الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. بَابٌ فِي مَوْتِ الْأَوْلَادِ .
اولاد کی موت کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3969 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3969
مسند احمد: 19437
سنن سعید بن منصور: 3596
حدیث نمبر: 3969
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ: قُلْتُ لَهُ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ فِيهِ انْتِقَاصٌ وَلَا وَهْمٌ. قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَنْ وُلِدَ لَهُ ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ فِي الْإِسْلَامِ فَمَاتُوا قَبْلَ أَنْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ، وَمَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّ لِلْجَنَّةِ ثَمَانِيَةَ أَبْوَابٍ يُدْخِلُهُ اللَّهُ مِنْ أَيِّ بَابٍ شَاءَ مِنْهَا الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارِ النَّفَقَةِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أَدْخَلَهُ اللَّهُ بِرَحْمَتِهِ هُوَ وَإِيَّاهُمُ الْجَنَّةَ" وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارِ النَّفَقَةِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أَدْخَلَهُ اللَّهُ بِرَحْمَتِهِ هُوَ وَإِيَّاهُمُ الْجَنَّةَ" وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: میں نے ان سے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو اس میں کوئی کمی اور کوئی وہم باقی نہ ہو، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کے اسلام میں (یعنی مسلمان ہونے کے دوران) تین بچے پیدا ہوں اور پھر وہ بالغ ہونے سے پہلے فوت ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ان بچوں پر اپنی رحمت کی وجہ سے اس شخص کو جنت میں داخل کرے گا، اور جو شخص (کسی بھی چیز کا) جوڑا اللہ کی راہ میں خرچ کرے گا، تو جنت کے آٹھ دروازوں میں سے وہ جس بھی دروازے سے چاہے گا اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اور اس میں خرچ کرنے والا حصہ نقل نہیں کیا، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ اسے اور ان لوگوں کو اپنی رحمت کی وجہ سے جنت میں داخل کر دے گا“۔ اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3969]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اور اس میں خرچ کرنے والا حصہ نقل نہیں کیا، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ اسے اور ان لوگوں کو اپنی رحمت کی وجہ سے جنت میں داخل کر دے گا“۔ اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3969]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18944، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1644»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 19437
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا الْفَرَجُ ، حَدَّثَنَا لُقْمَانُ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ السُّلَمِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ فِيهِ انْتِقَاصٌ وَلَا وَهْمٌ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " مَنْ وُلِدَ لَهُ ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ فِي الْإِسْلَامِ، فَمَاتُوا قَبْلَ أَنْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ، أَدْخَلَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ، وَمَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ بَلَغَ بِهِ الْعَدُوَّ، أَصَابَ أَوْ أَخْطَأَ، كَانَ لَهُ كَعِدْلِ رَقَبَةٍ، وَمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً، أَعْتَقَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ، وَمَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِنَّ لِلْجَنَّةِ ثَمَانِيَةَ أَبْوَابٍ، يُدْخِلُهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ أَيِّ بَابٍ شَاءَ مِنْهَا الْجَنَّةَ" .
ابوامامہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمروبن عبسہ رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیے جس میں کوئی کمی بیشی یا وہم نہ ہو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ حالت اسلام میں جس شخص کے یہاں تین بچے پیدا ہوں اور وہ بلوغت کی عمر کو پہنچنے سے پہلے فوت ہوجائیں، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو ان بچوں پر شفقت کی وجہ سے جنت میں داخل فرمادے گا۔ اور جو شخص اللہ کے راستہ میں بوڑھا ہوجائے تو وہ بڑھاپا قیامت کے دن اس کے لئے باعث نور ہوگا۔ اور جو شخص کوئی تیر پھینکے " خواہ وہ نشانے پر لگے یا چوک جائے " تو یہ ایسے ہے جیسے کسی غلام کو آزاد کرنا۔ اور جو شخص کسی مسلمان غلام کو آزاد کرائے اس کے ہر عضو کے بدلے میں وہ اس کے لئے جہنم سے آزادی کا پروانہ بن جائے گا اور جو شخص اللہ کے راستہ میں دو جوڑے خرچ کرتا ہے اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جاتے ہیں کہ جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہوجائے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19437]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح دون قوله: من ولد له…. و ومن أنفق زوجين فصحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف الفرج
ترقیم دار السلفیہ: 2419 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3596
نا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي لُقْمَانُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ فِيهِ انْتِقَاصٌ، وَلا وَهْمٌ قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " مَنْ وُلِدَ لَهُ ثَلاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ فِي الإِسْلامِ، فَقُبِضُوا، وَلَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ، أَدْخَلَهُ اللَّهُ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمُ الْجَنَّةَ . " وَمَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ" . " وَمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سبيلِ اللَّهِ بَلَغَ بِهِ الْعَدُوَّ أَصَابَ أَمْ أَخْطَأَ، كَانَ لَهُ بِعِتْقِ رَقَبَةٍ" . " وَمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً أَعْتَقَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْو مِنْهَا عُضْوًا مِنَ النَّارِ . " وَمَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَإِنَّ لِلْجَنَّةِ ثَمَانِيَةَ أَبْوَابٍ يَدْخُلُ مِنْ أَيٍّ شَاءَ مِنْهَا" .
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے تین بچے اسلام میں فوت ہو جائیں اور وہ بلوغت کو نہ پہنچیں، اللہ اس پر رحم کر کے اسے جنت میں داخل کرے گا۔ اور جو اللہ کی راہ میں سفید بالوں والا ہو، قیامت کے دن وہ نور ہوگا۔ اور جو اللہ کی راہ میں تیر پھینکے، چاہے لگے یا نہ لگے، ایک غلام آزاد کرنے کے برابر اجر پائے گا۔ اور جس نے مؤمن غلام آزاد کیا، اللہ جہنم سے اس کے ہر عضو کے بدلے ایک عضو کو آزاد کرے گا۔ اور جو اللہ کی راہ میں جوڑے خرچ کرے، جنت کے آٹھ دروازوں سے داخل ہوگا۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3596]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2984، 4309، 4615، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2483، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 687، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 769، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3965، 3966، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1635، 1638، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2812، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2419، 2420، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17294، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3165، 9080، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1095»
فرج بن فضالة اور لقمان بن عامر کی موجودگی کی وجہ سے سند ضعیف ہے۔
وله شواهد من حديث أبي سعيد الخدري، فأما حديث أبي سعيد الخدري، «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 101، 102، 1249، 7310، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2634»
فرج بن فضالة اور لقمان بن عامر کی موجودگی کی وجہ سے سند ضعیف ہے۔
وله شواهد من حديث أبي سعيد الخدري، فأما حديث أبي سعيد الخدري، «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 101، 102، 1249، 7310، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2634»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح