الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. بَابٌ فِيمَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَسِتَّةَ أَيَّامٍ مِنْ شَوَّالٍ .
جو شخص رمضان کے روزے رکھتا ہے، اور شوال کے چھ روزے رکھتا ہے، اُس کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5102 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5102
المعجم الاوسط: 8622
حدیث نمبر: 5102
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَأَتْبَعَهُ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ الْخُشَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ الْخُشَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے رمضان کے روزے رکھے، اور پھر وہ اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھتا ہے وہ اپنے گناہوں سے اس طرح نکل جاتا ہے، جس طرح وہ اس دن تھا جس دن اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی خشنی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5102]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی خشنی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5102]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8617»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8622
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ ، نَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ : ثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحِمْصِيُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَأَتْبَعَهُ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحِمْصِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحِمْصِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رمضان کے روزے رکھے، پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے بھی رکھے، وہ اپنے گناہوں سے اس دن کی طرح (پاک ہو کر) نکل جاتا ہے جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے صرف ابو عبداللہ حمصی نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں مسلمہ بن علی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8622]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے صرف ابو عبداللہ حمصی نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں مسلمہ بن علی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8622]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه مسلمة بن علي الخشني وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 184» »
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف مسلمة بن علي الخشني