🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
94. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى مَنْ عَلَيْهِ دَيْنٌ .
ایسے شخص کی نماز جنازہ ادا کرنا، جس کے ذمہ قرض ہو
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 4214 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4214
المعجم الاوسط: 2491، 3469
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4214
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَاتَ مَيِّتٌ، فَمَرُّوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَوْهُ لِلصَّلَاةِ عَلَيْهِ فَقَالَ:" عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ؟"، قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ; دِينَارَانِ، قَالَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَقَارِبِهِ: هُوَ عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" هُوَ عَلَيْكَ، وَهُوَ بَرِيءٌ مِنْهُ؟" قَالَ: نَعَمْ، فَصَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَقِيَهُ بَعْدُ فَقَالَ:" مَا صَنَعْتَ؟" قَالَ: مَا فَرَغْتُ، قَالَ:" بَرِّدْ عَلَى صَاحِبِكَ"، ثُمَّ عَجِّلْ قَضَاءَهُ، ثُمَّ لَقِيَهُ فَقَالَ: قَدْ قَضَيْتُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" الْآنَ حِينَ بَرَّدْتَ عَلَى صَاحِبِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص کا انتقال ہو گیا لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے اور آپ کو اس کی نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے ساتھی کے ذمہ کوئی قرض ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ یا رسول اللہ! دو دینار ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کر لو مرحوم کے رشتے داروں میں سے ایک شخص نے عرض کی: وہ میرے ذمہ ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ تمہارے ذمہ ہو گئے اور یہ اس سے لاتعلق ہو گیا اس شخص نے کہا: جی ہاں۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی نماز جنازہ پڑھا دی پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات اس فرد سے ہوئی تو آپ نے دریافت کیا: تم نے کیا کیا؟ اس نے عرض کی: میں فارغ نہیں ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے ساتھی کو ٹھنڈک فراہم کرو اور اس کی ادائیگی جلدی کر دو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شخص کی ملاقات ہوئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے وہ ادائیگی کر دی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اب تم نے اپنے ساتھی کو ٹھنڈک فراہم کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن نافع ہے، جسے یحیی بن معین نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے ابوزرعہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4214]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3493»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2491
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا الْقَعْنَبِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أُتِيَ بِجِنَازَةٍ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ I "، فَقَالَ رَجُلٌ: هُوَ عَلَيَّ، فَصَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي النَّضِرِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ .
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک جنازہ لایا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہارے ساتھی پر قرض ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھ لو۔“ اس پر ایک آدمی نے کہا: اس کا قرض میرے ذمے ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو النضر سے عبداللہ بن عمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2491]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد الله العمري وفيه كلام وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 40» »
«قال البيهقي: الروايات في تحمل أبي قتادة دين الميت أصح «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 6، ص 712» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3058، 3059، 3060، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1959 / 1، 4706 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2098، 6245، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1069، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2635، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2407، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22979، 23011، 23012، 23025، 23097، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 190، 191، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 15258، 15259، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12141، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4146»

الحكم على الحديث:
فيه عبد الله العمري وفيه كلام، وبقية رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3469
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ الرُّمَّانِيُّ قَالَ: نَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: نَا حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَاتَ مَيِّتٌ فَمَرُّوا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَوْهُ لِلصَّلَاةِ عَلَيْهِ فَقَالَ: عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ؟ I " قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ، دِينَارَيْنِ، قَالَ: I " صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ I "، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ قَرَابَتِهِ: هُوَ عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: I " هُوَ عَلَيْكَ وَهُوَ بَرِيءٌ مِنْهَا I "، قَالَ: نَعَمْ، فَصَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ. فَلَقِيَهُ بَعْدُ، فَقَالَ: I " مَا صَنَعْتَ؟ I " فَقَالَ: مَا فَرَغْتُ، قَالَ: I " بَرِّدْ عَلَى صَاحِبِكَ، ثُمَّ عَجِّلْ قَضَاءَهُ I "، ثُمَّ لَقِيَهُ، فَقَالَ: قَدْ قَضَيْتُهُ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: I " الْآنَ حِينَ بَرَّدْتَ عَلَى صَاحِبِكَ.
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”ایک آدمی فوت ہو گیا، لوگ اس کا جنازہ لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی نمازِ جنازہ کے لیے بلایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہارے ساتھی پر قرض ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول! دو دینار۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ساتھی کی نمازِ جنازہ پڑھ لو۔“ تو اس کے رشتہ داروں میں سے ایک آدمی نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! وہ میرے ذمے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہارے ذمے ہیں اور میت ان سے بری ہے؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس آدمی سے ملے تو فرمایا: ”تم نے کیا کیا؟“ اس نے کہا: ”ابھی فارغ نہیں ہوا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ساتھی کو ٹھنڈک پہنچاؤ اور جلد اس کا قرض ادا کر دو۔“ پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے وہ قرض ادا کر دیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب (ادائیگی کے بعد) تم نے اپنے ساتھی کو ٹھنڈک پہنچائی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان تینوں احادیث کو موسیٰ بن عقبہ سے حکیم بن نافع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3469]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه حكيم بن نافع وثقه ابن معين وضعفه أبو زرعة وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 40» »

الحكم على الحديث:
فيه حكيم بن نافع مختلف فيه، وبقية رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں