🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
259. بَابٌ فِيمَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً 3168 عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَقَدْ أَدْرَكَ إِلَّا أَنْ يَقْضِيَ مَا فَاتَهُ " قُلْتُ : رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ : إِلَّا أَنْ يَقْضِيَ مَا فَاتَهُ .
اس شخص کا بیان جو جمعہ کی نماز میں سے ایک رکعت کو پا لیتا ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3171 (کل: 7 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3171، 3164، 3253
السنن الكبرى للبيهقي: 5740
المعجم الکبیر للطبرانی: 9512، 9513، 9514
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3171
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَلْيُضِفْ إِلَيْهَا أُخْرَى، وَمَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَتَانِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص جمعہ میں سے ایک رکعت کو پا لے، وہ اس کے ساتھ دوسری ملا لے، اور جس شخص کی دونوں رکعت فوت ہو جائیں، وہ چار رکعات ادا کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3171]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5740
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْخَطِيبُ، أنبأ أَبُو الْبَحْرِ الْبَرْبَهَارِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، وَهُبَيْرَةَ قَالَا: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ:" مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً صَلَّى إِلَيْهَا أُخْرَى، وَمَنْ فَاتَهُ الرَّكْعَتَانِ صَلَّى أَرْبَعًا". رَوَاهُ عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ زَكَرِيَّا،" وَمَنْ أَدْرَكَ الْقَوْمَ جُلُوسًا صَلَّى أَرْبَعًا". وَرَوَاهُ الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ:" فَإِذَا فَاتَكَ الرُّكُوعُ فَصَلِّ أَرْبَعًا". وَلَمْ يَذْكُرَا هُبَيْرَةَ فِي الْإِسْنَادِ.
(الف) ابوالاحوص اور ہبیرہ دونوں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو نماز جمعہ سے ایک رکعت پالے تو وہ دوسری رکعت بھی پڑھے اور جس سے دونوں رکعتیں رہ جائیں وہ چار رکعت ادا کرے۔
(ب) عیسیٰ بن یونس، زکریا سے نقل فرماتے ہیں: جو لوگوں کو بیٹھا ہوا پالے تو چار رکعات پڑھے۔
(ج) اعمش، ابو اسحاق سے نقل فرماتے ہیں: جب تیرا رکوع رہ جائے تو چار رکعات پڑھ۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5740]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3164
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ الْخُطْبَةَ فَالْجُمُعَةُ رَكْعَتَانِ وَمَنْ لَمْ يُدْرِكْهَا فَلِيُصَلِّ أَرْبَعًا، وَمَنْ لَمْ يُدْرِكِ الرَّكْعَةَ فَلَا يَتَعَدُّ بِالسَّجْدَةِ حَتَّى يُدْرِكَ الرَّكْعَةَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفًا وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جس شخص کو خطبہ مل جائے تو جمعہ کی دو رکعات ہوں گی، اور جو شخص اس کو نہ پائے تو وہ چار رکعات ادا کرے اور جو شخص رکوع کو نہیں پاتا ہے، تو وہ سجدے کے ذریعے رکعت کو شمار نہیں کرے گا جب تک وہ رکوع کو نہیں پا لیتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3164]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح موقوفاً ورجالہ ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3253
عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: مَنْ فَاتَتْهُ الْعِيدُ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جس شخص کی عید کی نماز فوت ہو جائے، وہ چار رکعات ادا کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3253]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ورجالہ ثقات۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9512
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ الْجُمُعَةَ، وَمَنْ لَمْ يُدْرِكِ الرَّكْعَةَ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جو شخص (امام کے ساتھ) ایک رکعت پا لے اس نے جمعہ پا لیا، اور جو ایک رکعت بھی نہ پائے وہ چار رکعتیں پڑھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9512]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 309، حدیث 9546»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9513
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زَائِدَةُ ، قَالَ: سُئِلَ أَبُو إِسْحَاقَ السَّبِيعِيُّ : أَذَكَرْتَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ ، قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَتَيْنِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَقَدْ أَدْرَكَ الْجُمُعَةَ، وَمَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَتَانِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا؟ قَالَ: " نَعَمْ ".
ابواسحاق سبیعی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: کیا آپ نے ابواحوص سے یہ روایت ذکر کی تھی کہ سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو شخص دونوں رکعتیں یا ان میں سے ایک پا لے اس نے جمعہ پا لیا، اور جس کی دونوں رکعتیں فوت ہو جائیں وہ چار رکعتیں پڑھے“؟ تو انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9513]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 309، حدیث 9547»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9514
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ الْخُطْبَةَ فَالْجُمُعَةُ رَكْعَتَانِ، وَمَنْ لَمْ يُدْرِكْهَا فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا، وَمَنْ لَمْ يُدْرِكِ الرَّكْعَةَ فَلَا يَعْتَمِدْ بِالسَّجْدَةِ حَتَّى يُدْرِكَ الرَّكْعَةَ ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جو خطبہ پا لے اس کے لیے جمعہ دو رکعت ہے، اور جو نہ پائے وہ چار رکعتیں پڑھے، اور جو رکوع نہ پائے وہ (صرف) سجدہ کرنے پر اعتماد نہ کرے یہاں تک کہ رکوع پا لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9514]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 309، حدیث 9548»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں