🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. بَابٌ فِي مَثَلِ الْمُؤْمِنِ .
مؤمن کی مثال
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 271 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 271
السنن الكبرى للبيهقي: 19472
المعجم الکبیر للطبرانی: 13484
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2915
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 271
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ الْعَطَّارِ، إِنْ جَالَسْتَهُ نَفْعَكَ، وَإِنْ مَاشَيْتَهُ نَفْعَكَ، وَإِنْ شَارَكْتَهُ نَفْعَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مؤمن کی مثال عطار کی مانند ہے، اگر تم اُس کے ساتھ بیٹھو گے، تو وہ تمہیں نفع پہنچائے گا، اگر تم اس کے ساتھ چلو گے، تو وہ تمہیں نفع پہنچائے گا، اگر تم اُس کے ساتھ شراکت کرو گے، تو وہ تمہیں نفع پہنچائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 271]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13541، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5541/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19472
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ الْجَلَّالَةِ وَأَلْبَانِهَا. خَالَفَهُ شَرِيكٌ عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”گندگی کھانے والے جانور کا گوشت اور دودھ پینے سے منع فرمایا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19472]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13484
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، ثَنَا هُرَيْمُ بْنُ مِسْعَرٍ التِّرْمِذِيُّ ، ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ الْعَطَّارِ إِنْ جَالَسْتَهُ نَفَعَكَ، وَإِنْ مَاشَيْتَهُ نَفَعَكَ، وَإِنْ شَارَكْتَهُ نَفَعَكَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی مثال عطر فروش جیسی ہے، اگر تم اس کے ساتھ بیٹھو تو وہ تمہیں فائدہ دیتا ہے، اگر اس کے ساتھ چلو تو وہ تمہیں فائدہ دیتا ہے، اور اگر اس کے ساتھ شراکت کرو تو وہ تمہیں فائدہ دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13484]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 418، حدیث 13541»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2915
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ النَّخْلَةِ، إِنْ شَاوَرْتَهُ نَفَعَكَ، وَإِنْ مَاشَيْتَهُ نَفَعَكَ، وَإِنْ شَارَكْتَهُ نَفَعَكَ.

حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، نَحْوَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مومن کی مثال کھجور کے درخت کی سی ہے؛ اگر تم اس سے مشورہ طلب کرو تو وہ تمہیں نفع پہنچائے گا، اگر تم اس کے ساتھ رفاقت اختیار کرو تو وہ تمہیں فائدہ پہنچائے گا اور اگر تم اس کے ساتھ (کسی معاملے میں) شراکت داری کرو تو بھی وہ تمہیں نفع ہی پہنچائے گا۔“
امام ابو یعلیٰ نے اس حدیث کو محمد بن اسماعیل بن ابی سمینہ، عبدالرحمن المحاربی، لیث اور مجاہد کے سلسلۂ سند سے روایت کیا ہے، نیز سوید بن سعید نے فضیل بن عیاض کے واسطے سے لیث سے اسی کے مانند روایت نقل کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 2915]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں