الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابٌ فِيمَنِ ادَّعَى غَيْرَ نَسَبِهِ ، أَوْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ .
جو شخص اپنے نسب کے علاوہ کا دعوی کرے یا اپنے آزاد کرنے والے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف نسبت ولاء قائم کرے اُس کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 348 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 348
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4486
حدیث نمبر: 348
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُفْرٌ تَبَرُّؤٌ مِنْ نَسَبٍ وَإِنْ دَقَّ، وَادِّعَاءُ نَسَبٍ لَا يُعْرَفُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" كُفْرٌ بِامْرِئٍ"، وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" كُفْرٌ بِامْرِئٍ"، وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”نسب سے برات کا اظہار کرنا، کفر ہے، خواہ وہ نسب کتنا ہی ہلکا کیوں نہ ہو، اور (کسی) ایسے نسب کا دعوی کرنا، جو معروف نہ ہو (یہ بھی کفر ہے)“
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آدمی کی یہ چیز کفر ہے“۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ روایت عمرو بن شعیب نے، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا سے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 348]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 215/2 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 2818 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 108/1 اورده المؤلف فى زوائد المستد 136، أخرجه مسند أحمد برقم: 6980، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7915، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1028»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔
حدیث نمبر: 4486
«كفر بامرئ ادعاء نسب لا يعرف أو جحده وإن دق»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کسی آدمی کے حق میں یہ کفر ہے کہ وہ ایسے نسب کا دعویٰ کرے جو معلوم نہ ہو، یا اپنے نسب کا انکار کرے خواہ وہ کتنا ہی معمولی ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4486]
”کسی آدمی کے حق میں یہ کفر ہے کہ وہ ایسے نسب کا دعویٰ کرے جو معلوم نہ ہو، یا اپنے نسب کا انکار کرے خواہ وہ کتنا ہی معمولی ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4486]
تخریج الحدیث: «(حسن) [هـ] عن ابن عمرو. الروض النضير 587: الترغيب 3/88: حم، طص، طس.»
قال الشيخ الألباني: حسن