🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابٌ فِي فَضْلِ الْعَالِمِ وَالْمُتَعَلِّمِ .
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 492 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 492، 12123
المعجم الاوسط: 4072
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 492
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الدُّنْيَا مَلْعُونَةٌ، مَلْعُونٌ مَا فِيهَا، إِلَّا عَالِمٌ، وَذِكْرُ اللَّهِ وَمَا وَالَاهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ عَنْ عَبْدَةَ إِلَّا أَبُو الْمُطَرِّفِ الْمُغِيرَةُ بْنُ مُطَرِّفٍ. قُلْتُ: لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دنیا، ملعونہ ہے اور اس میں موجود ہر چیز ملعون ہے، صرف عالم، اللہ تعالیٰ کا ذکر اور جو چیز اُس (ذکر) سے متعلق ہو، اُن کا معاملہ مختلف ہے (یعنی یہ چیزیں ملعون نہیں ہیں)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: ابن ثوبان کے حوالے سے، عبدہ سے اس روایت کو صرف ابومطرف مغیرہ بن مطرف نے نقل کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 492]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 4072»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12123
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَفَعَهُ قَالَ:" الدُّنْيَا مَلْعُونَةٌ، مَلْعُونٌ مَا فِيهَا إِلَّا أَمْرًا بِمَعْرُوفٍ وَنَهْيًا عَنِ الْمُنْكَرِ وَذِكْرَ اللَّهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ مُطَرِّفٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”دنیا ملعون ہے اور اس میں جو کچھ موجود ہے، وہ ملعون ہے، البتہ نیکی کا حکم دینے، برائی سے منع کرنے اور اللہ کے ذکر کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مغیرہ بن مطرف ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12123]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3310)، أخرجه مسند البزار برقم: 1736»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4072
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: نَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ قَالَ: نَا أَبُو الْمُطَرِّفِ الْمُغِيرَةُ بْنُ الْمُطَرِّفِ قَالَ: نَا ابْنُ ثَوْبَانَ ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الدُّنْيَا مَلْعُونَةٌ، مَلْعُونٌ مَا فِيهَا إِلَّا عَالِمٌ أَوْ مُتَعَلِّمٌ، وَذِكْرُ اللهِ، وَمَا وَالَاهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ عَبْدَةَ إِلَّا أَبُو الْمُطَرِّفِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ .
وَرَوَى غَيْرُهُ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں ہے وہ بھی ملعون ہے، سوائے عالم یا طالبِ علم کے، اور اللہ کے ذکر کے اور ان چیزوں کے جو اس (ذکر) سے تعلق رکھتی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ثوبان سے، انہوں نے عبدہ سے، ابو المطرف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور بشر بن معاذ اس میں منفرد ہیں۔“
”ان کے علاوہ دوسرے راویوں نے اسے ابن ثوبان سے، انہوں نے عطاء بن قرہ سے، انہوں نے عبداللہ بن ضمرہ سے، اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4072]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط وقال لم يروه عن ابن ثوبان عن عبدة إلا أبو المطرف المغيرة بن مطرف قلت لم أر من ذكره «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 122» »
«قال الدارقطني: وهذا إسناد مقلوب وإنما رواه ابن ثوبان عن عطاء بن قرة عن عبد الله بن ضمرة عن أبي هريرة وهو الصحيح «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 5، ص 89» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 1735»

الحكم على الحديث:
إسناده مقلوب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں