں) کی مانند تھے، میں نے اُن کا جائزہ لیا تو میں نے عمران بن حرثان بن حارث کو دیکھا، جس کا تعلق بنو غفار سے تھا وہ جہنم میں اپنی کمان پر ٹیک لگائے ہوئے تھا اور میں نے اس میں حمیر قبیلے سے تعلق رکھنے والی اس عورت کو بھی دیکھا جو بلی والی تھی اس نے اس بلی کو باندھ دیا تھا وہ اس بلی کو کھانے کے لئے بھی کچھ نہیں دیتی اور پینے کے لئے بھی کچھ نہیں دیتی تھی (یہاں تک کہ باندھے جانے کی وجہ سے بلی بھوک کے عالم میں مر گئی)۔ أحمد بن صالح کہتے ہیں: درست لفظ خرثان ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد أحمد بن محمد بن رشدین کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2484]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 890
نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي يَعْنِي عَمْرَو بْنَ الْحَارِثِ ، وَابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ ابْنُ شِمَاسَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ: صَلَّيْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا، فَأَطَالَ الْقِيَامَ، ثُمَّ رَأَيْتُهُ هَوَى بِيَدِهِ لِيَتَنَاوَلَ شَيْئًا، فَلَمَّا سَلَّمَ، قَالَ: " مَا مِنْ شَيْءٍ وُعِدْتُمُوهُ إِلا قَدْ عُرِضَ عَلَيَّ فِي مَقَامِي هَذَا، حَتَّى لَقَدْ عُرِضَتْ عَلَيَّ النَّارُ، وَأَقْبَلَ إِلَيَّ مِنْهَا شَرَرٌ حَتَّى حَاذَانِي مَكَانِي هَذَا، فَخَشِيتُ أَنْ يَغْشَاكُمْ"
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑا لمبا قیام کیا۔ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی چیز پکڑنے کے لئے اپنا دست مبارک بڑھایا۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو فرمایا: ” ہر وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ مجھے اس موقع پر دکھائی گئی ہے ـ حتیٰ کہ مجھے جہنّم بھی دکھائی گئی اور اس میں سے ایک چنگاری میری طرف آئی یہاں تک کہ وہ میری اس جگہ تک آگئی تو میں ڈر گیا کہ کہیں یہ تمہیں اپنی لپیٹ میں نہ لے لے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال المباحة فى الصلاة/حدیث: 890]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 890، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6432، والطبراني فى(الكبير) برقم: 871، 872، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3197»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6432
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ هُوَ ابْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، وَذَكَرَ ابْنُ سَلْمٍ آخَرَ مَعَهُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِمَاسَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا، فَأَطَالَ الْقِيَامَ، وَكَانَ إِِذَا صَلَّى لَنَا خَفَّفَ، ثُمَّ لا نَسْمَعُ مِنْهُ شَيْئًا غَيْرَ أَنَّهُ يَقُولُ:" رَبِّ وَأَنَا فِيهِمْ"، ثُمَّ رَأَيْتُهُ أَهْوَى بِيَدِهِ لِيَتَنَاوَلَ شَيْئًا، ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ أَسْرَعَ بَعْدَ ذَلِكَ، فَلَمَّا سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَلَسَ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ رَاعَكُمْ طُولُ صَلاتِي وَقِيَامِي"، قُلْنَا: أَجَلْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَسَمِعْنَاكَ تَقُولُ:" رَبِّ وَأَنَا فِيهِمْ"، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا مِنْ شَيْءٍ وُعِدْتُمُوهُ فِي الآخِرَةِ إِِلا قَدْ عُرِضَ عَلَيَّ فِي مَقَامِي هَذَا، حَتَّى لَقَدْ عُرِضَتْ عَلَيَّ النَّارُ، فَأَقْبَلَ إِِلَيَّ مِنْهَا شَيْءٌ حَتَّى دَنَا بِمَكَانِي هَذَا، فَخَشِيتُ أَنْ تَغْشَاكُمْ، فَقُلْتُ: رَبِّ وَأَنَا فِيهِمْ، فَصَرَفَهَا عَنْكُمْ، فَأَدْبَرَتْ قِطَعًا كَأَنَّهَا الزَّرَابِيُّ، فَنَظَرْتُ إِِلَيْهَا نَظْرَةً، فَرَأَيْتُ عَمْرَو بْنَ حُرْثَانَ أَخَا بَنِي غِفَارٍ مُتَّكِئًا فِي جَهَنَّمَ عَلَى قَوْسِهِ، وَإِِذَا فِيهَا الْحِمْيَرِيَّةُ صَاحِبَةُ الْقِطَّةِ الَّتِي رَبَطَتْهَا، فَلا هِيَ أَطْعَمَتْهَا وَلا هِيَ أَرْسَلْتَهَا" .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طویل قیام کیا، حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب ہمیں نماز پڑھاتے تھے تو مختصر پڑھاتے تھے۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف یہ کہتے ہوئے سنا: «أَيْ رَبِّ، وَأَنَا فِيهِمْ؟» ”اے میرے پروردگار! میں بھی ان میں ہوں؟“ پھر ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی چیز پکڑنے کے لیے اپنا دستِ مبارک آگے بڑھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں چلے گئے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیزی سے نماز ادا کی۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے، ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد بیٹھ گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس بات کا اندازہ ہے کہ میری نماز اور قیام کی طوالت نے تمہیں گھبراہٹ کا شکار کیا ہے۔“ ہم نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا تھا کہ «أَيْ رَبِّ، وَأَنَا فِيهِمْ؟» ”اے میرے پروردگار! میں ان میں موجود ہوں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، آخرت کے حوالے سے تمہارے ساتھ جس بھی چیز کا وعدہ کیا گیا ہے وہ ابھی میرے اس جگہ قیام کے دوران میرے سامنے پیش کی گئی ہے، یہاں تک کہ جہنم میرے سامنے پیش کی گئی، اس کا کچھ حصہ میری طرف آیا، یہاں تک کہ میری اس جگہ کے قریب ہو گیا، تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ تمہیں اپنی لپیٹ میں نہ لے، تو میں نے عرض کی: «أَيْ رَبِّ، وَأَنَا فِيهِمْ؟» ”اے میرے پروردگار! میں ان لوگوں میں موجود ہوں۔“ اللہ تعالیٰ نے اسے تم لوگوں سے پھیر دیا، پھر اس کے ٹکڑے مڑ گئے، جیسے وہ غالیچے ہوں، میں نے اس کی طرف دیکھا تو بنو غفار سے تعلق رکھنے والا عمرو بن حرثان جہنم میں اپنی کمان سے ٹیک لگائے ہوئے تھا۔ اور جہنم میں ایک حمیری عورت بھی تھی جو بلی کی مالکن تھی، اس نے بلی کو باندھ دیا تھا، اور وہ اسے کھانے کے لیے کچھ دیتی بھی نہیں تھی اور اسے چھوڑتی بھی نہیں تھی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6432]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 890، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6432، والطبراني فى(الكبير) برقم: 871، 872، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3197» «رقم طبعة با وزير 6398»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر التعليق. * [حَرْمَلَةُ هُوَ ابْنُ يَحْيَى] قال الشيخ: تابعه أحمد بن صالح: عند الطبراني في «الكبير» (17/ 315 / 872)، دون ذكر الآخر؛ وهو - في نقدي - ابن لهيعة: فقد أخرجه الطبراني في «المعجم الأوسط» (1/ 181 / 2) من طريق عبد الله بن يوسف، قال: أنا ابن لهيعة، عن يزيد بن أبي حبيب ... به، وقال: «لم يروه عن ابن شماسة إلاَّ يزيد بن أبي حبيب». والسند صحيح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18571
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَطَالَ بِنَا الْقِيَامَ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى خَفَّفَ فِي قِيَامِهِ، وَفِي ذَلِكَ نَسْمَعُ مِنْهُ يَقُولُ:" يَا رَبِّ، وَأَنَا فِيهِمْ؟!". ثُمَّ أَهْوَى بِيَدِهِ لِيَتَنَاوَلَ شَيْئًا، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَكَعَ، ثُمَّ أَسْرَعَ بَعْدَ ذَلِكَ، فَلَمَّا سَلَّمَ جَلَسَ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ فَقَالَ:" قَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ قَدْ رَابَكُمْ طُولُ قِيَامِي". قُلْنَا: أَجَلْ سَمِعْنَاكَ تَقُولُ:" يَا رَبِّ، وَأَنَا فِيهِمْ؟!". قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا وُعِدْتُمْ فِي الْآخِرَةِ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا وَقَدْ عُرِضَ عَلَيَّ حَتَّى النَّارُ، فَأَقْبَلَ عَلَيَّ مِنْهَا حَتَّى حَاذَى بِمَكَانِي، فَخِفْتُ أَنْ تَغْشَاكُمْ، فَقُلْتُ: يَا رَبِّ، وَأَنَا فِيهِمْ؟! فَصَرَفَهَا اللَّهُ عَنْكُمْ، فَأَقْبَلَتْ قِطَعًا كَأَنَّهَا الزَّرَابِيُّ، وَأَشْرَفْتُ فِيهَا إِشْرَافَةً، فَإِذَا فِيهَا عَمْرُو بْنُ حُرْثَانَ: أَخُو بَنِي غِفَارٍ مُنْكَبًّا عَلَى قَوْسِهِ فِي جَهَنَّمَ، وَإِذَا فِيهَا الْحِمْيَرِيَّةُ: صَاحِبَةُ الْقِطِّ الَّذِي رَبَطَتْهُ، فَلَمْ تُطْعِمْهُ وَلَمْ تَسْقِهِ، وَلَمْ تُسَرِّحْهُ يَبْتَغِي مَا يَأْكُلُ حَتَّى مَاتَ عَلَى ذَلِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَاللَّفْظُ لَهُ وَفِي الْكَبِيرِ طَرَفٌ مِنْهُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَكَذَلِكَ بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی، آپ نے طویل قیام کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز ادا کرتے تھے تو آپ مختصر قیام کیا کرتے تھے، اس نماز کے دوران ہم نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا: اے میرے پروردگار! میں ان کے درمیان موجود ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک آگے بڑھایا، یوں جیسے آپ کوئی چیز پکڑنا چاہتے ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں چلے گئے، اس کے بعد آپ نے جلدی نماز ادا کر لی، جب آپ نے سلام پھیرا اور تشریف فرما ہوئے تو ہم بھی آپ کے اردگرد بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے یہ بات پتا ہے کہ تم میرے طویل قیام کی وجہ سے پریشان تھے، ہم نے عرض کی: جی ہاں! اور ہم نے آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: اے میرے پروردگار! میں ان کے درمیان موجود ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، آخرت کے بارے میں تمہارے ساتھ جس بھی چیز کا وعدہ کیا گیا، وہ میرے سامنے پیش کی گئی، یہاں تک کہ جہنم کو بھی پیش کیا گیا، تو اس میں سے کچھ میری طرف آیا، یہاں تک کہ وہ میری جگہ کے مدمقابل آ گیا، تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ تمہیں ہی نہ ڈھانپ لے، تو اس وقت میں نے یہ کہا: اے میرے پروردگار! میں ان کے درمیان موجود ہوں، تو اللہ تعالیٰ نے اس کو تم سے دور کر دیا، اس کا ایک ٹکڑا آیا تھا جو بچھونے کی مانند تھا، میں نے اس میں جھانک کر دیکھا تو اس میں عمرو بن حرثان موجود تھا، جس کا تعلق بنو غفار سے تھا، وہ جہنم میں اپنی کمان کے ساتھ ٹیک لگائے ہوئے تھا اور اس میں حمیر قبیلے سے تعلق رکھنے والی عورت بھی موجود تھی، جو ایک بلی کی مالک تھی، اس نے اس بلی کو باندھ دیا تھا، وہ اس کو کھانے کے لئے اور پینے کے لیے کچھ نہیں دیتی تھی، اور اسے کھلا بھی نہیں چھوڑتی تھی کہ وہ خود ہی کچھ کھا لیتی، یہاں تک کہ وہ بلی اسی حالت میں مر گئی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے روایت کے الفاظ ان کی نقل کردہ ہیں اور معجم کبیر میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، بکر بن سہل کا معاملہ بھی اسی طرح ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18571]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3221، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6432»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14943
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِمَاسَةَ الْمَهْرِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ يَقُولُ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَأَطَالَ الْقِيَامَ، وَكَانَ إِذَا صَلَّى بِنَا خَفَّفَ فَرَأَيْتُهُ أَهْوَى بِيَدِهِ لِيَتَنَاوَلَ شَيْئًا، ثُمَّ إِنَّهُ رَكَعَ بَعْدَ ذَلِكَ، فَلَمَّا سَلَّمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَلَسَ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: عَلِمْتُ أَنَّهُ قَدْ رَاعَكُمْ طُولُ صَلَاتِي وَقِيَامِي؟ قُلْنَا: أَجَلْ يَا رَسُولَ اللهِ، وَسَمِعْنَاكَ تَقُولُ: " أَيْ رَبِّ وَأَنَا فِيهِمْ؟ " فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا مِنْ شَيْءٍ وُعِدْتُمُوهُ فِي الْآخِرَةِ إِلَّا قَدْ عُرِضَ عَلَيَّ فِي مَقَامِي هَذَا، حَتَّى لَقَدْ عُرِضَتْ عَلَيَّ النَّارُ فَأَقْبَلَ إِلَيَّ مِنْهَا شَرَرٌ حَتَّى حَاذَى خِبَائِي هَذَا، فَخَشِيتُ أَنْ يَتَغَشَّاكُمْ، فَقُلْتُ: أَيْ رَبِّ وَأَنَا فِيهِمْ؟ فَصَرَفَهَا اللهُ عَنْكُمْ فَأَدْبَرَتْ قِطَعًا كَأَنَّهَا الزَّرَابِيُّ، فَنَظَرْتُ نَظْرَةً فَرَأَيْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُرْثَانَ بْنِ الْحَارِثِ أَحَدَ بَنِي غِفَارٍ مُتَّكِئًا فِي جَهَنَّمَ عَلَى قَوْسِهِ، وَرَأَيْتُ فِيهَا الْحِمْيَرِيَّةَ صَاحِبَةَ الْقِطَّةِ الَّتِي رَبَطَتْهَا فَلَا هِيَ أَطْعَمَتْهَا وَلَا هِيَ سَقَتْهَا " قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ : الصَّوَابُ حُرْثَانَ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لمبا قیام کیا، حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب ہمیں نماز پڑھاتے تو ہلکی پڑھاتے تھے۔ میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی چیز پکڑنے کے لیے اپنا ہاتھ بڑھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بعد رکوع کیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو بیٹھ گئے اور ہم بھی آپ کے گرد بیٹھ گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جانتا ہوں کہ میری طویل نماز اور قیام نے تمہیں پریشان کر دیا ہے۔“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ! اور ہم نے آپ کو یہ کہتے سنا: ”اے میرے رب! (کیا انہیں عذاب ہو گا) جبکہ میں ان میں موجود ہوں؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، تم سے آخرت میں جس چیز کا بھی وعدہ کیا گیا ہے وہ سب میرے اسی مقام پر مجھے دکھا دی گئی، یہاں تک کہ مجھ پر جہنم پیش کی گئی تو اس کی چنگاریاں میری طرف بڑھیں یہاں تک کہ میرے اس خیمے کے برابر آ گئیں، تو مجھے ڈر ہوا کہ کہیں یہ تمہیں ڈھانپ نہ لے، چنانچہ میں نے کہا: اے میرے رب! (کیا انہیں عذاب ہو گا) جبکہ میں ان میں موجود ہوں؟ تو اللہ نے اسے تم سے پھیر دیا اور وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر پیچھے ہٹ گئی گویا وہ قالین ہوں۔ پھر میں نے ایک نظر دیکھا تو عمران بن حرثان بن حارث، جو بنو غفار میں سے تھا، اسے جہنم میں اپنی کمان پر ٹیک لگائے ہوئے دیکھا، اور اس میں اس حمیری عورت کو بھی دیکھا جو بلی باندھنے والی تھی، جسے نہ اس نے کھلایا اور نہ پلایا۔“
احمد بن صالح کہتے ہیں: صحیح نام حرثان ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14943]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 315، حدیث 872»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3197
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِمَاسَةَ الْمَهْرِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ يَقُولُ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَطَالَ بِنَا الْقِيَامَ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى خَفَّفَ فِي قِيَامِهِ، وَفِي ذَلِكَ نَسْمَعُ مِنْهُ، يَقُولُ: يَا رَبِّ، وَأَنَا فِيهِمْ؟، ثُمَّ أَهْوَى بِيَمِينِهِ لِيَتَنَاوَلَ شَيْئًا، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكَعَ، ثُمَّ أَسْرَعَ بَعْدَ ذَلِكَ، فَلَمَّا سَلَّمَ جَلَسَ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ، فَقَالَ: I " قَدْ عَلِمْتُ أَنْ قَدْ رَابَكُمْ طُولُ قِيَامِي I " قُلْنَا: أَجَلْ، سَمِعْنَاكَ تَقُولُ: I " يَا رَبِّ، وَأَنَا فِيهِمْ؟ I " فَقَالَ: I " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا وُعِدْتُمْ فِي الْآخِرَةِ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا وَقَدْ عُرِضَ عَلَيَّ فِي مَقَامِي هَذَا، حَتَّى عُرِضَ عَلَيَّ النَّارُ، فَأَقْبَلَ عَلَيَّ شَيْءٌ مِنْهَا حَتَّى حَاذَى بِمَكَانِي، فَخِفْتُ أَنْ تَغْشَاكُمْ، فَقُلْتُ: يَا رَبِّ وَأَنَا فِيهِمْ؟ فَصَرَفَهَا اللهُ عَنْكُمْ، فَأَقْبَلَتْ قِطَعًا كَأَنَّهَا الزَّرَابِيُّ، وَأَشْرَفْتُ فِيهَا إِشْرَافَةً فَإِذَا فِيهَا عَمْرُو بْنُ حِدْثَانَ أَخُو بَنِي غِفَارٍ مُتَّكِئًا عَلَى قَوْسِهِ فِي جَهَنَّمَ، وَإِذَا فِيهَا الْحِمْيَرِيَّةُ صَاحِبَةُ الْقِطِّ، الَّتِي رَبَطَتْهُ فَلَمْ تُطْعِمْهُ وَلَمْ تَسْقِهِ وَلَمْ تُسَرِّحْهُ يَبْتَغِي مَا يَأْكُلُ، حَتَّى مَاتَتْ عَلَى ذَلِكَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ شِمَاسَةَ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ .
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں طویل قیام کروایا، حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھاتے تو اپنے قیام میں تخفیف فرمایا کرتے تھے؛ اسی قیام کے دوران ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: «يَا رَبِّ، وَأَنَا فِيهِمْ؟» ”اے میرے رب! کیا میں بھی ان میں شامل ہوں؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دایاں ہاتھ کسی چیز کو پکڑنے کے لیے آگے بڑھایا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا اور اس کے بعد بقیہ نماز میں تیزی فرمائی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو تشریف فرما ہو گئے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد بیٹھ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے معلوم ہو گیا تھا کہ میرے طویل قیام نے تمہیں تذبذب میں ڈال دیا ہے۔“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں، اور ہم نے آپ کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا تھا: «يَا رَبِّ، وَأَنَا فِيهِمْ؟» ”اے میرے رب! کیا میں بھی ان میں شامل ہوں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! آخرت کے بارے میں تم سے جس چیز کا بھی وعدہ کیا گیا ہے، وہ سب اس جگہ کھڑے کھڑے میرے سامنے پیش کر دیا گیا، یہاں تک کہ میرے سامنے جہنم بھی لائی گئی، تو اس کا ایک شعلہ میری طرف اس طرح بڑھا کہ وہ میرے مقام کے برابر آ گیا، مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ تمہیں اپنی لپیٹ میں نہ لے لے، تو میں نے عرض کیا: «يَا رَبِّ وَأَنَا فِيهِمْ؟» ”اے میرے رب! کیا میں بھی ان میں شامل ہوں؟“ پھر اللہ تعالیٰ نے اسے تم سے پھیر دیا، پھر وہ آگ قالینوں کی طرح ٹکڑوں کی صورت میں سامنے آئی۔ میں نے اس میں جھانک کر دیکھا تو اس میں بنو غفار کا ایک شخص عمرو بن حدثان اپنی کمان پر ٹیک لگائے جہنم میں موجود تھا، اور میں نے اس میں وہ حمیری عورت بھی دیکھی جو بلی والی تھی، جس نے اسے باندھ رکھا تھا، نہ اسے کھانا کھلایا، نہ پانی پلایا اور نہ ہی اسے آزاد کیا کہ وہ خود اپنی خوراک تلاش کر لیتی، یہاں تک کہ وہ اسی حال میں مر گئی۔“
اس حدیث کو ابن شماسہ رحمہ اللہ سے صرف یزید بن ابی حبیب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3197]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه ابن لهيعة وهو ضعيف وقد وثق وكذلك بكر بن سهل وبقية رجاله وثقوا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 386» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 890، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6432، والطبراني فى «الكبير» برقم: 871، 872»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه ابن لهيعة وبكر بن سهل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں