🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
218. بَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ .
سفر کی نماز
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 2945 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2945
المعجم الاوسط: 5409
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2945
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ فَصَلَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ حَتَّى قَدِمَ الْمَدِينَةَ وَصَلَّاهَا بِالْمَدِينَةِ مَا شَاءَ اللَّهُ، وَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ وَتُرِكَتِ الصَّلَاةُ فِي السَّفَرِ عَلَى حَالِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نماز دو دو رکعات فرض قرار دی گئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں یہ اسی طرح ادا کی یہاں تک کہ جب آپ مدینہ منورہ تشریف لائے تو جتنے عرصے تک اللہ تعالیٰ کو منظور تھا آپ نے مدینہ میں بھی یہ نمازی اسی طرح ادا کی پھر حضر کی نماز میں دو رکعات کا اضافہ ہو گیا اور سفر کی نماز کو اس کی حالت پر رکھا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2945]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5405»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5409
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ: دَفَعَ إِلَيَّ جَعْفَرُ بْنُ عَيَّاشٍ كِتَابَهُ، وَكَتَبْتُ مِنْهُ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ، فَصَلَّاهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ حَتَّى قَدِمَ الْمَدِينَةَ، وَصَلَّاهَا بِالْمَدِينَةِ مَا شَاءَ اللهُ، وَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ، وَتُرِكَتْ صَلَاةُ السَّفَرِ عَلَى حَالِهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ سَلْمَانَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”نماز دو رکعتیں فرض کی گئی تھی، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں اسے (دو رکعت ہی) پڑھا، یہاں تک کہ مدینہ تشریف لے آئے، اور مدینہ میں بھی جب تک اللہ نے چاہا اسی طرح پڑھتے رہے، پھر حضر (اقامت) کی نماز میں دو رکعتوں کا اضافہ کر دیا گیا اور سفر کی نماز کو اپنی حالت پر برقرار رکھا گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے عمرو بن عبدالغفار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اس سند کے علاوہ مروی نہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5409]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عمرو بن عبد الغفار وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 156» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه عمرو بن عبد الغفار متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں