🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
93. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْغَائِبِ .
غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 4207 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4207
المعجم الکبیر للطبرانی: 3035
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4207
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَلَغَهُ مَوْتُ النَّجَاشِيِّ فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" إِنَّ أَخَاكُمُ النَّجَّاشِيَّ قَدْ مَاتَ، فَمَنْ أَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ فَلْيُصَلِّ عَلَيْهِ". فَتَوَجَّهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَحْوَ الْحَبَشَةِ فَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا التَّكْبِيرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نجاشی کے انتقال کی اطلاع ملی تو آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تمہارا بھائی نجاشی انتقال کر گیا ہے، جو شخص اس کی نماز جنازہ ادا کرنا چاہے وہ نماز جنازہ ادا کرے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حبشہ کی طرف رخ کیا، اور اس پر چار مرتبہ تکبیر کہی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے تکبیر کہنے کا ذکر نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4207]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3048)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3048»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3035
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ ، (ح) . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّاسِبِيُّ ، ثَنَا مُهَلَّبُ بْنُ الْعَلَاءِ ، ثَنَا شُعَيْبُ بْنُ بَيَانٍ ، ثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَلَغَهُ مَوْتُ النَّجَاشِيِّ ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: إِنَّ أَخَاكُمُ النَّجَاشِيَّ قَدْ مَاتَ، فَمَنْ أَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ فَلْيُصَلِّ عَلَيْهِ. فَتَوَجَّهَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ الْحَبَشَةِ، فَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا.
ابوالطفیل، حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نجاشی کی وفات کی خبر پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”تمہارا بھائی نجاشی فوت ہو گیا ہے، جو اس پر نماز جنازہ پڑھنا چاہے وہ پڑھ لے۔“ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حبشہ کی طرف رخ کر کے کھڑے ہوئے اور اس پر چار تکبیریں کہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3035]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 179، حدیث 3048»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں