الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
73. بَابٌ فِي قَوْلِهِ : لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَنَحْوِ هَذَا .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان زنا کرنے والا زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا اور اس کی مانند دیگر فرامین کا تذکرہ
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 372 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 372
معجم صغیر للطبرانی : 53
حدیث نمبر: 372
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ وَهُوَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً يَرْفَعُ النَّاسُ إِلَيْهَا أَبْصَارَهُمْ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَشْرَبُ الرَّجُلُ الْخَمْرَ وَهُوَ مُؤْمِنٌ"، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، مَنْ زَنَى فَقَدْ كَفَرَ؟ فَقَالَ عَلِيٌّ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُبْهِمَ أَحَادِيثَ الرُّخَصِ، لَا يَزْنِي الزَّانِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ: أَنَّ ذَلِكَ الزِّنَا لَهُ حَلَالٌ، فَإِنْ آمَنَ بِهِ أَنَّهُ لَهُ حَلَالٌ فَقَدْ كَفَرَ، وَلَا يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ بِتِلْكَ السَّرِقَةِ أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ، فَإِنْ آمَنَ بِهَا أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ فَقَدْ كَفَرَ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ، فَإِنْ شَرِبَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ فَقَدْ كَفَرَ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ حِينَ يَنْتَهِبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ، فَإِنِ انْتَهَبَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ فَقَدْ كَفَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ كَذَّابٌ لَا تَحِلُّ الرِّوَايَةُ عَنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ كَذَّابٌ لَا تَحِلُّ الرِّوَايَةُ عَنْهُ.
علقمہ بن قیس بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو کوفہ کے منبر پر دیکھا، وہ فرما رہے تھے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”زنا کرنے والا، زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، چوری کرنے والا چوری کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، ایسی چیز، جس کی طرف لوگ نگاہ اُٹھا کر دیکھ رہے ہوں، اُسے لوٹ لینے والا اُس کو لوٹتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا اور شراب پینے والا شخص، مؤمن نہیں رہتا، ایک شخص کھڑا ہوا، اور بولا: امیرالمؤمنین! جو شخص زنا کا ارتکاب کرتا ہے، کیا وہ کافر ہو جاتا ہے؟ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ ہم رخصت والی احادیث کو مبہم رکھیں، زنا کرنے والا شخص مؤمن نہیں رہتا، اس سے مراد یہ ہے، کہ وہ یہ ایمان رکھتا ہو کہ یہ زنا اُس کے لئے حلال ہے، اگر وہ اس بات پر ایمان رکھتا ہو کہ وہ زنا اُس کے لئے حلال ہے، تو وہ شخص کافر ہو جائے گا، چوری کرنے والا مؤمن نہیں رہتا، اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اس چوری کے بارے میں یہ ایمان رکھتا ہو کہ وہ اُس کے لئے حلال ہے، اگر وہ اس بات پر ایمان رکھے کہ وہ چوری اُس کے لئے حلال ہے، تو وہ شخص کافر ہو جائے گا، شراب پینے والا، شراب پیتے ہوئے، مؤمن نہیں رہتا، اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اس بات پر ایمان رکھتا ہو کہ وہ شراب اُس کے لئے حلال ہے، اگر وہ شخص اس شراب کو ایسی حالت میں پیتا ہے کہ وہ اس بات پر ایمان رکھتا ہو کہ شراب اُس کے لئے ہلال ہے، تو ایسا شخص کافر ہو جائے گا، شرف والی چیز کو لوٹ لینے والا شخص، اُسے لوٹتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اس بات پر ایمان رکھتا ہو کہ وہ چیز اُس کے لئے حلال ہے، اگر وہ یہ ایمان رکھتے ہوئے اس چیز کو اچک لیتا ہے کہ وہ چیز اس کے لئے حلال ہے، تو ایسا شخص کافر ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی تیمی ہے، جو کذاب ہے، اُس سے روایت کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 372]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی تیمی ہے، جو کذاب ہے، اُس سے روایت کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 372]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 50/2، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 870، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8731، وأخرجه شرح السنة برقم: 46»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 53
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَشَّاءُ الأَصْبَهَانِيُّ ، بِمَدِينَتِهَا، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَهْوَرٍ الأَهْوَازِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ وَهُوَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:"لا يَزْنِي الزَّانِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلا يَسْرِقُ السَّارِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلا يَنْتَهِبُ الرَّجُلُ نُهْبَةً يَرْفَعُ النَّاسُ إِلَيْهَا أَبْصَارَهُمْ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلا يَشْرَبُ الرَّجُلُ الْخَمْرَ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، وَمَنْ زَنَا فَقَدْ كَفَرَ؟ فَقَالَ عَلِيٌّ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُبْهِمَ أَحَادِيثَ الرُّخَصِ، لا يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّ ذَلِكَ الزِّنَا لَهُ حَلالٌ، فَإِنْ آمَنَ أَنَّهُ لَهُ حَلالٌ فَقَدْ كَفَرَ، وَلا هُوَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ بِتِلْكَ السَّرِقَةِ أَنَّهَا لَهُ حَلالٌ، فَإِنْ آمَنَ بِهَا أَنَّهَا لَهُ حَلالٌ فَقَدْ كَفَرَ، وَلا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلالٌ، فَإِنْ شَرِبَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلالٌ فَقَدْ كَفَرَ، وَلا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ حِينَ يَنْتَهِبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلالٌ فَإِنِ انْتَهَبَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلالُ فَقَدْ كَفَرَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ، إِلا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ الْكُوفِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ جَهْوَرٍ، وَلَمْ نَكْتُبْهُ إِلا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْوَشَّاءِ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کوفہ کے منبر پر یوں کہنے لگے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: ”زانی زنا کرتے وقت ایماندار نہیں رہتا، اور چور چوری کرتے وقت ایماندار نہیں ہوتا، اور لوٹ مار کرنے والا جب وہ لوٹتا ہے تو وہ ایماندار نہیں رہتا، اور آدمی شراب پیتے وقت بھی ایماندار نہیں رہتا۔“ کسی نے کہا: اے امیر المؤمنین! جو زنا کرے تو کیا وہ کافر ہو جاتا ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں رخصتوں کی احادیث مبہم رکھنے کا حکم فرماتے تھے، مومن زنا کو حلال سمجھ کر نہیں کرتا، اگر وہ اسے حلال سمجھے تو وہ کافر ہو جاتا ہے۔ اسی طرح مومن چوری کو حلال نہیں سمجھتا، اگر وہ اس کے حلال ہونے پر ایمان لائے تو وہ کافر ہو جاتا ہے۔ اور جب وہ شراب پیے اور یہ ایمان رکھے کہ وہ اس کے لیے حلال ہے تو وہ کافر ہوگا، اسی طرح لوٹنے والا اس کو مومن ہوتے ہوئے حلال نہیں سمجھتا، اگر اسے حلال سمجھے تو وہ کافر ہو جاتا ہے۔ [معجم صغير للطبراني/كتاب الإيمان/حدیث: 53]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 906
قال الهيثمي: فيه إسماعيل بن يحيى التيمي كذاب لا تحل الرواية عنه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 101)»
قال الهيثمي: فيه إسماعيل بن يحيى التيمي كذاب لا تحل الرواية عنه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 101)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف