الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ الْحَثِّ عَلَى الصَّدَقَةِ بِقَوْلِهِ : " اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ " وَنَحْوِ ذَلِكَ .
(نبی اکرم ﷺ کا) اپنے اس فرمان کے ذریعے صدقہ کی ترغیب دینا ”جہنم سے بچنے کی کوشش کرو خواہ نصف کھجور کے ذریعے ہو“ اور اس کی مانند دیگر فرامین
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 4589 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4589
المعجم الکبیر للطبرانی: 7986
حدیث نمبر: 4589
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! جہنم سے بچو خواہ نصف کھجور کے ذریعے ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4589]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4589]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 7986
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ الْبِرِنْدُ ، ثَنَا فَضَالُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَبُو مُهَنَّدٍ الْغُدَانِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ صُدَيَّ بْنَ عَجْلَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّقُوا النَّارَ، وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ.
سیدنا ابوامامہ صدی بن عجلان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو، جہنم سے بچو، خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا دے کر ہی سہی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7986]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 262، حدیث 8017»