🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
67. بَابُ لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ .
اُس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 342 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 342
المعجم الکبیر للطبرانی: 7767
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 342
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى عَنْهُ:" لَا دِينَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ". وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْأَكْثَرِينَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اُس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو، اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم لوگ جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہو گے، جب تک تم مؤمن نہیں ہوتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے انہی صحابی کے حوالے سے ایک اور روایت نقل کی ہے (جس کے الفاظ یہ ہیں:) ”اُس کا دین نہیں، جس کی امانت نہ ہو“۔ اس کی سند میں، ایک راوی قاسم ابوعبدالرحمان ہے، اور وہ اکثر حضرات کے نزدیک ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 342]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7798»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7767
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مُدْرِكٍ الْقَصْرِيُّ ، بِقَصْرِ ابْنِ هُبَيْرَةَ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا أَبُو خُلَيْدٍ عُتْبَةُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثَنَا ابْنُ ثَوْبَانَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا تَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں امانت داری نہ ہو اس کا ایمان نہیں، اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم جنت میں داخل نہیں ہو گے جب تک ایمان نہ لاؤ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7767]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 195، حدیث 7798»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں