🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابُ صَلَاةِ التَّسْبِيحِ .
صلوۃ التسبیح کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3679 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3679
المعجم الاوسط: 2318، 2879، 8475
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3679
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ:" يَا غُلَامُ أَلَا أَحْبُوكَ؟ أَلَا أَنْحَلُكَ؟ أَلَا أُعْطِيكَ؟" قَالَ: قُلْتُ: بَلَى، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: فَظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيَقْطَعُ لِي قِطْعَةً مِنْ مَالٍ فَقَالَ:" أَرْبَعُ رَكَعَاتٍ تُصْلِيهِنَّ فِي كُلِّ يَوْمٍ فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَفِي كُلِّ جُمُعَةٍ فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَفِي كُلِّ شَهْرٍ فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَفِي كُلِّ سَنَةٍ فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَفِي دَهْرِكَ مَرَّةً، تُكَبِّرُ فَتَقْرَأُ أُمَّ الْقُرْآنِ وَسُورَةً، ثُمَّ تَقُولُ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ خَمْسَ عَشْرَةَ مَرَّةً ثُمَّ تَرْكَعُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا ثُمَّ تَرْفَعُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَسْجُدُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَفْعَلُ فِي صَلَاتِكَ كُلِّهَا مِثْلَ ذَلِكَ، فَإِذَا فَرَغْتَ قُلْتَ بَعْدَ التَّشَهُّدِ وَقَبْلَ السَّلَامِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ تَوْفِيقَ أَهْلِ الْهُدَى وَأَعْمَالَ أَهْلِ الْيَقِينِ وَمُنَاصَحَةَ أَهْلِ التَّوْبَةِ وَعَزْمَ أَهْلِ الصَّبْرِ وَجِدَّ أَهْلِ الْخَشْيَةِ وَطَلَبَ أَهْلِ الرَّغْبَةِ وَتَعَبُّدَ أَهْلِ الْوَرَعِ وَعِرْفَانَ أَهْلِ الْعِلْمِ حَتَّى أَخَافَكَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مَخَافَةً تَحْجِزُنِي عَنْ مَعَاصِيكَ حَتَّى أَعْمَلَ بِطَاعَتِكَ عَمَلًا أَسْتَحِقُّ بِهِ رِضَاكَ وَحَتَّى أُنَاصِحَكَ بِالتَّوْبَةِ خَوْفًا مِنْكَ وَحَتَّى أُخْلِصَ لَكَ النَّصِيحَةَ حُبًّا لَكَ وَحَتَّى أَتَوَكَّلَ عَلَيْكَ فِي الْأُمُورِ حُسْنَ ظَنٍّ بِكَ سُبْحَانَ خَالِقِ النَّارِ فَإِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ ذُنُوبَكَ صَغِيرَهَا وَكَبِيرَهَا وَقَدِيمَهَا وَحَدِيثَهَا وَسِرَّهَا وَعَلَانِيَتَهَا وَعَمْدَهَا وَخَطَأَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: اے لڑکے! کیا میں تمہیں کچھ نہ دوں؟ کیا میں تمہیں عطیہ نہ دوں؟ کیا میں تمہیں تحفہ نہ دوں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، راوی کہتے ہیں: میں نے یہ گمان کیا کہ شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے مال عطا کریں گے، آپ نے ارشاد فرمایا: چار رکعات تم نے روزانہ پڑھنی ہیں، اگر تم اس کی استطاعت نہیں رکھتے، تو ہفتے میں ایک مرتبہ پڑھ لینی ہیں، اگر اس کی بھی استطاعت نہیں رکھتے، تو پھر مہینے میں ایک مرتبہ پڑھ لینی ہیں، اگر اس کی بھی اسطاعت نہیں رکھتے، تو سال میں ایک مرتبہ پڑھ لینی ہیں، اگر اس کی بھی استطاعت نہیں رکھتے، تو کبھی بھی ایک مرتبہ پڑھ لینا، تم تکبیر پڑھ کے ایک مرتبہ سورت فاتحہ اور ایک سورت کی تلاوت کرنا، پھر تم سبحان الله والحمد لله ولا اله الا الله والله اکبر پندرہ مرتبہ پڑھنا، پھر تم رکوع میں یہ کلمات دس مرتبہ پڑھنا، پھر جب تم اُٹھو گے، تو دس مرتبہ یہ کلمات پڑھنا، پھر تم سجدے میں جاؤ گے، تو یہ کلمہ دس مرتبہ پڑھنا، پھر تم اُٹھو گے، تو یہ کلمہ دس مرتبہ پڑھنا، پھر تم اپنی نماز میں اسی طرح پڑھنا، جب تم فارغ ہو جاؤ گے، تو تشہد کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے یہ پڑھنا: ”اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت والے لوگوں کی، توفیق اور اہل یقین کے اعمال اور توبہ کرنے والوں کی خیرخواہی صبر کرنے والوں کے عزم خشیت والوں کی کوشش، رغبت والوں کی طلب، پرہیز گاروں کی عبادت گزاری، اہل علم کے عرفان کا سوال کرتا ہوں، تاکہ میں تجھ سے ڈرتا رہوں، اے اللہ! میں تجھ سے ایسا خوف مانگتا ہوں، جو مجھے تیری نافرمانی سے روک دے، یہاں تک کہ میں تیری فرمانبرداری سے متعلق ایسا عمل کروں، جس کے ذریعے میں تیری رضامندی کا مستحق ہو جاؤں، یہاں تک کہ میں تیری بارگاہ میں خالص توبہ کر لوں، تیرے خوف کی وجہ سے ہو، اور تیری محبت کی وجہ سے، میں خیرخواہی کو تیرے لئے خالص کر لوں، یہاں تک کہ تمام امور میں تجھ پر توکل کروں، تیرے بارے میں اچھا گمان رکھتے ہوئے، تو ہر عیب سے پاک ہے، اے جہنم کو پیدا کرنے والے!“ (اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اے ابن عباس! جب تم ایسا کر لو گے، تو اللہ تعالیٰ تمہارے تمام چھوٹے بڑے، پرانے نئے پوشیدہ اعلانیہ، جان بوجھ کر اور غلطی سے کیے گئے، (تمام) گناہوں کی مغفرت کر دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3679]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2318
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو الْوَلِيدِ الْمَخْزُومِيُّ، قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْقُدُّوسِ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ: يَا غُلَامُ أَلَا أَحْبُوكَ؟ أَلَا أُنْحِلُكَ؟ أَلَا أُعْطِيكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى، بِأَبِي وَأُمِّي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: فَظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيَقْطَعُ لِي قِطْعَةً مِنْ مَالٍ، فَقَالَ: I " أَرْبَعُ رَكَعَاتٍ تُصَلِّيهِنَّ، فِي كُلِّ يَوْمٍ، فَإِنْ لَمِ تَسْتَطِعْ فَفِي كُلِّ جُمُعَةٍ، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَفِي كُلِّ شَهْرٍ، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَفِي كُلِّ سَنَةٍ، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَفِي دَهْرِكَ مَرَّةً: تُكَبِّرُ، فَتَقْرَأُ أُمَّ الْقُرْآنِ وَسُورَةً، ثُمَّ تَقُولُ: سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ خَمْسَ عَشْرَةَ مَرَّةً، ثُمَّ تَرْكَعُ، فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ، فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَسْجُدُ، فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَسْجُدُ، فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ، فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَفْعَلُ فِي صَلَاتِكَ كُلِّهَا مِثْلَ ذَلِكَ، فَإِذَا فَرَغْتَ قُلْتَ بَعْدَ التَّشَهُّدِ وَقَبْلَ التَّسْلِيمِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ تَوْفِيقَ أَهْلِ الْهُدَى، وَأَعْمَالَ أَهْلِ الْيَقِينِ، وَمُنَاصَحَةَ أَهْلِ التَّوْبَةِ، وَعَزْمَ أَهْلِ الصَّبْرِ، وَجِدَّ أَهْلِ الْحِسْبَةِ، وَطَلَبَ أَهْلِ الرَّغْبَةِ، وَتَعَبُّدَ أَهْلِ الْوَرَعِ، وَعِرْفَانَ أَهْلِ الْعِلْمِ حَتَّى أَخَافَكَ، اللَّهُمَّ أَسْأَلُكَ مَخَافَةً تَحْجِزُنِي عَنْ مَعَاصِيكَ، حَتَّى أَعْمَلَ بِطَاعَتِكَ عَمَلًا أَسْتَحِقُّ بِهِ رِضَاكَ، وَحَتَّى أُنَاصِحَكَ فِي التَّوْبَةِ خَوْفًا مِنْكَ، وَحَتَّى أُخْلِصَ لَكَ النَّصِيحَةَ حُبًّا لَكَ، وَحَتَّى أَتَوَكَّلَ عَلَيْكَ فِي الْأُمُورِ حُسْنَ ظَنٍّ بِكَ، سُبْحَانَ خَالِقِ النَّارِ.
فَإِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ يَا ابْنَ عَبَّاسِ غَفَرَ اللهُ لَكَ ذُنُوبَكَ صَغِيرَهَا وَكَبِيرَهَا، وَقَدِيمَهَا وَحَدِيثَهَا، وَسِرَّهَا وَعَلَانِيَتَهَا، وَعَمْدَهَا وَخَطَأَهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُجَاهِدٍ إِلَّا عَبْدُ الْقُدُّوسِ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ الْقُدُّوسِ إِلَّا مُوسَى بْنُ جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الْوَلِيدِ الْمَخْزُومِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے لڑکے! کیا میں تمہیں ایک عطیہ نہ دوں؟ کیا میں تمہیں بخشش نہ کروں؟ کیا میں تمہیں کچھ عطا نہ کروں؟“ وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان۔“ وہ کہتے ہیں: میں نے گمان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے مال کا کوئی حصہ عنایت فرمائیں گے، مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چار رکعتیں ہیں جو تم ہر روز پڑھو، اگر روزانہ کی استطاعت نہ ہو تو ہر جمعہ کو، اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو ہر مہینے میں، اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو ہر سال میں، اور اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو اپنی عمر میں ایک بار۔ (طریقہ یہ ہے کہ) تم تکبیر کہو، پھر سورۂ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھو، پھر پندرہ مرتبہ یہ کہو: «سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ پاک ہے، تمام تعریف اللہ کے لیے ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے۔“ پھر رکوع کرو اور اسے دس مرتبہ کہو، پھر رکوع سے سر اٹھاؤ اور دس مرتبہ کہو، پھر سجدہ کرو اور دس مرتبہ کہو، پھر سجدے سے سر اٹھاؤ اور دس مرتبہ کہو، پھر (دوسرا) سجدہ کرو اور دس مرتبہ کہو، پھر سر اٹھاؤ اور دس مرتبہ کہو۔ پھر اپنی پوری نماز میں اسی طرح کرو۔ جب (نماز سے) فارغ ہونے لگو تو تشہد کے بعد اور سلام سے پہلے یہ دعا کرو: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ تَوْفِيقَ أَهْلِ الْهُدَى، وَأَعْمَالَ أَهْلِ الْيَقِينِ، وَمُنَاصَحَةَ أَهْلِ التَّوْبَةِ، وَعَزْمَ أَهْلِ الصَّبْرِ، وَجِدَّ أَهْلِ الْحِسْبَةِ، وَطَلَبَ أَهْلِ الرَّغْبَةِ، وَتَعَبُّدَ أَهْلِ الْوَرَعِ، وَعِرْفَانَ أَهْلِ الْعِلْمِ حَتَّى أَخَافَكَ، اللَّهُمَّ أَسْأَلُكَ مَخَافَةً تَحْجِزُنِي عَنْ مَعَاصِيكَ، حَتَّى أَعْمَلَ بِطَاعَتِكَ عَمَلًا أَسْتَحِقُّ بِهِ رِضَاكَ، وَحَتَّى أُنَاصِحَكَ فِي التَّوْبَةِ خَوْفًا مِنْكَ، وَحَتَّى أُخْلِصَ لَكَ النَّصِيحَةَ حُبًّا لَكَ، وَحَتَّى أَتَوَكَّلَ عَلَيْكَ فِي الْأُمُورِ حُسْنَ ظَنٍّ بِكَ، سُبْحَانَ خَالِقِ النَّارِ» ”اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت والوں کی توفیق، یقین والوں کے اعمال، توبہ کرنے والوں کی خیر خواہی، صبر کرنے والوں کا عزم، اجر کی نیت رکھنے والوں کی کوشش، رغبت رکھنے والوں کی طلب، پرہیزگاروں کی عبادت اور اہلِ علم کی معرفت مانگتا ہوں، یہاں تک کہ میں تجھ سے ڈرنے لگوں۔ اے اللہ! میں تجھ سے ایسا خوف مانگتا ہوں جو مجھے تیری نافرمانیوں سے روک دے، یہاں تک کہ میں تیری اطاعت میں ایسا عمل کروں جس سے تیری رضا کا مستحق ہو جاؤں، اور یہاں تک کہ تیرے خوف کی وجہ سے توبہ میں خالص رہوں، تیری محبت کی وجہ سے تیرے لیے خیر خواہی میں مخلص رہوں، اور تجھ سے حسنِ ظن رکھتے ہوئے تمام معاملات میں تجھ ہی پر بھروسا کروں۔ پاک ہے آگ کو پیدا کرنے والا۔“
