🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. بَابُ الِاسْتِخَارَةِ .
استخارہ کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3674 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3674، 17448
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3674
وَلِابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْكَبِيرِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ إِذَا اسْتَخَارَ فِي الْأَمْرِ يُرِيدُ أَنْ يَصْنَعَهُ يَقُولُ: فَذَكَرَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَخَرْ لِي فِي عَافِيَةٍ وَيَسِّرْهُ لِي".
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِأَسَانِيدَ وَزَادَ فِيهِ:" وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ فَإِنَّهُمَا بِيَدِكَ لَا يَمْلِكُهَا أَحَدٌ سِوَاكَ"، وَقَالَ:" فَوَفِّقْهُ لِي وَسَهِّلْهُ" وَرِجَالُ طَرِيقَيْنِ مِنْ طُرُقِهِ حَسَنَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے معجم کبیر میں یہ بات منقول ہے: جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی کام کرنے لگتے، اور اُس کے بارے میں استخارہ کرنا چاہتے تو یہ کہا: کرتے تھے۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تو میرے لئے عافیت مقرر کر دے اور اُسے میرے لئے آسان کر دے“۔
یہ روایت امام بزار نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”میں تجھ سے تیرے فضل اور تیری رحمت کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ یہ دونوں تیرے دست قدرت میں ہیں، تیرے علاوہ کوئی اور ان کا مالک نہیں ہے“۔ اور انہوں نے یہ الفاظ بھی نقل کیے ہیں: ”اُسے میرے لئے موافق کر دے اور اُسے آسان کر دے“۔ ان دونوں کے طرق حسن سند کے ساتھ منقول ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3674]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17448
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا الِاسْتِخَارَةَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ ; فَإِنَّهُمَا بِيَدِكَ لَا يَمْلِكُهُمَا سِوَاكَ، فَإِنَّكَ تَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَتَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هَذَا الْأَمْرُ الَّذِي تُرِيدُهُ لِي خَيْرًا لِي فِي دِينِي وَفِي دُنْيَايَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: وَعَاقِبَةِ أَمْرِي فَوَفِّقْهُ وَسَهِّلْهُ، وَإِنْ كَانَ غَيْرُ ذَلِكَ خَيْرًا فَوَفِّقْنِي لِلْخَيْرِ - أَحْسَبُهُ قَالَ - حَيْثُ كَانَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِأَسَانِيدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَأَكْثَرُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ حَسَنَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں استخارہ کی تعلیم دیتے تھے (جس کی دعا کے کلمات یہ ہیں:)
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ ; فَإِنَّهُمَا بِيَدِكَ لَا يَمْلِكُهُمَا سِوَاكَ، فَإِنَّكَ تَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَتَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هَذَا الْأَمْرُ الَّذِي تُرِيدُهُ لِي خَيْرًا لِي فِي دِينِي وَفِي دُنْيَايَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: وَعَاقِبَةِ أَمْرِي فَوَفِّقْهُ وَسَهِّلْهُ، وَإِنْ كَانَ غَيْرُ ذَلِكَ خَيْرًا فَوَفِّقْنِي لِلْخَيْرِ - أَحْسَبُهُ قَالَ - حَيْثُ كَانَ»
”اے اللہ! میں تیرے علم کے مطابق تجھ سے بھلائی مانگتا ہوں، اور تیری قدرت کی مدد سے تجھ سے قدرت (یعنی صلاحیت) مانگتا ہوں، اور میں تجھ سے تیرا فضل اور تیری رحمت مانگتا ہوں، کیونکہ یہ دونوں تیرے ہاتھ میں ہیں، تیرے علاوہ اور کوئی ان دونوں کا مالک نہیں ہے، بیشک تو علم رکھتا ہے اور میں علم نہیں رکھتا ہوں، تو قدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا ہوں، تو غیب کا بہت زیادہ علم رکھتا ہے، اے اللہ! یہ معاملہ جیسے تو میرے لئے چاہتا ہے اگر یہ میرے حق میں، میرے دین اور میری دنیا میں بہتر ہے (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ بھی ہیں:) میرے انجام کے اعتبار سے بہتر ہے، تو اس کی توفیق دیدے اور اسے آسان کر دے اور اگر بھلائی اس کے علاوہ میں ہے، تو مجھے بھلائی کی توفیق عطا فرما (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ بھی ہیں:) خواہ وہ جہاں کہیں بھی ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، امام بزار کی زیادہ تر اسانید حسن ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17448]
تخریج الحدیث: «اخرجه 3181 و 3182 و 3183 و 3184، أخرجه مسند البزار برقم: 1528، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 497»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں