🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابٌ فِيمَنْ أَكَلَ نَاسِيًا .
جو (روزہ دار شخص) بھول کر کچھ کھا لے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 4899 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4899
سنن دارقطنی: 2240
المعجم الاوسط: 6365
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4899
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَائِمٍ أَكَلَ وَشَرِبَ نَاسِيًا فَلَمْ يَأْمُرْهُ بِالْقَضَاءِ، وَقَالَ:" إِنَّمَا ذَلِكَ طَعَامٌ أَطْعَمَهُ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے روزہ دار کے بارے میں دریافت کیا گیا: جو بھول کر کچھ کھا یا پی لیتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قضاء کا حکم نہیں دیا اور آپ نے فرمایا: یہ وہ کھانا ہے، جو اللہ تعالی نے اسے کھلایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4899]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2211 ترقیم الرسالہ : -- 2240
حَدَّثَنِي أَبِي ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، ثنا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ الْحَرَّانِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْفَزَارِيِّ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَكَلَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ نَاسِيًا فَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ أَطْعَمَهُ وَسَقَاهُ" . الْفَزَارِيُّ هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص رمضان کے مہینے میں بھول کر کچھ کھا لے، تو اس پر قضاء لازم نہیں ہو گی، اللہ تعالیٰ نے اسے کھلایا ہو گا اور پلایا ہو گا۔“ اس روایت کے راوی فزاری محمد بن عبیداللہ عرزمی ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2240]
ترقیم العلمیہ: 2211
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2240، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 6365»
«هو ضعيف يعني الفزاري، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (11 / 16)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6365
وَبِهِ: عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ الْفَزَارِيِّ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَائِمٍ أَكَلَ وَشَرِبَ نَاسِيًا، فَلَمْ يَأْمُرْهُ بِالْقَضَاءِ، وَقَالَ: إِنَّمَا ذَلِكَ طَعَامٌ أَطْعَمَهُ اللهُ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ I ".
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس روزے دار کے بارے میں دریافت کیا گیا جس نے بھول کر کھا پی لیا ہو، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قضا کا حکم نہیں دیا اور فرمایا: ”یہ تو محض وہ کھانا ہے جو اللہ نے اسے کھلایا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور محمد بن عبید اللہ رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6365]
تخریج الحدیث: «قال بدر الدين العيني: هو ضعيف يعني الفزاري «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 11، ص 17» »
«قال الهيثمي: فيه محمد بن عبيد الله العرزمي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 157» »
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 2240»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف محمد بن عبيد الله العرزمي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں