الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابٌ .
بلاعنوان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 255 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 255
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 853
المعجم الاوسط: 6503
حدیث نمبر: 255
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُذِنَ لِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ مَلَكٍ مِنْ حَمَلَةِ الْعَرْشِ، رِجْلَاهُ فِي الْأَرْضِ السُّفْلَى، وَعَلَى قَرْنِهِ الْعَرْشُ، وَبَيْنَ شَحْمَةِ أُذُنِهِ وَعَاتِقِهِ خَفَقَانُ الطَّيْرِ سَبْعَمِائَةِ سَنَةٍ، يَقُولُ ذَلِكَ الْمَلَكُ: سُبْحَانَكَ حَيْثُ كُنْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُنْكَدِرِ. قُلْتُ: هُوَ وَأَبُوهُ ضَعِيفَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُنْكَدِرِ. قُلْتُ: هُوَ وَأَبُوهُ ضَعِيفَانِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے یہ اجازت دی گئی کہ میں عرش کو اُٹھانے والے فرشتوں میں سے، ایک فرشتے کے بارے میں، بات چیت کر سکتا ہوں اس فرشتے کے دونوں پاؤں سب سے نیچے والی زمین میں ہیں، اور اس کے سینگ پر عرش ہے، اس کے کان کی لو سے، لے کر گردن تک کے درمیان اتنا فاصلہ ہے، جتنا فاصلہ کوئی پرندہ سات سو سال میں طے کرتا ہے، وہ فرشتہ یہ کہتا ہے: ”تو ہر عیب سے پاک ہے، تو جہاں کہیں بھی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: عبداللہ بن منکدر اسے نقل کرنے میں منفرد ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: وہ اور اُس کا باپ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 255]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 6503، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6499»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 853
«أذن لي أن أحدث عن ملك من حملة العرش رجلاه في الأرض السفلى وعلى قرنه العرش وبين شحمة أذنيه وعاتقه خفقان الطير سبعمائة عام يقول ذلك الملك سبحانك حيث كنت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھے عرش اٹھانے والے فرشتوں میں سے ایک فرشتے کے بارے میں بتانے کی اجازت دی گئی ہے کہ اس کے پاؤں سب سے نچلی زمین میں ہیں اور اس کے سینگ (سر) پر عرش ہے، اور اس کے کان کی لو سے لے کر اس کے کندھے تک کا درمیانی فاصلہ اتنا ہے جتنا ایک اڑنے والا پرندہ سات سو سال میں طے کرتا ہے، اور وہ فرشتہ یہ تسبیح پڑھتا رہتا ہے: «سُبْحَانَكَ حَيْثُ كُنْتَ» (اے اللہ! تو پاک ہے جہاں کہیں بھی ہو)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 853]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طس] عن أنس. الصحيحة 150.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6503
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ أَسْلَمَ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، نَا أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أُذِنَ لِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ مَلَكٍ مِنْ حَمَلَةِ الْعَرْشِ، رِجْلَاهُ فِي الْأَرْضِ السُّفْلَى، وَعَلَى قَرْنِهِ الْعَرْشُ، وَبَيْنَ شَحْمَةِ أُذُنِهِ وَعَاتِقِهِ خَفَقَانُ الطَّيْرِ سَبْعَمِائَةِ سَنَةٍ، يَقُولُ الْمَلَكُ: سُبْحَانَكَ حَيْثُ كُنْتَ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ إِلَّا ابْنُهُ مُنْكَدِرٌ، تَفَرَّدَ بِهِ وَلَدُهُ عَنْهُ I ".
وَرَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ .

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اجازت دی گئی ہے کہ میں عرش اٹھانے والے فرشتوں میں سے ایک فرشتے کے متعلق بیان کروں؛ اس کے قدم سب سے نچلی زمین میں ہیں، اس کے سر کے اوپری حصے پر عرش ہے، اور اس کے کان کی لو سے کندھے تک کا درمیانی فاصلہ سات سو سال تک پرندے کی مسلسل اڑان جتنا ہے، وہ فرشتہ کہتا ہے: «سُبْحَانَكَ حَيْثُ كُنْتَ» ”پاک ہے تو جہاں بھی تو ہو!““
اس حدیث کو محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے، صرف ان کے بیٹے منکدر نے روایت کیا ہے اور ان کی اولاد اس کی روایت میں منفرد ہے۔
نیز اسے ابراہیم بن طہمان رحمہ اللہ نے موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6503]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: تفرد به عبد الله بن المنكدر هو وأبوه ضعيفان «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 80» »
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن المنكدر وأبيه