🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ عَدَدِ الْوِتْرِ .
وتر کی تعداد
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3461 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3461
المعجم الاوسط: 5636
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3461
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا أَصْبَحَ أَوْتَرَ بِوَاحِدَةٍ وَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ وَاحِدٌ يُحِبُّ الْوَاحِدَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت دو، دو رکعات نفل ادا کرتے تھے، جب صبح صادق ہونے والی ہوتی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رکعت وتر ادا کرتے تھے، اور یہ ارشاد فرماتے تھے: ”بے شک اللہ تعالی ایک ہے، اور وہ ایک کو پسند کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ولید وصافی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3461]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5632»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5636
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: نَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، قَالَ: نَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، فَإِذَا جَاءَ الصُّبْحُ أَوْتَرَ بِوَاحِدَةٍ، وَقَالَ: إِنَّ اللهَ وَاحِدٌ يُحِبُّ الْوَاحِدَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطِيَّهَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا الْوَصَّافِيُّ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَرَوَاهُ الْأَعْمَشُ ، وَمِسْعَرٌ ، وَغَيْرُهُمَا، عَنِ ابْنِ عُمَرَ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کی نماز دو دو رکعت کر کے پڑھا کرتے تھے، پھر جب صبح قریب آ جاتی تو ایک رکعت کے ساتھ وتر ادا فرما لیتے، اور فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ایک ہے اور ایک کو پسند فرماتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطیہ سے، انہوں نے ابو سعید رضی اللہ عنہ سے صرف وصافی نے روایت کیا ہے، اور ابو سعید رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے، جبکہ اعمش، مسعر اور دیگر نے اسے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5636]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد الله بن الوليد الوصافي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 242» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن الوليد الوصافي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں