الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
222. بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ .
سفر کے دوران، دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 2974 (کل: 9 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2974
صحیح ابن حبان: 1456
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3619
حدیث نمبر: 2974
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَجْمَعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ أَخَّرَ الظُّهْرَ إِلَى آخِرِ وَقْتِهَا وَصَلَّاهَا وَصَلَّى الْعَصْرَ فِي أَوَّلِ وَقْتِهَا، وَيُصَلِّي الْمَغْرِبَ فِي آخِرِ وَقْتِهَا وَيُصَلِّي الْعِشَاءَ فِي أَوَّلِ وَقْتِهَا وَيَقُولُ: هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: جب انہوں نے سفر کے دوران دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنی ہوتی تھیں تو وہ ظہر کی نماز کو اس کے آخری وقت تک مؤخر کر کے ادا کر لیتے تھے، اور عصر کی نماز کو اس کے ابتدائی وقت میں ادا کر لیتے تھے وہ مغرب کی نماز کو اس کے آخری وقت میں ادا کر لیتے تھے، اور عشاء کی نماز اس کے ابتدائی وقت میں ادا کر لیتے تھے، اور وہ یہ بات بیان کرتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے ہوئے ایسا ہی کرتے تھے
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2974]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2974]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6458»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
ترقیم عبدالباقی: 704 ترقیم شاملہ: -- 1625
وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ يَعْنِي ابْنَ فَضَالَةَ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ، أَخَّرَ الظُّهْرَ إِلَى وَقْتِ الْعَصْرِ، ثُمَّ نَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا، فَإِنْ زَاغَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ يَرْتَحِلَ، صَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ رَكِبَ ".
مفضل بن فضالہ نے عقیل سے، انہوں نے ابن شہاب سے اور انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سورج ڈھلنے سے پہلے کوچ کرتے تو ظہر کو اس وقت تک موخر فرماتے کہ عصر کا وقت ہو جاتا، پھر آپ (سواری سے) اترتے، دونوں نمازوں کو جمع کرتے، اور اگر آپ کے کوچ کرنے سے پہلے سورج ڈھل جاتا تو ظہر پڑھ کر سوار ہوتے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1625]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سورج ڈھلنے سے پہلے کوچ کر لیتے تو ظہر کو عصر کے وقت تک مؤخر فرماتے، پھر (سواری سے) اتر کر دونوں کو جمع کر لیتے، پس اگر سورج آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کوچ کرنے سے پہلے ڈھل جاتا تو ظہر پڑھ کر سوار ہو جاتے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1625]
ترقیم فوادعبدالباقی: 704
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 704 ترقیم شاملہ: -- 1626
وحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ الْمَدَايِنِيُّ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " إِذَا أَرَادَ أَنْ يَجْمَعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ، أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَدْخُلَ أَوَّلُ وَقْتِ الْعَصْرِ، ثُمَّ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا ".
لیث بن سعد نے عقیل بن خالد سے باقی ماندہ اسی سند کے ساتھ روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں جب دو نمازوں کو جمع کرنا چاہتے تو ظہر کو موخر کرتے حتیٰ کہ عصر کا اول وقت ہو جاتا، پھر آپ دونوں نمازوں کو جمع کرتے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1626]
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں جب دو نمازوں کو جمع کرنا چاہتے تو ”ظہر کو مؤخر کرتے حتی کہ عصر کا اول وقت ہو جاتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں نمازوں کو جمع کر لیتے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1626]
ترقیم فوادعبدالباقی: 704
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 704 ترقیم شاملہ: -- 1627
وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، وَعَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " إِذَا عَجِلَ عَلَيْهِ السَّفَرُ، يُؤَخِّرُ الظُّهْرَ إِلَى أَوَّلِ وَقْتِ الْعَصْرِ، فَيَجْمَعُ بَيْنَهُمَا، وَيُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ حَتَّى يَجْمَعَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْعِشَاءِ، حِينَ يَغِيبُ الشَّفَقُ ".
جابر بن اسماعیل نے بھی عقیل بن خالد سے باقی ماندہ اسی سند کے ساتھ روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب سفر میں جلدی ہوتی تو ظہر کو عصر کے اول وقت تک موخر کر دیتے، پھر دونوں کو جمع کر لیتے اور مغرب کو موخر کرتے اور عشاء کے ساتھ اکٹھا کر کے پڑھتے جب شفق غائب ہو جاتی۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1627]
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب سفر میں جلدی ہوتی تو ظہر کو عصر کے اول وقت تک مؤخر کرتے اور دونوں کو جمع کر لیتے اور مغرب کو مؤخر کرتے اور جب شفق غروب ہو جاتا تو اسے اور عشاء کو جمع کر لیتے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1627]
ترقیم فوادعبدالباقی: 704
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم العلمیہ : 1437 ترقیم الرسالہ : -- 1454
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا شَبَابَةُ ، ثنا اللَّيْثُ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَجْمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي السَّفَرِ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَدْخُلَ أَوَّلُ وَقْتِ الْعَصْرِ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سفر کے دوران ظہر اور عصر کی نماز کو ایک ساتھ ادا کرنا ہوتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز کو موخر کر دیتے تھے، یہاں تک کہ عصر کا ابتدائی وقت آ جاتا (تو اس وقت میں دونوں نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے تھے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1454]
ترقیم العلمیہ: 1437
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1110، 1111، 1112، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 704، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 969، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1456، 1592، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 497، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1204، 1205، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1454، 1455، 1456، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12294»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1438 ترقیم الرسالہ : -- 1455
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، ثنا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ أَنَسٍ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ سَارَ حَتَّى يَدْخُلَ وَقْتُ الْعَصْرِ فَيَنْزِلُ فَيَجْمَعُ بَيْنَهُمَا، وَإِذَا لَمْ يَرْتَحِلْ حَتَّى تَزِيغَ الشَّمْسُ صَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ ذَهَبَ" .
ابن شہاب، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج ڈھل جانے سے پہلے سفر پر روانہ ہونا ہوتا، تو آپ روانہ ہو جاتے، یہاں تک کہ جب عصر کا وقت شروع ہو جاتا، تو آپ پڑاؤ کر کے ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرتے تھے اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سورج ڈھلنے تک روانہ نہ ہوئے ہوتے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد روانہ ہوتے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1455]
ترقیم العلمیہ: 1438
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1110، 1111، 1112، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 704، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 969، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1456، 1592، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 497، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1204، 1205، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1454، 1455، 1456، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12294»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1439 ترقیم الرسالہ : -- 1456
ثنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، ثنا هَاشِمُ بْنُ يُونُسَ الْقَصَّارُ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، ثنا مُفَضَّلٌ ، واللَّيْثُ ، وَابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَجْمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَدْخُلَ أَوَّلُ وَقْتِ الْعَصْرِ ثُمَّ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر اور عصر کی نماز کو ایک ساتھ ادا کرنا ہوتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز کو موخر کر دیتے تھے، یہاں تک کہ عصر کا ابتدائی وقت شروع ہو جاتا، پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1456]
ترقیم العلمیہ: 1439
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1110، 1111، 1112، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 704، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 969، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1456، 1592، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 497، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1204، 1205، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1454، 1455، 1456، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12294»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1456
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَحْرٍ الْقَرَاطِيسِيُّ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَقِيلِ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " إِذَا أَرَادَ أَنْ يَجْمَعَ بَيْنَ الصَّلاتَيْنِ فِي السَّفَرِ، أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَدْخُلَ أَوَّلُ وَقْتِ الْعَصْرِ، ثُمَّ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کے دوران دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنے کا ارادہ کرتے تھے، تو آپ ظہر کی نماز کو مؤخر کر دیتے تھے، یہاں تک کہ عصر کا ابتدائی وقت داخل ہو جاتا تھا، تو آپ ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کر لیتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1456]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1110، 1111، 1112، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 704، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 969، 975، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1456، 1592، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 497، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1204، 1205، 1218، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1454، 1455، 1456، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12294» «رقم طبعة با وزير 1454»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1105). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، سعيد بن بحر القراطيسي: ذكره المؤلف في «الثقات» 8/ 272، وقد تحرف فيه «بحر» إلى «بحير»، وترجمه الخطيب في «تاريخه» 9/ 93، ووثقه، وأورده السمعاني في «الأنساب» 10/ 84، وباقي رجال الإسناد على شرطهما.
حدیث نمبر: 3619
حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، حَدَّثَنَا عُقَيْلٌ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَجْمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي السَّفَرِ، أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَدْخُلَ وَقْتُ الْعَصْرِ فَيَجْمَعَ بَيْنَهُمَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمولِ مبارک تھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دورانِ سفر ظہر اور عصر کی نمازوں کو جمع کرنے کا ارادہ فرماتے تو ظہر کی نماز میں تاخیر فرما دیتے یہاں تک کہ عصر کا وقت داخل ہو جاتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا فرماتے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3619]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1060، 1061، وأخرجه سنن النسائي برقم: 586، 594، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1218، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12000، 13172، 13388، وأخرجه فتح الباري برقم: 1060، 1061، 4617، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13128، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7548، 8021، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2973، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1456، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 6199، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 581، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3607»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1060، 1061، وأخرجه سنن النسائي برقم: 586، 594، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1218، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12000، 13172، 13388، وأخرجه فتح الباري برقم: 1060، 1061، 4617، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13128، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7548، 8021، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2973، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1456، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 6199، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 581، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3607»