اے ابن عباس! جب تم یہ کر لو گے تو اللہ تمہارے گناہ معاف فرما دے گا، چھوٹے بھی اور بڑے بھی، پرانے بھی اور نئے بھی، پوشیدہ بھی اور ظاہر بھی، جان بوجھ کر کیے ہوئے بھی اور بھول چوک سے ہوئے بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مجاہد رحمہ اللہ سے صرف عبدالقدوس نے روایت کیا ہے، اور عبدالقدوس سے صرف موسیٰ بن جعفر نے، اور اس میں ابو الولید مخزومی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2318]
تخریج الحدیث: «قال العقيلي: إنه ليس فيها حديث حسن ولا صحيح «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 4، ص 242» »
«قال أبو بكر ابن العربي: إنه ليس فيها حديث حسن ولا صحيح «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 4، ص 242» »
«قال ابن الجوزي: فروى هذا الحديث في موضوعاته من حديث العباس وابنه وأبي رافع وضعفها كلها وقال إنها لا تثبت وقد روي أنه عليه السلام علمها عبد الله بن عمرو بن العاص وعليا وجعفرا ثم ضعفها «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 4، ص 241» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1216، (2/381) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 330، 332، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1199، 1196، 1197، 1198، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1297، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1387، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4995، 4994، 4996، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11365، 11622، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2879»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2879
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، قَالَ: قَالَ لِي ابْنُ عَبَّاسٍ : يَا أَبَا الْجَوْزَاءِ ، أَلَا أُخْبِرُكَ، أَلَا أُتْحِفُكَ، أَلَا أُعْطِيكَ؟ قُلْتُ: بَلَى، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، يَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ أُمَّ الْقُرْآنِ وَسُورَةً، فَإِذَا فَرَغَ مِنِ الْقِرَاءَةِ قَالَ: سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، فَهَذِهِ وَاحِدَةٌ، حَتَّى يُكْمِلَ خَمْسَ عَشْرَةَ، ثُمَّ رَكَعَ فَيَقُولُهَاُ عَشْرًا، ثُمَّ رَفَعَ فَيَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ يَسْجُدُ فَيَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ يَرْفَعُ فَيَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ يَسْجُدُ فَيَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ فَيَقُولُهَا عَشْرًا، فَهَذِهِ خَمْسَةٌ وَسَبْعُونَ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ، حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ I " قَالَ: I " مَنْ صَلَّاهُنَّ غُفِرَ لَهُ كُلُّ ذَنْبٍ صَغِيرِهِ وَكَبِيرِهِ، قَدِيمٌ أَوْ حَدِيثٌ، كَانَ أَوْ هُوَ كَائِنٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحْرِزٌ .
ابوالجوزاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوالجوزاء! کیا میں تمہیں (ایک اہم بات کی) خبر نہ دوں، کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں، کیا میں تمہیں ایک عطیہ نہ دوں؟“ میں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، ضرور۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص چار رکعتیں پڑھے، ہر رکعت میں سورہ فاتحہ اور ایک سورت پڑھے، پھر جب قراءت سے فارغ ہو تو پندرہ مرتبہ «سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ» کہے؛ پھر رکوع کرے تو دس مرتبہ یہ کلمات کہے، پھر (رکوع سے) سر اٹھائے تو دس مرتبہ کہے، پھر سجدہ کرے تو دس مرتبہ کہے، پھر (سجدے سے) سر اٹھائے تو دس مرتبہ کہے، پھر (دوسرا) سجدہ کرے تو دس مرتبہ کہے، پھر (سجدے سے) سر اٹھائے تو دس مرتبہ کہے، تو یہ ہر رکعت میں پچھتر مرتبہ ہوئے، یہاں تک کہ وہ چار رکعتوں سے فارغ ہو جائے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے یہ نماز پڑھی اس کے تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے، چھوٹے ہوں یا بڑے، قدیم ہوں یا جدید، جو (پہلے) ہو چکے ہوں یا جو (اب) ہونے والے ہوں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن جحادہ سے صرف یحییٰ بن عقبہ نے روایت کیا ہے، اور اس سے روایت کرنے میں محرز منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2879]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: عبد القدوس بن حبيب وهو متروك و يحيى بن عقبة بن أبي العيزار وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 282» »
«قال الهيثمي: عبد القدوس بن حبيب وهو متروك ويحيى بن عقبة بن أبي العيزار وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 282» »
«قال أبو بكر ابن العربي: إنه ليس فيها حديث حسن ولا صحيح «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 4، ص 242» »
«قال ابن الجوزي: فروى هذا الحديث في موضوعاته من حديث العباس وابنه وأبي رافع وضعفها كلها وقال إنها لا تثبت وقد روي أنه عليه السلام علمها عبد الله بن عمرو بن العاص وعليا وجعفرا ثم ضعفها «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 4، ص 241» »
«قال العقيلي: إنه ليس فيها حديث حسن ولا صحيح «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 4، ص 242» »
«قال الطبراني: لم يروه عن ابن جحادة إلا يحيى بن عقبة بن أبي العيزار تفرد به محرز بن عون «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 5، ص 233» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1216، (2/381) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 330، 332، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1199، 1196، 1197، 1198، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1297، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1387، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4995، 4994، 4996، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11365، 11622، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2318»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه يحيى بن عقبة بن أبي العيزار
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8475
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ اللَّاحِقِيُّ قَالَ: نَا عِمْرَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، مَوْلَى عُبَيْدِ الصِّيدِ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَكَمَ بْنَ أَبَانَ ، يُحَدِّثُ عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، غَرَسَ اللهُ لَهُ بِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ شَجَرَةً فِي الْجَنَّةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کہے: «سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“، تو اللہ تعالیٰ ان میں سے ہر کلمے کے بدلے اس کے لیے جنت میں ایک درخت لگا دیتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8475]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: ورجاله موثقون «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 91» »

الحكم على الحديث:
رجاله موثقون
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں