🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. بَابُ جَوَازِ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ .
روزہ دار کے لئے پچھنے لگوانے کا جائز ہونا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5000 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5000، 4996
المعجم الکبیر للطبرانی: 19157
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4225
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2313
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5000
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَرَّ بِنَا أَبُو طَيْبَةَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ. فَقُلْنَا: مِنْ أَيْنَ جِئْتَ؟ قَالَ: حَجَمْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ ; وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطیبہ رضی اللہ عنہ رمضان کے مہینے میں ہمارے پاس سے گزرے ہم نے کہا: آپ کہاں سے آ رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھنے لگوائے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5000]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (383/22) اخرجه ابو يعلي فى المسند (4225)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2313»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4996
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَرَّ بِنَا أَبُو طَيْبَةَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: بَعْدَ الْعَصْرِ فِي رَمَضَانَ - فَقَالَ: حَجَمْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ابوطیبہ ہمارے پاس سے گزرے راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: رمضان کے مہینے میں عصر کے بعد ہمارے پاس سے گزرے تو انہوں نے بتایا: میں نے اللہ کے رسول کو پچھنے لگائے ہیں۔
یہ روایت امام بزار نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4996]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1011)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19157
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْمَقْدِسِيُّ ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: مَرَّ بِنَا أَبُو طَيْبَةَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، فَقُلْنَا: مِنْ أَيْنَ جِئْتَ؟ فَقَالَ: حَجَمْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوطیبہ رمضان کے مہینے میں ہمارے پاس سے گزرے، ہم نے پوچھا: کہاں سے آ رہے ہو؟ انہوں نے کہا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھنے لگائے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 19157]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 383، حدیث 954»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4225
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: مَرَّ بِنَا أَبُو طَيْبَةَ فِي رَمَضَانَ، فَقُلْنَا: مِنْ أَيْنَ جِئْتَ؟ قَالَ: حَجَمْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ماہِ رمضان میں سیدنا ابوطیبہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے تو ہم نے ان سے دریافت کیا: ”آپ کہاں سے آ رہے ہیں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پچھنے لگا کر (حجامہ کر کے) آ رہا ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4225]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده مسلسل في الضعفاء .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4396، 4397، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2313، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4210»

الحكم على الحديث:
إسناده مسلسل في الضعفاء
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2313
وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "مَرَّ بِنَا أَبُو طَيْبَةَ فِي رَمَضَانَ فَقُلْنَا: مِنْ أَيْنَ جِئْتَ؟ قَالَ: حَجَمْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ، وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو طیبہ رضی اللہ عنہ رمضان المبارک کے مہینے میں ہمارے پاس سے گزرے تو ہم نے ان سے دریافت کیا کہ آپ کہاں سے تشریف لا رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پچھنے لگائے (حجامہ کیا) ہیں۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ انہی کے ہیں، نیز امام بزار اور امام طبرانی نے بھی اسے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2313]
تخریج الحدیث: «أبو يعلى (٤٢٢٥) عن محمد بن الصباح عن شريك عن ليث عن عبد الوارث عن أنس؛ قال حسين أسد: مسلسل بالضعفاء، وقال البخاري في عبد الوارث هذا: منكر الحديث (علل الترمذي)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4396، 4397»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ مسلسل بالضعفاء: شريك وليث بن أبي سليم وعبد الوارث
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں